کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گھر میں گر پڑی، جس کے باعث انکے پیر میں فریکچر ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل گئیں، جس کے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد آصفہ بھٹو کے پاؤں پر پلاستر کر دیا اور تین ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے مختلف ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں تاکہ جان سکیں چوٹ کی نوعیت کیا ہے۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں سب کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے ٹخنے میں تین جگہ فریکچر تھا ، سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور انشااللہ بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہونگی۔
Thank you all for the love,concern and prayers. Fractured my ankle in 3 place, had a successful surgery Inshallah i will be on my feet soon
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) November 16, 2016
واضح رہے کہ گزشتہ روز آصفہ بھٹو مرحوم سینئر رہنماء جہانگیر بدر کے گھر تعزیت کیلئے گئی تھیں۔