Tag: Asifa Bhutto Zardari

  • آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ، آصفہ بھٹو زرداری میدان میں اترنے کو تیار

    اسلام آباد : آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ آزاد کشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ، وہ 17جولائی کو آزادکشمیر روانہ ہوں گی، جہاں وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم مزید تیز کرنےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں اور ان کے دورہ آزادکشمیر کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو17جولائی کوآزادکشمیر روانہ ہوں گی اور آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، اس دوران آصفہ بھٹوآزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو17جولائی کو کوہالہ پل ریلی کی قیادت کریں گی، ریلی کوہالہ سے امبور جائے گی، آصفہ بھٹوامبورکےمقام پر ریلی اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے، آصفہ بھٹو

    سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے، آصفہ بھٹو

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے ، بلاول کےساتھ عوام کی آواز بنتی رہوں گی ، والد کے علاج سے مطمئن نہیں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا سیاست میں آنا مجبوری نہیں ہے، سیاست سےعوام کے حقوق کیلئے آوازبلندکی جاسکتی ہے۔

    آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ بلاول کےساتھ عوام کی آوازبنتی رہوں گی، عام آدمی کے لیے پاکستان میں جینا، مرنا سب مہنگا ہے، بار بار حکومت کا یہ کہناکہ کسی کواین آراونہیں ملے گا سمجھ سے بالاہے، حکومت سے این آر او مانگ کون رہا ہے۔

    آصف زرداری کے صحت کے حوالے سے انھوں نے کہا والد کے علاج سے مطمئن نہیں ہوں۔

  • عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کی شہید رہنما بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، بلاول بھٹو صرف میرا ہی نہیں بلکہ آپ سب کابھی بھائی ہے۔

    یہ بات انہوں نے پہلی بارہولو گرام کے ذریعہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میرے والد نے پاکستان کھپے کانعرہ لگا کر ملک کو بچایا، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں عوامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے۔

    آصفہ بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور پیپلزپارٹی کے سوا کوئی بھی جماعت پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتی، پی پی کو ہمیشہ اس وقت اقتدار ملاجب ملک بحرانوں کا شکار ہوتا ہے، پی پی نے انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی بی بی شہید کی طرح عوام کا درد محسوس کرتےہیں، عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، پاکستان کے عوام بلاول بھٹوکی قیادت میں متحد ہیں۔

    پیپلزپارٹی کو صرف اور صرف عوام کا مفاد عزیز ہے، بلاول بھٹو صرف میرا ہی نہیں بلکہ آپ سب کابھی بھائی ہے، امید ہے آپ جوش اور ولولے کے ساتھ بلاول کے دست وبازو بنیں گے۔

    آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو پہلامتفقہ آئین دیا، جتنا پی پی کو مٹانے کی کوشش کی گئی یہ اتنے ہی عزم سے ہم اٹھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • لڑکیاں حجاب پہن کر5نمبر زیادہ لیں گی،تو لڑکے کیا کریں؟ آصفہ بھٹو

    لڑکیاں حجاب پہن کر5نمبر زیادہ لیں گی،تو لڑکے کیا کریں؟ آصفہ بھٹو

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کیلئے حجاب کے حکم پر آصفہ بھٹو نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعیمی اداروں میں حجاب پہننے پر لڑکیوں کو اضافی نمبر دینے کی سفارش کو آصفہ بھٹو زرداری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ لڑکیاں حجاب پہن کر اضافی نمبر حاصل کرسکیں گی تو لڑکوں کو اس کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟ دوسرے مذاہب کے طلبا زیادہ مارکس لینے کیلئے کیا کریں۔

    asif

    آصفہ بھٹوز رداری کا مزید کہنا تھا کہ صرف حجاب پہننا ہی گریڈز پر کیوں اثر انداز ہوگا۔


    پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کے لیے حجاب لازم کرنے کی سفارش


    یاد رہے کہ گذشتہ روز محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کے لیے حجاب لازم کرنے کی سفارش کی تھی ، ہائر ایجوکیشن کے وزیر نےکالجز میں زیرتعلیم حجاب پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 فیصد اضافی حاضری کی سہولت دینے کی سفارش بھی کی تھی۔

    بعد ازاں پنجاب حکومت کے ترجمان نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’حجاب کی شرط وزیر کی اپنی سوچ ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت کی کوئی پالیسی زیر غور نہیں جبکہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’’وزیر کی بات کو غلط نشر کیا گیا یہ اُن کی اپنی سوچ ضرور ہے مگر حکومتی سطح پر اس قسم کی کوئی بات قابلِ غور نہیں ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے کالجز میں حجاب لازمی قرار دینے کی تجویز جیسے ہی سامنے آئی ، لوگوں میں نئی بحث چھڑ گئی، لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا اگر اس حکم پر عمل ہواتودوسرےمذاہب کے طلبا کیا کریں گے۔

    ایک خاتون نے بتایا حجاب پہنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اسکارف اور حجاب کے مختلف ڈیزائن موجود ہیں۔