Tag: Asifa bhutto

  • پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آصفہ بھٹو زرداری

    پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

    روٹری انٹرنیشنل کے ایک وفد نے آج بلاول ہاؤس میں پاکستان کے لیے روٹری سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری عالمی مہم اور اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پربریفنگ دی۔

    وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روٹری اور پاکستان کی مضبوط شراکت پولیو کے خاتمے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے خواتین کو ہمیشہ ان کا جائز مقام دیا، بختاور بھٹو زرداری

    پیپلزپارٹی نے خواتین کو ہمیشہ ان کا جائز مقام دیا، بختاور بھٹو زرداری

    کراچی: پیپلز پارٹی کی خواتین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں معروف قوال امجد صابری کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔

    آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ افطاری کی ۔ پیپلزپارٹی کی خواتین کو یہ افطار بلاول ہاؤس میں دی گئی ، جہاں پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین کے ساتھ ساتھ شہداء اٹھارہ اکتوبر کی متاثرہ خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری وہاں موجود خواتین میں گھل مل گئیں، خواتین سے ان کے مسائل، علاقے کے مسائل پر پر بات چیت کی۔

    اس دوران بختاور بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کو ان کا جائز مقام دیا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ سے لیکر پارٹی عہدوں پر خواتین کو سب سے ذیادہ عزت اسی جماعت میں دی جاتی ہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں سب سے ذیادہ خواتین کو ہی بااختیار کیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ خواتین کا کردار ہر جگہ پر اہم ہے اور ان کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو ان کاجائز حق ملنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں رہنے والی خواتین ہرشعبے میں اپنا نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں۔

  • بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

    بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

    کراچی : سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نےکاٹھور میں منعقدہ ایک تقریب میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔اس تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کاٹھورمیں آصفہ اوربختاور بھٹوذرداری مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں پہنچیں، راشن کی تقسیم متحدہ عرب امارات کی شیخ فاطمہ بنت مبارک کے تعاون سے کی گئی۔


    Bakhtawar and Asifa Bhutto distribute ration in… by arynews

    آصفہ اوربختاوربھٹو نے مستحق خواتین میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پربختاوربھٹو نے ایک بچےکو گود میں اٹھا لیا۔ آصفہ بھٹو بھی چہرے پر مسکراہٹ لئے مقامی خواتین میں گھل مل گئیں۔

    راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ گزشتہ دس سال سے جاری ہے ، بختاوربھٹو نےمیڈیا سے گفتگو میں شیخ فاطمہ بنت مبارک کا شکریہ ادا کیا۔

    آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے قونصل جنرل اس پروگرام کا دائرہ وسیع کرناچاہتےہیں اس معاملےمیں جو تعاون ہوسکے گا وہ کریں گے۔

     

  • آصفہ بھٹو زرداری کا سولجر بازار ڈسپنسری کا دورہ

    آصفہ بھٹو زرداری کا سولجر بازار ڈسپنسری کا دورہ

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف سب کو مل کر اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں سولجر بازار ڈسپنسری کے دورہ کے موقع پر کہی،

    تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے قونصلر کے ہمراہ کراچی کے علاقے سولجر بازارمیں واقع ڈسپنسری کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی پاکستان پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

    آصفہ بھٹو نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر اقدامات کریں، اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے سندھ حکومت کے سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا اور انسدادِ پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا


    انہوں نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے کراچی میں لگائے گئے کیمپس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی کے شہریوں کی خدمات کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 600 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گیے ہیں۔

     

  • ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ پلان چل رہا ہے، پیپلزپارٹی

    ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ پلان چل رہا ہے، پیپلزپارٹی

    کراچی : صوبائی وزراء، مشیران اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ نون لیگ کا ایکشن پلان چل رہا ہے، جو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

    ہماری تصاویر جاری کرکے الزامات لگائے جارہے ہیں اور اگر تصاویر پر الزامات ہیں تو پھر ان سے شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل سمیت اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔

    سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر تنقید اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بات ہو تو اس پر خاموشی یہ دوغلی پالیسی نہیں تو کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کراچی میں پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب سے صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی، راشد ربانی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر نجمی عالم، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر پارٹی کی خواتین ونگ سمیت دیگر ونگ سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اوار شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

  • وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ملک کہلائے گا، آصفہ بھٹو زرداری

    وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ملک کہلائے گا، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی : شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ہم منزل پر پہنچنے والے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کا کوئی بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوگا اور پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جائے گا۔

    پولیو کے عالمی دن کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میری ماں شہید بینظیر بھٹو کا یہ خواب تھا کہ ویکسین سے تحفظ ملنے والی بیماریوں کی وجہ سے کوئی بھی بچہ معذور نہ ہو، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس خواب کو تعبیر دیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ 2014میں 300پولیوسے متاثرکیس تھے جبکہ 2015میں وہ کم ہوکر فقط 38 کیس رہ گئے ہیں، ہر 5 سال سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں اور جو بچے رہ گئے ہیں انہیں بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ میں جنوری 2105میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی تمام سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور نگرانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پاکستان کے بچوں کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کی ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر ڈبلیو ایچ او،یونیسیف، دی گیٹس فاوٴنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، یو اے ای اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے بچوں کو معذور بنانے والی بیماری سے بچائیں، اپنے بچوں سے ان کا وہ مستقبل نہ چھینیں جس کا وہ حقدار ہیں،انہیں موقع دیں اور پولیو سے بچاوٴ کے ویکسین پلائیں۔

  • پاکستانی ہیروز کی وجہ سے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آصفہ بھٹو

    پاکستانی ہیروز کی وجہ سے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آصفہ بھٹو

    کراچی : سابق  صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے کہا کہ ملالہ ، اعتزاز حسن اور کئی لوگوں کی وجہ سے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو ذرداری کا کہنا تھا کہ  ملالہ یوسفزئی  ، اعتزاز حسن سابق اقلیتی وزیر شہباز بھٹی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر پاکستان کے ہیروز تھے۔

  • آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری جنرل اسپتال کا دورہ،مریضوں سے ملاقات

    آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری جنرل اسپتال کا دورہ،مریضوں سے ملاقات

    کراچی : آصفہ بھٹو زرداری نے مریضوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے لیاری جنرل اسپتال کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے خواتین اور بچوں کے وارڈ کے علاوہ مختلف وارڈزکا دورہ بھی کیا اورمریضوں سے ان کی صحت اور علاج سے متلعق احوال دریافت کیا۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری آمد پر اسپتال کی عمارت کے باہرمریضوں کے عزیزوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر لوگوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

    آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ لیاری کے لوگوں سے مل کر اپنائیت کااحساس ہوتا ہے ۔ انھوں نے غریب مریضوں کے لئے لیاری جنرل اسپتال میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سازشی جان لیں بھٹو میدان میں آگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔

     

  • انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو

    انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی اور ملک میں گونوازاورضیا کی باقیات گو کے نعرے گونجیں گے۔

    سماجی رابطے کی وئب سائٖیڈ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے سے قبل وزرا کا احتساب کیا جائے ان کا کہنا تھا انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ہواتو ملک میں گو نواز گواورضیا کی باقیات گو کے نعرے لگیں گے ۔ان کا کہنا تھا نیب کو ختم کرکے داخلی احتساب بیورو بنایا جائے اور اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنے گھر سے احتساب کرے۔