Tag: asim-azhar

  • عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹار ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

    عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    عاصم اظہر نے رات گئے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا سے دونوں کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

    اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد میرب  اور میں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزارے اور ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، پلیز اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

  • پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ایک اور معروف جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آگئی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، انہوں نے شادی کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ ان کی شادی کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

    تاہم اب پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے ایک بار پھر یہی سوال کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس بار گلوکار سے واضح انداز میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اور میرب 2025 میں شادی کرنے والے ہیں؟ مداح کے سوال پر گلوکار چونک گئے اور کہا کہ یہ سوال کس نے کیا ہے؟ 2025 تھوڑا سا آن اسپاٹ رکھ دیا، میں اس سے انکار تو نہیں کروں گا لیکن اس کی ہامی بھی نہیں بھروں گا۔

    یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے ان کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد ایک نیا سفر اپنے ڈیبیو البم ’بے مطلب‘ کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے عکس میں ان کا وائس اوور چل رہا ہے۔

    عاصم اظہر کہتے ہیں کہ ’ کبھی کبھی میں بہت زیادہ سوچتا ہوں، اور ہر وقت سوچتا ہوں، بچپن سے اسی سوچ میں 11 سال گزر گئے، سوال بڑھتے گئے، شاید جواب نہیں ملے لیکن آپ کی لوگوں کی محبت ملی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    انہوں نے کہا کہ’ بنا کسی شرط کے آپ لوگوں نے محبت دی، زندگی کے اتنے سالوں میں بہت کچھ بدلا پر آپ کی مجھ سے محبت نہیں بدلی بلکہ یہ محبت بڑھتی چلی گئی، اور آخرکار مجھے 11 سال بعد یہ کہنے کی ہمت ملی کہ ’’میں عاصم اظہر ہوں‘‘ اور یہ میری سچائی ہے، بنا کسی شرط کے یہ ہے بے مطلب‘۔

    عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں

    مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عاصم نے کیپشن میں لکھا ’ایک نیا سفر، ایک نئی شروعات‘ بے مطلب میرا ڈیبیو البم، ریلیز ہونے جا رہا ہے 1 مئی 2024 کو‘ ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف ہونے پر مداح شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوونگ یہ کہتے ہوئے حذف کردی تھیں کہ اپنا آپ پانے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے، اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

  • عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟۔

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نئے گانے ’درد، کبھی دِل کو دکھانا تو وفا بھی دینا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور اسے یوٹیوب پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’درد میرا تو ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹس کیے جارہے ہیں اور گانے کے بول اور ان کی آواز کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ ایک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے، لیکن کیا آپ اسے غور سے دیکھ کر وہ شخصیت پہچان سکتے ہیں؟

    تو غور سے یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ اس میں موجود یہ بچہ آج کی کون سی مشہور شخصیت ہے؟ اتنا بتاتے چلیں کہ یہ پاکستانی گلوکار ہیں جنھوں نے بہت جلد عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    اگر آپ اب تک نہیں پہچان پائے ہیں تو ہم بتائیں کہ تصویر میں موجود یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ہیں۔

    گلوکار عاصم اظہر اپنی والدہ گل رعنا کے ساتھ

    عاصم اظہر پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ہیں، جنھوں نے نہ صرف اپنی خوب صورت آواز بلکہ اداکاری سے بھی پاکستان اور ملک سے باہر پہچان بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گلِ رعنا کے صاحب زادے ہیں۔ اداکارہ اور سیاست دان گل رعنا کئی دہائیوں سے ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب صورت اور مشہور اداکارہ میرب علی کے منگیتر ہیں۔

  • عاصم اظہر بھی وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

    عاصم اظہر بھی وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے بے شمار فنکار وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں اور ان کے لیے حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، گلوکار عاصم اظہر بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے دل کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ تحریر کیے، دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔

    اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے دل والا ایموجی اور پاکستان کے پرچم کا بھی استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کے لیے فنکاروں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے، گذشتہ روز اداکار فیصل قریشی نے بھی ان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

  • شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد تیز ترین 50 بنانے والے شعیب ملک اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

    شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ہے، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

    شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

  • پاکستان کی جیت : عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    پاکستان کی جیت : عاصم اظہر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سے سوشل میڈیا پر مینز کا طوفان آیا ہوا ہے، صارفین بھاری سورماؤں پر طنز و مزاح کے ریر برسا رہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر بھی قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر خاموش نہ رہ سکے اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ پیارے ہندوستانی میڈیا ہم مانتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک عالمی معیار کی ٹیم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں اور ہم تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن آپ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوجاتے ہیں جو مناسب نہیں۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے، لہٰذا پلیز اتنا زیادہ اوور نہ ہوا کریں ہم سے سکھیں ہم جب ہارتے ہیں تب اور جیت کر بھی گریس فل رہتے ہیں۔

  • عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’  کا لقب  دے دیا

    عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکان کے بعد اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا عندیہ ادکارہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں دیا تھا۔

    تاہم آج ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں ایک جانب صبا کو گانے کی لائنز گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے وہیں عاصم بھی صبا قمر کی اس صلاحیت کے معترف نظر آئے اور انہیں "استاد جی” کہ کر پکارا۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں عاصم اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے کو ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

     

  • شفقت صاحب ! اب بھی وقت ہے بچوں پر ترس کھالیں، عاصم اظہر کی اپیل

    شفقت صاحب ! اب بھی وقت ہے بچوں پر ترس کھالیں، عاصم اظہر کی اپیل

    کراچی : پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے بچوں پر ترس کھالیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے امتحانات کے حوالے سے حالیہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    عاصم اظہر نے اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کورونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

    عاصم اظہر کے ان پیغامات پر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات آن لائن لینے چاہئیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کیئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔

    وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا تھا کہ 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔