Tag: asim-azhar

  • عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے، ان کی اس پوسٹ پر کرکٹرز نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا۔

    عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ شاداب خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو۔

    کرکٹر اعظم خان نے بھی عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو جس پر اصم اظہر نے جواب دیا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔

  • عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کے لیے گانا ریلیز کردیا، پب جی کے مداحوں کی جانب سے ان کا گانا بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کا گانا کھیلتا جا ریلیز کردیا۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اسے صرف 3 گھنٹے میں 96 ہزار بار دیکھا گیا۔

    پب جی کے اس گانے میں عاصم اظہر کے ساتھ یوٹیوبر ڈکی بھائی بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب پب جی موبائل پاکستان نے انسٹاگرام پر اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے خصوصی طور پر پاکستان میں پب جی موبائل فینز کے لیے جاری کیا گیا۔

  • عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے تحفہ

    عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے تحفہ

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن مل گیا، عاصم کو یہ بٹن ان کے یوٹیوب چینل پر 1 لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر ملا ہے۔

    عاصم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر اس بٹن کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ اس بٹن کو آئے ہوئے کافی دن ہوگئے تھے لیکن اسے شیئر نہیں کیا۔

    انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جلد ہی 10 لاکھ سبسکرائبرز ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    اس سے قبل انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں عاصم نے لکھا کہ سال 202 اتنا بھی برا نہیں رہا، اس سال میں نے اپنے 5 گانے بھی ریلیز کیے جن میں ہمراہ، تم تم، سوہنیا، عشقیہ اور سسی شامل ہیں۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں کون سا گانا سب سے زیادہ پسند آیا جس پر مداحوں نے مختلف جوابات دیے۔

  • ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    ہانیا کے لیے ’سونیا‘؟ عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز

    کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا جو مداحوں کو بھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے ’تم تم‘ کے بعد ایک اور نیا گانا ’سونیا‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ تم تم گانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، تم تم گانے کے آخر میں‌ ہانیا عامر کی انٹری بھی ہوئی تھی۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چند گھنٹوں قبل گانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’دوستوں یہ میرے دل سے تم لوگوں کے لیے، امید ہے تمہیں پسند آئے گا۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے گانا ’سونیا‘ ایک سال پہلے تیار کیا تھا اور مجھے بالکل اُمید نہیں تھی کہ میں یہ گانا ریلیز کرسکوں گا کیونکہ بعض اوقات ہمیں زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے کام رُک جاتے ہیں۔‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے بھی عاصم اظہر کے نئے گانے کی تصاویر شیئر کی گئیں اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ’تم تم‘ گانے پر اس سے قبل مداحوں نے تنقید کی تھی لیکن ’سونیا‘ گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کچھ صارفین نے لکھا کے ’عاصم اظہر نے یہ نیا گانا اپنی دوست ہانیا عامر کے لیے گایا ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ’سونیا‘ کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔4 منٹ 14سیکنڈز پر مشتمل اس گانےکی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ہانیا سے میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا سارے آرام سے بیٹھو ہر جگہ پھپھو بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • ’’ہانیا اور میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں، سارے آرام سے بیٹھو‘‘

    ’’ہانیا اور میرے رشتے کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں، سارے آرام سے بیٹھو‘‘

    کراچی: اداکارہ ہانیا عامر کے بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا لیکن اب عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر طویل پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔‘

    انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اس گانے کو صرف دس دنوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

    گلوکار نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ حد سے آگے بڑھ جاتے ہیں اس کا تو خیال کرلیا کریں۔

    View this post on Instagram

    It has not been an easy journey from the beginning. Imagine a 16 year old putting himself out there for the world to judge. I’ve had my fair share of sleepless nights & irritable mornings but if it wasn’t for these challenges & the support from my loved ones – I wouldn’t have been the man that I am today & would definitely not have the courage to write this. Thank you to each & every one of you who has supported me thru out this journey. Every single one of you who has shown me love, every single comment, like, follower & specially my fan pages. I’m thankful for the positives & the negatives around me because they’ve always pushed me to be a better version of myself. Thank you for showing love to all my songs & specially the response on Tum Tum, which has been overwhelming. Its still trending #1 on YouTube music which is nuts. Crossed 5 Million views in 10 days. Amazing. And also, I was trending on twitter for the past week thanks to the creative memers. Humour ka kaafi maza aaya. Kasam se. But sometimes you guys cross the line unintentionally, khayal kar liya karo. I am somebody who is driven by his art. I like my work to talk. I like to speak thru my actions, rather than pointless banter, specially on the internet. I am extremely grateful for being able to create art that I want & to show it to the world. I am happy where I am, I am content, Alhamdulillah. I am constantly working towards making myself better, a better son, a better friend, a better artist & above all, a better human. And I pray that we all find happiness & peace within ourselves & deal with all the challenges that we face with as much patience as we can. p.s. AS HANIA SAID, THE BOND WE SHARE IS BEYOND ANYONE’S COMPREHENSION. IT IS BIGGER THAN ANY LABEL FOR ME. TOU ARAAM SE BETHO SAARE, HAR JAGA MUHALLE KI PHUPHO NAHI BANTE. SHE’S THE KINDEST & MOST BEAUTIFUL HUMAN. I WILL ALWAYS BE THERE FOR HER & VICE VERSA BECAUSE THATS THE IMPACT SHE’S HAD ON ME. MADE ME LEARN TO GIVE & LOVE. LIKE I SAID, IT IS BEYOND A LABEL. p.p.s. As mentioned earlier, I like to speak thru my art, so here’s the first look of my new single ‘SONEYA’ – releasing 23 JULY 2020, hope you like it. xx – AA

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

    عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد للہ میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، اپنے آپ کو ایک بہتر بیٹا، ایک اچھا دوست، ایک زبردست فنکار اور سب سے بڑھ کر اچھا انسان بنانے کی سمت میں کام کررہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں گے اور تمام مسائل کا صبر کے ساتھ سامنا کریں گے۔

    اپنے پیغام کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیا نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے تو سارے آرام سے بیٹھو پھپھو بننے کی ضرورت نہیں ہے کسی کو بھی۔

    اس معاملے سے ہٹ کر عاصم اظہر نے ایک خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا ’سونیا‘ 23 جولائی کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔

  • عاصم اظہر اور اریکا حق کے مداحوں کا انتظار ختم، گانا ریلیز

    عاصم اظہر اور اریکا حق کے مداحوں کا انتظار ختم، گانا ریلیز

    کراچی: معروف پاکستانی نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، گانے میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے گانے ’تم تم‘ کو ریلیز کردیا گیا، گانا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تم تم گانے کے ابتدا میں جو قول شامل کیا گیا وہ یہ ہے کہ ’ اگر تم محبت کے آگے پیسے کا انتخاب کرو تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے‘۔

    تم تم گانا 6 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں محبت کرتے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جبکہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں وہ لڑکی پیسے سے محبت کرتی ہے، گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیا عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

    گانا شروع ہوتے ہی یہ بول شامل کیے گئے ہیں ’جب ایک بار انسان پیار میں پڑتا ہے تو پھر صحیح تو کچھ رہتا ہی نہیں ہے۔‘

    عاصم اظہر کے گانے تم تم کو چار گھنٹوں میں تقریباً 3 لاکھ ویووز مل چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی گانے کو پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ عاصم اظہر اب تک 32 سے زائد گانے گا چکے ہیں، انہوں نے پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے بھی پرجوش گانا گایا تھا، پی ایس ایل کے پانچویں آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

  • کیا علی ظفر کا گانا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ مداح کے سوال پر عاصم اظہر کا کرارا جواب

    کیا علی ظفر کا گانا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ مداح کے سوال پر عاصم اظہر کا کرارا جواب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کے گانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف آرا کا اظہار جاری ہے، ایک مداح نے علی ظفر کے دوبارہ گانا گانے کو بے عزتی قرار دیا تو عاصم اظہر نے اسے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پاکستان سپر لیگ 5 کا نیا گانا تیار کرنے جارہے ہیں اور خود علی ظفر اور مداح اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بارے میں مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایسے ہی ایک ٹویٹ میں ایک مداح نے عاصم اظہر سے، جنہوں نے پی ایس ایل کا موجودہ گانا گایا ہے، سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ علی ظفر کا گانا آنا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ کیونکہ پی ایس ایل کا ترانہ جیسا بھی ہے تیار ہوچکا ہے اور اب علی ظفر اپنا نیا گانا بنانے جارہے ہیں۔

    مداح کے اس سوال پر عاصم اظہر نے انہیں کرارا جواب دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے، علی ظفر میرے سینیئر ہیں اور میں ان کے کام کی وجہ سے ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں بہت خوشی سے ہر اس چیز کی حمایت کروں گا جو پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگی۔

    عاصم نے مزید کہا کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ عاصم کے اس جواب پر علی ظفر نے بھی پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ یہ سارا قصہ اس وقت شروع ہوا جب وسیم بادامی نے اپنے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں علی ظفر سے پوچھا کہ عوام ان کا بنایا گانا سننا چاہتی ہے تو کیا وہ لوگوں کی خواہش پر نیا گانا تیار کریں گے؟

    علی ظفر نے کہا کہ لیگ کا آفیشل گانا تیار ہوچکا ہے جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ وہ ایسے ہی سوشل میڈیا پر چلانے کے لیے نیا گانا بنالیں، جو پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی مگر چونکہ عوام کی خواہش ہے تو علی ظفر بھی نیا گانا تیار کریں۔

    علی ظفر نے ترانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے اسٹوڈیو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں وہ گانے کی تیاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    معروف گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا، ملک بھر میں ان کے مداحوں نے اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

    گلوکاری کے شعبے میں بہت جلد اپنا مقام بنانے اور مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار عاصم اظہر پر ان کے کنسرٹ کے دوران ہجوم میں سے کسی نے جوتا اچھال دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں کہ اچانک تماشائیوں کی طرف سے ان پر جوتا پھینکا گیا، جوتا عاصم کو نہ لگ سکا۔

    واقعے کے باوجود عاصم پرفارم کرتے رہے اور انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس حرکت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، عاصم کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے بھی اس حرکت کو سخت شرمناک قرار دیا۔

  • پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    ریاض: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ کے ساتھ فریضہ مقدسہ پہنچے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر دو روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا، پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرم کے سامنے بنائی جانے والی تصویر شیئر  کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’الحمد اللہ، آج میں نے اپنی امی کو عمرہ کروانے کا دیرینہ خواب پورا کرلیا‘۔

    خیال رہے کہ سینما گھروں کی واپسی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فضاؤں میں دو روز قبل موسیقی کے رنگ بکھرے، ریاض میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد عمل میں آیا جس میں عاصم اظہر نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد

     واضح رہے کہ عاصم اظہر خود میوزک کمپوزر ہیں اور اُن کے اب تک متعدد گانے ریلیز ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اُس وقت چھوا جب کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں اُن کا مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا نشر ہوا۔

    کوک اسٹوڈیو میں عاصم اظہر نے اپنے ہی گائے ہوئے گانے ’تیرا وہ پیار‘ کی دھن کو ایک بار پھر ترتیب دے کر بالکل منفرد انداز سے گایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور عاصم اظہر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    دیکھیں: نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر شیئر کی تو انہیں مداحوں نے فریضہ مقدسہ ادا کرنے اور دیرینہ خواب پورا ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی گلوکار سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں بھی ضرور یاد رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔