Tag: asim hussain

  • ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیش رفت

    ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیش رفت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کی درخواست منظور کر لی، اور ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنیچ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھجوانے کا حکم دیا، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی جانب سے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر من پسند کمپنیوں کو گیس فراہم کی، تاہم ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ سرکاری اداروں کو گیس فراہمی کا فیصلہ بدنیتی اور کرپشن پر مبنی نہیں تھا، ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں لیکن فیصلے اپنی صوابدید کے مطابق درست کیے گئے تھے۔

    ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیا قانون بننے کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا، یہ ریفرنس بنیادی طور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے، لیکن قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اختیارات استعمال کرنے والے نے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہو۔

    وکیل ملزمان نے کہا سوئی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارے ہیں، انھیں گیس فراہم کر کے ڈاکٹر عاصم سمیت کسی ملزم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کر سکتے لیکن ملزمان کی بریت کے خلاف ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ سترہ ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے، ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔

  • ڈاکٹرعاصم کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

    ڈاکٹرعاصم کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

    کراچی : احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم بیمار ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے احتساب عدالت سے درخواست کی کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرعاصم حسین 2 اکتوبر سے 30 اکتوبرتک بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت کی جانب سے ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

    ہاتھ پھیلانا چھوڑیں اور اپنی چیزیں بہتر بنائیں‘ ڈاکٹر عاصم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہاتھ پھیلانا چھوڑیں، اپنی چیزیں بہتر بنائیں، منی بجٹ میں ٹیکس دینے والوں کو مار دیا ہے، ملک میں ٹیکس پیئرز بڑھانے چاہئیے۔

    ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جائے، خود پر انحصار کریں، عمران خان آخری آپشن ہیں۔

  • اپنےاوراہلیہ کےعلاج کےلیے بیرون ملک جا رہا ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    اپنےاوراہلیہ کےعلاج کےلیے بیرون ملک جا رہا ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن میں دھاندلی کےامکانات بہت کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ اپنے اوراہلیہ کےعلاج کے لیے بیرون ملک جا رہا ہوں۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ووٹ کی ادائیگی ہر شہری کے لیے لازمی ہونا چاہیے، ایک بارپھر سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں۔

    الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈرہیں، لوگ انہیں ایک ترقی پسند نوجوان لیڈر کے طور پرپسند کرتے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

    پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    نوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹارچرسیل میں نیب دباؤ ڈالتی ہے پھرعدالت میں پیش کرتی ہے۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ہیں میں نارتھ ناظم آباد کامکین ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہونا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے ان کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سندھ نے ڈاکٹرعاصم پر الزامات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    سندھ نے ڈاکٹرعاصم پر الزامات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    کراچی: سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم پر الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، جس کا سربراہ ایس ایس پی سطح کا افسرہوگا۔

    جے آئی ٹی کے ممبران میں آئی ایس آئی، ایم آئی، رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے ،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹیم سات روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کرے گی۔

    نوٹی فکیشن میں جے آئی ٹی ٹیم کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹرعاصم پردہشتگردی کی معاونت کے الزام کا بھی جائزہ لے اور اپنی رپورٹ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے نیب کے افسرکو جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔