Tag: asim-iftikhar

  • پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار کی برطانوی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، عاصم افتخار کی برطانوی ٹی وی سے گفتگو

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ’’جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا، پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا صورت حال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔


    پاک بھارت چھوٹی نہیں بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں، ایٹمی جنگ کے قریب تھے، ڈونلڈ ٹرمپ


    دریں اثنا، یو این پاکستانی مشن، نیویارک قونصلیٹ میں یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنی افواج کی جرات پر فخر ہے، جس نے بھارت کی بالادستی کے خواب چکنا چور کر دیے۔

    انھوں نے کہا قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے اور رہے گی، پاکستان کا مؤقف یو این چارٹر، عالمی قانون پر مبنی ہے، بھارت نے خود مختاری کی خلاف ورزی کی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارتی قیادت کے بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    پاکستانی قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ تھا، جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے۔

  • زاہد حفیظ چوہدری تبدیل ،  عاصم افتخار  نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

    زاہد حفیظ چوہدری تبدیل ، عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کرکے عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا، زاہد حفیظ آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ ہوں گے، زاہد حفیظ آسٹریلیامیں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ان کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نےکئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ، جس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ‏تھا جب کہ آسٹریلیا میں تعینات سفیراب ناروےمیں پاکستانی سفیر ہوں گے۔

    خیال رہے اگست 2020 میں وزارتِ خارجہ نے عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا تھا ، زاہد حفیظ چوہدری وزارتِ خارجہ میں گزشتہ 26 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

    زاہد حفیظ چودھری وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل جنوبی (ساوَتھ) ایشیا اور سارک میں تعینات ہوچکے ہیں۔