Tag: Asim saleem bajwa

  • خنجراب پاس کے قریب کاشتکاری کے بے پناہ مواقع ہیں: عاصم سلیم باجوہ

    خنجراب پاس کے قریب کاشتکاری کے بے پناہ مواقع ہیں: عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے قریب کاشتکاری کے بے پناہ مواقع ہیں، علاقے میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں خنجراب پاس کے قریب کاشتکاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبوں کی ترقی میں مواقع کے ساتھ متعدد چیلنجز بھی ہیں، سی پیک کے تحت مشکلات اور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم باجوہ

    اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، ان کی تقریر میں سراہنے کے لیے بہت کچھ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان نے جامع خطاب کیا جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترجمانی کی اور کشمیر، فلسطین اور خطے میں امن پر دو ٹوک مؤقف پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو سنگین نتائج کی وارننگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد کیا، ان کی تقریر میں سراہنے کے لیے بہت کچھ تھا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد فورسز جعلی مقابلوں میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کرچکی ہیں۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ سال 3 بار کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی تو قوم بھرپور جواب دے گی۔

  • اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ٹرین کے کرایے کا تعین کرلیا گیا ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر دن رات جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں۔

    عاصم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی آئے گی۔

  • عالمی بینک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈیک کیس میں عالمی بینک کے فیصلے سے پاکستان کو بڑا ریلیف ملا ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کوکان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات دی ہیں ،کان کنی کی ترقی، منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔

  • مختلف شعبوں 1100 سے زائد ملازمتیں :عاصم سلیم باجوہ نے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

    مختلف شعبوں 1100 سے زائد ملازمتیں :عاصم سلیم باجوہ نے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں 11 سو سے زائد ملازمتوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔

    یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

  • چین  کا سی پیک کو خصوصی توجہ دینے پر حکومتِ پاکستان کو شکریہ

    چین کا سی پیک کو خصوصی توجہ دینے پر حکومتِ پاکستان کو شکریہ

    اسلام آباد: چینی سفیر نے نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات میں سی پیک کو خصوصی توجہ دینے پر حکومت پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر ایچ ای یاو جینگ نے سی پی ای سی اتھارٹی کا دورہ کیا اور چینی حکومت کی جانب سے سی پیک پرکام کی تیز رفتار اور زیادہ توجہ دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    چینی سفیر نے سی پیک کومزیدبہتراورمفیدبنانےکےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

    یاد رہے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون اور شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہے اور چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اچھےبھائی اورشراکت دارہیں،دونوں میں اسپیشل دوستی ہے، پاکستان اورچین امن وترقی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئےکام کررہے ہیں۔

  • 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل،  مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل

    4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن سے متعلق بیان میں کہا کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں ہیں ، جنوبی اورشمالی ترسیل کی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886کلومیٹر طویل ہے، ٹرانسمیشن لائن سے4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 85فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے , منصوبے پر مجموعی طور پر 1.66ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ، جس سے 2212افراد کوروزگار کےبراہ راست مواقع میسرآئے، چیئرمین سی پیک

    لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سےجاری ہے۔

    گذشتہ روز سی پیک کےدوسرے مرحلےسےمتعلق ایس ڈی پی کے سیمینار میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کےثمرات پورےپاکستان کےعوام کیلئےہیں، گوادربندرگاہ کی تعمیر کرکےاسےدیگرعلاقوں سے منسلک کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی وسعت کیلئےدوردرازعلاقوں تک شاہراہوں کی تعمیرجاری ہے، شاہراہوں کی تعمیرسےدوردرازکےعلاقوں میں بھی خوشحالی آئےگی، سی پیک کےمنصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےتیزی سے کام جاری ہے۔

  • تھر کے بلاک 2 میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپور کام جاری

    تھر کے بلاک 2 میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپور کام جاری

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تھر کے بلاک2 میں330میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپورکام جاری ہے، سی پیک کے تحت منصوبے کی فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھر بلاک 2 سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ تھر کے بلاک2 میں330میگاواٹ کے ایک اور پلانٹ پر بھرپورکام جاری ہے، حال ہی میں لانچ تھل نوا حبکو کےمنصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیےگئے ہیں، سی پیک کے تحت منصوبے کی فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

    یاد رہے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

  • سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں: عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

    اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر باڑھ لگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑھ جلد لگا دی جائے گی، ایم ایل ون کے تحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا۔

  • چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی اور کہا سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

    گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جنوبی بلوچستان منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ہوگا، منصوبوں پرکام کی رفتاربڑھنےسےعلاقے میں اقتصادی ترقی آئے گی۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت قومی ترقیاتی کونسل اجلاس میں ہدایات دی گئیں، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کابینہ ارکان، جام کمال شریک ہوئے۔