Tag: Asim saleem bajwa

  • سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کےمغربی روٹ پرکام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سی پیک کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام جاری ہے ، ہوشاب آواران موٹروے پرکام جلد شروع ہوجائے گا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحدپرباڑلگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑ جلد لگا دی جائے گی، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ایم ایل ون کےتحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنےوالا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے انجینئرز ماسکو، جرمن اور برطانیہ سے نئے نظام کی تربیت دی جائے ، ایکنک نے7.2 ارب ڈالرکے ایم ایل ون منصوبےکی منظوری دے دی ہے، ریلوے کا ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔

    اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکو نہ چلانےکی کوئی سیاسی وجہ نہیں ، اورنج لائن ٹرین کا سول ورکس رہتا تھا ،بہت جلد اورنج لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کوروناکے باوجود مانسہرہ تھاکوٹ موٹرے وے پر کام کیا جارہا ہے، موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔

  • ‘دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا’

    ‘دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا’

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، منصوبے سے 4500میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دیامیر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ، وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم میگا منصوبے پر کام کا آغاز کرائیں گے۔

    ،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈیم میں 6.4ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی ، زرعی مقاصد کیلئے مزید 1.2ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا، منصوبے سے 4500میگاواٹ سستی گرین انرجی پیدا ہوگی اور 16ہزار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ہائیڈل پاور سمیت اسٹیل ، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے ترقی کریں گے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان آج دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے اور ڈیم کی تعمیراتی کام کی رفتار اور اس کے معیار کا جائزہ لیں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا اپنے پیغام میں کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ ڈیم سے 16 ہزار ملازمتیں، 4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

    بعد ازاں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

  • ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی، ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار اور ترقی مل سکے گی۔

    اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں۔ توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2 ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آرہی ہے۔

  • گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ  تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    اس سے قبل چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کوسی پیک منصوبوں پربریفنگ دی گئی، انھوں نے سی پیک کےتمام منصوبوں کی تکمیل جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی منصوبوں کےثمرات عام پاکستانی تک پہنچائیں، سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی دوستی کا مظہر ہے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے، اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے۔

  • پاکستانی طلباء کیلئے سی پیک میں بڑی خوشخبری پر کام ہو رہا ہے،عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حقیقت ہے، منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا، پاکستانی طلباء کے لیے سی پیک میں بڑی خوشخبری پر کام ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے، دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا،منصوبے کے دوسرے مرحلے میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے،گوادر کی ترقی کے منصوبے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔

    معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کہ پاک، چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہو گا ،سی پیک کے تحت تمام خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے، چین، پاکستان میں ” پیسٹ کنٹرول سینٹر” قائم کرے گا، فصلوں کو بیماریوں سے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے بیجوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی طلباء کے لیے سی پیک میں بڑی خوشخبری پر کام ہو رہا ہے، 20 ہزار پاکستانی طلباء اسکالر شپس پر چین جائیں گے،اسکالرشپ منصوبے پر بہت پیش رفت ہو چکی ہے، جلد اعلان ہو گا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کے طور پر اضافی ذمہ داری ملی ہے،وزارت اطلاعات اور میڈیا میں بہتری لانے کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتوں، تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں کروں گا۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    وفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور ذمہ داری سونپنے کو اعزاز قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ وزارت اطلاعات پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سیکریٹری اطلاعات،ذیلی اداروں کی جانب سے وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا اہم ذمہ داری سونپنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، اطلاعات ونشریات ایسی وزارت ہے جسے روایتی انداز سے چلایاجاتارہاہے ،ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال ،متحرک بنانا ہے۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئےایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، ادب ،ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت اطلاعات کاکردار نہایت اہم ہے۔

    معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے ، وزارت اطلاعات کو 21ویں صدی کے تقاضوں سےہم آہنگ کرناہے، وزارت کے اداروں میں ہم آہنگی،تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا تھا جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے تھے۔

    بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی اور سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔

  • جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

    جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، صوبے میں ٹیم ورک سے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے رخصت ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

    عشائیے میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیم ورک سے امن و امان بہتر ہوگیا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ کا بڑے منصوبوں کی منظوری میں اہم کردار ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والوں کا خلوص و محبت نہیں بھلاسکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہے، بلوچستان کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    واضح  رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا تھا انہیں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی 23 ستمبر 2019 کو ہونے والی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔

  • کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم  باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی ملاقات

    کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی ملاقات

    کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق افغان وفد افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر 205کورپس میجرجنرل امام نذر کی سربراہی میں میجر جنرل ولی مہمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت پاک افغان بارڈرمینجمنٹ معاملات زیر غورآئے جبکہ اس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افسران کیخلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افسران کیخلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چھ افسران کیخلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد کی گئی، صفائی ہورہی ہے ،سزائیں بھی دی جارہی ہیں ،انصاف کے فیصلوں کو فوج کے اندربھی سراہا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہناتھا کہ فوج میں چھ افسران کےخلاف کارروائی کی گئی۔ افسران کوایک ہی کیس میں انکوائری مکمل ہونے کے بعد سزا دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں سسٹم انکوائری کیلئےبااختیارہے، انہوں نے کہا کہ فوج میں اندرونی احتساب کا نظام موجود ہے ،اس نظام کو مزید مضبوط کیا گیا ہے ۔اس نظام کے تحت جو بھی معلومات سامنے آئیں ان پرایکشن لیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت گیارہ ملٹری کورٹس کام کررہی ہیں، کوئی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا ہے، بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں دوسوسات کیسز میں سے اٹھاسی کے فیصلے ہوچکے ہیں۔

    کومبنگ آپریشن کو آپریشن ضرب عضب کو حصہ قرار دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشن تقریباً پورا ہوچکا ہے، دہشت گردوں کے کچھ سہولت کار موجود ہیں اورآئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، رواں سال کےآخرتک آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل ہوجائے گی۔

    انہوں عوام سے اپیل کی کہ الرٹ رہیں اورمشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔ چھوٹو گینگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کا علاقہ سات سال سے نوگو ایریا بنا ہوا تھا ۔

    علاقہ کلیئر ہونے سے لوگوں کو ریلیف ملا، چھوٹو گینگ سے تحقیقات جاری ہیں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں مکمل رپورٹ آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

     

  • ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    روالپنڈی: دہشتگردوں کی کمر توڑکرانفرااسٹرکچرتباہ کردیا، ضرب عضب میں ڈیڑھ سال کے دوران تین ہزار چارسودہشتگرد ہلاک آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ جبکہ چار سو اٹھاون جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کے اعداد و شُمار جاری کر دئے، ضرب عضب کے ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کاانفراسٹر کچر تباہ کردیاگیاہے،ڈیڑھ سال میں چونتیس سو دہشتگرد مارےگئے، جبکہ دہشتگردوں کی آٹھ سو سینتس کمیں گاہیں راکھ کا ڈھیر ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر مُطابق دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار چار سو اٹھاون جوان اور افسران نےجام شہادت نوش کیا فوجی عدالتوں کےقیام کےبعدگیارہ ملٹری کورٹس میں ایک سو بیالیس کیس بھجوائےگئے۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق فوجی عدالتوں سے اکتیس دہشتگردوں کو سزائیں دی گئیں۔دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےانٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشنز جاری رہیں گے۔