Tag: Asim saleem bajwa

  • پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

    راولپنڈی : پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، جی او سی 35انفینٹری ڈویژن میجر جنرل صادق علی ، وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عمر فاروق درانی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق ترقی پانے والے چاروں افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔

    پاک فوج کے چار لیفٹنٹ جنرل آئندہ ماہ کے اوائل میں اپنی ملازمت مکمل کرکے عہدوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، جن میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، چیف آف لاجسٹک لیفٹنٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی ، انسپکٹر جنرل آرمزلیفٹنٹ جنرل محمد اعجاز چوھدری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان شامل ہیں۔

  • افغان صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، بڈھ بیرحملے کی مذمت

    افغان صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، بڈھ بیرحملے کی مذمت

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اوربڈھ بیر حملے کی مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور دوران گفتگو پشاور میں واقع بڈھ بیرایئر بیس حملے کی مذمت کی اوراس میں ہونےوالے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہارکیا۔

    ذرائع کےمطابق اس موقع پرافغان صدر نے نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    واضح رہے کہ بڈھ بیر پر پی اے ایف بیس حملے میں 29 افراد شہید ہوئے جس میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بھی شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اوردہشت گرد بھی وہیں سے پاکستان آئے تھے۔

  • افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

    کابل : افغانستان نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

    افغان نیوز چینل کے مطابق افغان صدارتی ترجمان سید ظفر ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پشاور بیس پر حملے کا الزام بے بنیاد ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا تھا کہ بڈھ بیرایئربیس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ہے اورحملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے ہی علیحدہ گروہ سے ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وہیں سے حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے اورافغانستان سے ہی اس حملے مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔

  • بڈھ بیرایئربیس پرحملہ آور دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بڈھ بیرایئربیس پرحملہ آور دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ بڈھ بیرایئربیس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ہے اورحملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے ہی علیحدہ گروہ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیرایئربیس پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 29 افراد شہید ہوئے جبکہ پاک فوج کے انتہائی تیزردعمل میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ آور اپنے مقاصد میں ناکام رہے ہیں انہیں بیس کے ابتدائی 50 میٹر کے علاقے میں محدود کردیا گیا تھا۔

    حملے کی شروعات


     انہوں نے بڈھ بیر بیس ح،لے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بیس کوشاہراہ انقلاب دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے ایک جانب تکنیکی علاقہ ہے اوردوسری جانب انتظامی علاقہ ہے۔

    دہشت گرد مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور دو گروہوں میں تقسیم ہوگئے ایک حصہ انتظامی علاقے کی جانب گیا جہاں مسجد واقع تھی جبکہ دوسرا گروہ تکینیکی حصے میں پارکنگ ایریا کی جانب گیا۔

    مسجد کی جانب جانے والے گروہ نے عین نماز سے چند لمحے قبل جبکہ نمازی وضو کررہے تھے اور سنتیں ادا کررہے تھے دہشت گردوں نے فائرنگ اور گرنیڈ سے حملہ کیا جس میں 16 افراد شہید ہوئے جبکہ مسجد کے ساتھ والی بیرک میں 7 افراد کو شہید کیا گیا۔

    اس تمام کاروائی میں پاک فوج کے ایک افسر اور دو جوان بھی شہید ہوئے جبکہ پی اے ایف کے چار تکنیکی اہلکار بھی اس حملے کے دوران شہید ہوئے۔

    پی اے ایف گارڈزاورپاک فوج کا رعمل


    حملہ شروع ہوتے ہی پی اے ایف کے گارڈز نے دہشت گردوں کو ردعمل دینا شروع کیا اور 10 منٹ میں پاک فوج کا کوئیک رسپونس دستہ پہنچ گیا جس نے دہشت گردوں کو بیس کے ابتدائی 50 میٹر کے دائرے میں محدود کردیا مقابلے میں مارگرایا جس کے سبب دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    دوسرا گروہ جو کہ پارکنگ کی جانب گیا اسے بھی وہیں گھیرکر مار گرایا گیا۔

    انہوں نے اس موقع پر پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا جس نے انتہائی مستعدی اور پھرتی سے مرکزی دروازے اور بیس کی دیوار کے ساتھ گھیرا ڈال کر حملہ آوروں کے فرار کی راہ مسدود کی۔

    حملہ آورافغانستان سے آئے


    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا کہ حملہ آور تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروہ کا حصہ تھے، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وہیں سے حملہ آورپاکستان میں داخل ہوئے اورافغانستان سے ہی اس حملے مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے رابطوں کا ریکارڈ پکڑا گیا ہے اورجلد ہی اس تمام نیٹ ورک کی جڑ تک پہنچ جائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اوریہ حملہ بھی اسی کے ردعمل کا حصہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے یقیناً ہمدرد موجود ہیں جو کہ انہیں پناہ دیتے ہیں اسلحہ اورگاڑیاں فراہم کرتے ہیں اور ان کی مہمان نوازی کرتے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری جانب وہ افراد بھی ہی جو کہ رضاکارانہ طورپر مشتبہ حرکات کی اطلاعات دیتے ہیں، انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ دہشت گردوں کی چین ختم کردیں‘‘۔

    عاصم سلیم باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ افغانستان کی حکومت اس معاملے میں براہ راست ملوث ہے اورافغان  حکومت سے اس معاملے پر بات ہورہی ہے۔

    انہوں نے پریس کانفرنس کے اختتام پر ملک میں پھیلے تمام دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور قوم نے دیکھ لیا ہے کہکس طر ح دشمن کومنہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے، ترجمان پاک فوج

    آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کا پہلا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ۔

    انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہمارے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔ ہم جتنا جلد ممکن ہو آپریشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    شوال میں کارروائی کے بارے میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد صورتحال پاک فوج کے کنٹرول میں ہے افغانستان فرار ہو جانے والے عسکریت پسندوں کے بارے میں جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ ان کی نشاندہی کے باوجود ان کیخلاف کاروائی نہیں کی گئی۔

  • پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے، عاصم سلیم باجوہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد پاک فوج کو پورے ملک کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہے ۔

    غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان میں اب کوئی نو گو ایریا باقی نہیں رہا ،بلکہ فوج نے تمام قبائلی علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں فوج سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لے فنڈز دینے پر متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پولیو مہم کامیاب رہی۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

    نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ سیاسی چیلنجوں کی وجہ سےقومی ایکشن پلان پرعملدرآمد میں وقت لگےگا۔ تاہم  نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

    دہشت گردوں کی مالی اعانت روکنے میں کامیابی ملی۔ روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں کامیاب کارروائیاں اور دہشت گردوں کی فنڈنگ بند ہونا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے ثبوت ہیں۔

    تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ سیاسی چیلنجزکےباعث ایکشن پلان کےکچھ حصوں پرعملدرآمد میں وقت لگےگا۔ انہوں نےکہاکہ شدت پسندی سے نجات کے لئے شروع کئے گئے پائلٹ پروگرام کا دائرہ قومی سطح تک بڑھادیا گیا ہے۔

    میجر جنرل عاصم باجوہ نے پاکستانی وفد کے دورہ ماسکو کومثبت قرار دیتےہوئےکہاکہ پاکستان روس سے عسکری ساز وسامان خریدنےکےایک معاہدے کوحتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

  • انڈیا‘‘ جان بوجھ کر پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کررہاہے’’

    انڈیا‘‘ جان بوجھ کر پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کررہاہے’’

    لندن:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہنا ہے کہ مشرقی سرحد پرپڑوسی ملک کی جانب سےجان بوجھ کرمسائل پیداکیےجارہے ہیں۔

    لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے2014میں400سےزائدمرتبہ سرحد پرجارحیت کاارتکاب کرکے سیزفائرکی خلاف ورزی کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بیرونی مددکےبغیرممکن نہیں،انتہاپسندوں کی مددکےحوالےسےعالمی سطح پر پوچھاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہےدہشت گردوں سےشمالی وزیرستان کے کئی علاقےکلیئرکرالیےگئے ہیں۔ اب تک4500آپریشن کیےگئےجن میں معاون اورسہولت کاروں سمیت 5ہزارافرادگرفتارکیےگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خیبرون آپریشن میں80فیصدعلاقہ کلیئرکرالیاگیا ہے،خیبرایجنسی کےافغان بارڈرسےمنسلک علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کےخلاف پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں متحدہیں،فوجی عدالتوں سےمتعلق باتیں جمہوریت کاحسن ہے۔

    آپریشن متاثرین کوفروری سےان کےعلاقوں میں آبادکیاجائےگا،متاثرین کومرحلہ وارآبادکیاجائےگاجس سےمتعلق پلان ترتیب دےدیاگیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث کچھ دہشت گرددوسرےممالک میں بیٹھ کران کوچلارہےہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغانستان سےہرسطح پرتعلقا ت بہترہوئےانٹیلی جنس شیئرنگ بھی ہورہی ہے،افغان حکومت سےمستقبل میں تعلقات میں مزیدبہتری آئےگی

  • آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن: ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجرعاصم سلیم باجوہ نے باجوڑ اورشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہرصورت ریاست کی رٹ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    برطانیہ میں رائل یونائیٹڈ سروسزانسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لئے مؤثراقدامات کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میںجاری آپریشن ضربِ عزب کے دوران 2000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے ہیں جبکہ 200 سپاہی بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور800 زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

  • ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،آئی ایس پی آر

    ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں۔ تقدس کا خیال رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامت قومی ورثوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ پاک فوج ان عمارات کی حفاظت کررہی ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ فریقین صبر اور دانش مندی کا مظاہریں کریں اور ملک وقوم کے مفاد میں تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے سے حل کیے جائیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے بنائے گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا چارج بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔