Tag: Asim Saleem Bajwa’s resignation

  • وزیراعظم  نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا

    وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا

     اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا تاہم وہ بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی اپنا کام جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم سےمعاون خصوصی کا اضافہ عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی ، وزیراعظم نےمیری درخواست منظور کرلی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا ، وزیراعظم نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں۔

    وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطورمعاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے، وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی۔

  • وزیراعظم کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ان کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صابر شاکر کے مطابق وراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

    وزیراعظم نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں۔

    وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطورمعاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

    گذشتہ روزوزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ وہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔

    عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی اطلاعات کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم سے کہوں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کریں۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی۔