Tag: Asim Salim bajwa

  • توانائی منصوبوں سے بجلی کی پیداواراور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور، آزاد پتن پاور منصوبوں سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، منصوبوں سے  بجلی کی پیداوار اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    یہ بات انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چینی کمپنیوں کے سی اوز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں چیئرمین سی پیک نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور مختلف چینی کمپنیوں کے سی اوز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں سی پیک اتھارٹی کاشکریہ ادا کیا گیا، عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں شخصیات سے ملاقات میں کوہالہ پاور،آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوئی، توانائی کے منصوبے1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، ان منصوبوں سے8ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : سی پیک سے متعلق بڑی خبر، عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹوئٹ

    وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے اور لانچ کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، میگا ایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

  • بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، عاصم سلیم باجوہ

    بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن لیفٹیننٹ کرنل رینک کا افسر ہے، آج تک ایسا نہیں ہوا ہے کہ کوئی انٹیلی جنس افسر پکڑ اگیاہو۔

    یہ بات انہوں نےوزیراطلاعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کل بھوشن یادیو نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ”را“سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کے لیے گوادرپورٹ کو نشانہ بنا نا چاہتی تھی ۔اس حوالے سے کل بھوشن یادیو کو 30سے 40بھارتی ”را“کے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرانے کا ٹاسک ملا تھا ۔

    عاصم باجوہ نے کہا کہ یہ اسٹیٹ سپورٹیڈ ٹیرر ازم ہے کیو نکہ کسی ملک کے اتنے بڑے خفیہ افسر کو کسی دوسرے ملک سے پکڑنے کی مثال دنیا کی تاریخ میں بہت ہی کم ملتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو نےپہلے کشتیوں کاکاروبارشروع کیا، کلبھوشن اسکریپ کےکاروبارکی آڑ میں پاکستان آیا، بھارتی ایجنٹ کےپاس پاکستانی،ایرانی،امریکی کرنسی تھی، بھارتی ایجنٹ کی ذمہ داری رابطےاوراسلحہ دینا تھا۔

    مہران بیس حملےکی فنڈنگ بھی بھارتی ایجنٹ کےعلم میں ہے، عاصم باجوہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ سےپاکستانی قانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔

    ایرانی ایجنسیوں سےمعلومات کا تبادلہ ہوتا ہے، انہو ں نے بتا یا کہ کل بھوشن اپنے مشن کے لئے دائرہ اسلام میں داخل ہوا ،اس کے علاوہ کل بھوشن یادیو چا ہ بہار ایران میں جیولری کا ڈیلر تھا ۔

    کلبھوشن یادیو اعترافی وڈیو بیان


    Confessional Video of In-Service Indian RAW… by arynews

    عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ را کا افسر کلبھوشن یادیو، حسین مبارک پٹیل کے نام سے کام کر رہا تھا ۔1991میں بھارتی نیوی اور 2001میں انٹیلیجنس سروس جوائن کی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے،2022میں ریٹائرہوگا ۔

    2013میں را میں شامل کیا گیا،ایران کے شہرچاہ بہارمیں تعینات تھا را کے جوائنٹ سیکریٹری انیل کمار گپتا کے ماتحت تھا بھارتی مشیرقومی سلامتی سے بھی ہدایات ملتی تھیں کراچی اور بلوچستان میں کارروائیوں کا ہدف دیا گیا تھا۔

    ایران کے سراوان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا پاکستان آمد کا مقصد بی ایل اے کے لوگوں سے ملنا تھا بلوچ باغیوں سے رابطہ رکھا۔

    فنڈنگ بھی کی بلوچستان میں تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہدف میں شامل تھا گرفتاری کے وقت بلوچ باغیوں سے میٹنگ کے لئے آرہا تھا۔

    آپ کا بندر ہمارے ساتھ ہے

    پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ایجنسی کا کوڈ ورڈ بھی بتادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نے کہا ہے کہ اگر آپ بھارتی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا جاسوس آپ کے پاس ہے تو ان کو یہ کوڈ ورڈ بتائیں۔ جو ہے ’’یوور منکی ودھ اس‘‘
    YOUR MONKEY IS WITH US

     

  • طالبان قیادت جلد گرفتارہوگی یا ماری جائے گی، عاصم سلیم باجوہ

    طالبان قیادت جلد گرفتارہوگی یا ماری جائے گی، عاصم سلیم باجوہ

    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرل سلیم عاصم باجوہ کا کہنا ہے کالعدم تحریک طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے گرفتارہوگی یا ماری جائے گی۔

    گزشتہ سال کراچی میں ایئرپورٹ حملے کے بعد تحریک ِ طالبان پاکستان کے خلاف آ پریشن ضربِ عضب 15 جون 2014کو شروع کیا گیا تھا۔

    آج اس آپریشن کو ایک سال مکمل ہورہا ہے اس موقع پرڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں پر پاکستان کی زمین روزبروزتنگ ہورہی ہے آپریشن خیبرون مکمل ہوچکا ہے جبکہ شمالی وزیرستان کا بھی 90 فیصد علاقہ واگزارکرایا جاچکا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اپنی کمیں گاہوں سے باہر نکلنا دشورا ہوچکا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے آپرشین تاحال جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان کی مرکزی قیادت افغانستان میں قیام پذیرہے جو کہ جلد گرفتار ہوں گے یا مارے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب کسی بھی اجنبی شخص کو اپنے محلے میں نہیں رہنے دیتے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اورسیاسی سطح پربھی کام ہورہا ہے، دہشت گردوں کی فنڈنگ بند کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہان تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔