Tag: Asiya Andrabi

  • پاکستان کا آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ

    پاکستان کا آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کردیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آسیہ اندرابی کی رہائی کےلیے پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر بہت کام کیا ہے، بھارتی قابض فوج نے من گھڑت الزامات لگا کر انہیں قید کردیا ہے، قابض فوج کی زیر حراست آسیہ اندرابی کی زندگی کو خطرہ ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ آسیہ اندرابی ان کے شوہر اورساتھیوں پر من گھڑت الزامات ختم کرائے اور مقبوضہ کشمیر میں قید تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ دخترانِ ملت نامی آزادی پسند تحریک کی سربراہ آسیہ اندرابی کئی مواقعوں پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے اور قومی ترانے پڑھنے کی جرات کا اظہار کرچکی ہیں۔

  • پاکستان نے آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کر دی

    پاکستان نے آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کر دی

    اسلام آباد: پاکستان نے حریت رہنما اور دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی ایجنسی کی مضحکہ خیز فردِ جرم کی مذمت کرتا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ سنگین مذاق ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان نے جاری اعلامیے میں کہا کہ بھارت کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی نا کام کوشش کر رہا ہے، بھارت حقِ خود ارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش میں نا کام ہو چکا ہے۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد الزامات پر کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت خواتین، بزرگوں اور بچوں کو دہشت گرد ثابت کرنے میں نا کامی تسلیم کرے۔


    یہ بھی پڑھیں:  گرفتار حریت رہنما آسیہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل


    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ سنگین مذاق ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کمیشن کی سفارش پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق کمیشن بنائے۔

    واضح رہے کہ مقبوضۂ کشمیر میں 23 مارچ کو 2018 کو یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم لہرانے پر آسیہ اندرابی سمیت دیگر خواتین کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر سری نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آسیہ اندرابی کے خلاف ایف آئی آر میں بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی تھیں۔

  • گرفتار حریت رہنما آسیہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

    گرفتار حریت رہنما آسیہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

    سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما آسیہ اندرابی کو خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئرپرسن اور تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو ان کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہید نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کے این آئی آر کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون کو نئی دہلی جیل میں قید رکھا جائے گا۔

    بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما عائشہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

    ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پرہونے والا ظلم وستم شدت اختیار کرگیا اور بھارتی فورسز نے خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کوگرفتارکرلیا۔

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کےترجمان کے مطابق انہیں سری نگر کےعلاقے سورا میں واقع ان کے گھر سےگرفتار کیاگیاہے۔

    حریت رہنما کے ترجمان کا کہناہےکہ ایس ایچ او سورا نے پولیس کی اضافی نفری کےساتھ ان کےرہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لےگئی۔


    مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی


    دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ بھارتی فوج کی بربریت کو دنیا سے چھپایا جاسکے۔

    خیال رہےکہ کشمیر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کےشوہر کو اس سے قبل گزشتہ روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے حراست میں لے لیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں آسیہ اندرابی کو سری نگر میں ان کی قریبی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ساتھ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب وہ خواتین مظاہرین کی قیادت کر رہی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں