Tag: ask permission

  • بکنگ پر بے پناہ رش : پی آئی اے نے  سعودی انتظامیہ سے مزید پروازوں کی اجازت طلب کرلی

    بکنگ پر بے پناہ رش : پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید پروازوں کی اجازت طلب کرلی

    اسلام آباد : پی آئی اے نے بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نےسعودی عرب انتظامیہ سےمزید28پروازوں کی اجازت طلب کرلی ، رش کے باعث سعودی عرب انتظامیہ سےمزیدپروازوں کی اجازت طلب کی گئی۔

    سعودی عرب کیلئے بکنگ کے معاملے پر 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا جبکہ پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے، جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    ترجمان کے مطابق مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

    یاد رہے سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کی، سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48گھنٹے میں کروناٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔

  • نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے اجازت مانگ لی

    نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے اجازت مانگ لی

    کراچی : نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی ، رپورٹ کے مطابق دونوں اداروں نے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکے قومی خزانے کو پچیس کروڑ باون لاکھ کا نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے کو پچیس کروڑ سے زائد کا چونا لگانے کا اسکینڈل سامنے آگیا، نیب نے این آئی سی ایل اور جے ایس انویسٹمنٹ کیس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ انکوائری میں انکشاف ہوا اسکینڈل میں جے ایس انویسٹمنٹ کوفائدہ ہوا،جے ایس انویسٹمنٹ اور این آئی سی ایل میں2 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جےایس انویسٹمنٹ سےدستاویزات طلب کی گئیں تاہم تعاون نہیں کیا، اگراجازت نہ دی گئی تواسکینڈل کی تحقیقات کونقصان ہوگا۔

    نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کا انکشاف آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کیاگیا، سرمایہ کاری کےذریعے قومی خزانے کو25 کروڑ52 لاکھ کا نقصان ہوا،

    رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل رپورٹ پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا،نیب کو تحقیقات کاحکم دیا، سابق این آئی سی ایل چیئرمین ایازخان نیازی کیخلاف تحقیقات شروع کی، نیب نےجےایس انویسٹمنٹ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی لیکن جےایس انویسٹمنٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا اور عدالت نے نیب کو سمن اور بلااجازت تحقیقات کرنے سے روک دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔