Tag: Askari Wing

  • رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے پاپوش اور لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    Rangers arrest two ‘target killers’ of MQM London by arynews
    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناف عابد اور آصف اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد کا تعلق ایم کیو ایم (لندن سیکریٹریٹ) کے عسکری ونگ سے ہے جو قتل اور راہزنی سمیت متعدد وارداتوں جن میں قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے فرد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    Rangers-Press

     پڑھیں:  ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملزم محمد آصف اسماعیل ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ کارروائی کے دوران دونوں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں‘‘۔ رینجرز  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    کراچی: طارق روڈ کے علاقے بہادرآباد میں رینجرز کی کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بہادرآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ’’گرفتار ملزمان کی شناخت ’’کاشف قادری اور جنید اقبال‘‘ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، جن میں 19 اپریل کو سٹی کورٹ واقعہ اور سنی تحریک کے 6 کارکنان کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پڑھیں : افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ ’’ملزمان نے قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے، ترجمان رینجرز  نے تصدیق کی ہے کہ ’’گرفتار ملزمان وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان نے 17 مارچ 2010 کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈوکیٹ سہیل انجم کو قتل کیا ہے‘‘۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ’’مبینہ ٹارگٹ کلرز نے یکم نومبر 2011 کو طارق روڈ ڈالمین مال کے قریب فائرنگ کر کے ایڈٰوکیٹ وحید احمد قریشی کو قتل کیا جبکہ ملزمان 12 مئی 2007 کو ہونے والی قتل و غارت گری میں بھی ملوث ہیں‘‘۔