Tag: #AskMahira

  • کیا ماہرہ خان ’کتاب‘ لکھ رہی ہیں؟ مداحوں سے ’عنوان‘ تجویز کرلیا

    کیا ماہرہ خان ’کتاب‘ لکھ رہی ہیں؟ مداحوں سے ’عنوان‘ تجویز کرلیا

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دے دیے۔

    بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے اداکارہ نے سوال کیا کہ ’اگر آپ نے اپنے بارے میں کوئی کتاب لکھی تو اس کا ’عنوان‘ کیا رکھیں گی؟ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی اس بارے میں کچھ نہیں سوچا، آپ کوئی تجویز دے دیں۔‘

    ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو اسکرین پر دوبارہ ساتھ دیکھ سکیں گے۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ بہت جلد، کیوں؟۔‘

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا دینے کے موڈ میں ہوتا ہے اور ہم صرف ایک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ’ایک ہے نگار‘ میں ’نگار‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ٹیلی فلم ’پاک آرمی کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار کے کیریئر پر بنائی گئی۔ جس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور نے انجام دیے اور اس کے پروڈیوسرز نینا کاشف اور ماہرہ خان  تھیں۔

  • ماہرہ خان رات 10 بجے کیا کرنے جارہی ہیں؟

    ماہرہ خان رات 10 بجے کیا کرنے جارہی ہیں؟

    کراچی: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ اُن کے فالوورز کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اُن کے بعد ایمن خان وہ دوسری اداکارہ ہیں جنہوں نے پچاس لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اعزازی کام کرنے والی ماہرہ خان کی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کو مینشن کر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور مبارک باد دی۔

    ایک اور صارف نے ماہرہ کو مشورہ دیا کیوں نا ! اس خوشی کے موقع پر ہم #AskMahiraکا ایک سیشن رکھیں؟۔ اداکارہ نے صارف کو جواب دیا کہ مجھے خود اس بات کا انتظار تھا، آپ لوگ فیصلہ کریں کہ یہ سیشن آج ہونا چاہیے، یا پھر اسے کل پر رکھیں؟‘۔

    شفقت درے نامی صارف نے ماہرہ کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج رات دس بجے‘، اس پر ماہرہ نے رضامندی ظاہر کی اور پوچھا کہ رات دس بجے ہی نا؟۔

    سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ماہرہ کی جانب سے سیشن کی رضامندی پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

    ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

    بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری کے سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس کی پروموشن میں اپنے ہیرو کنگ خان کے ساتھ موجود نہیں تاہم وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے محنت کررہی ہیں۔

    فلم رئیس کی پروموشن کے لیے ایشیاء کی دس پرکشش خواتین میں شامل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اُن سے بات چیت کی۔

    mahira-khan-1

    اس ضمن میں ماہرہ نے ایک خاص ہیش ٹیگ منتخب کیا اور اس پر آنے والے تقریباً ہرٹوئیٹ پر جواب دیا، اس دوران ماہرہ کے بھارتی مداح نے اُن سے معصومانہ خواہش کا اظہار کیا جسے انہوں نے فورا پورا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    mahira-post-4

    بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ماہرہ سے معصوم سی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ایک کزن پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہے، کیا آپ اُس کا نام لے کر ہیلو کہہ سکتی ہیں‘‘۔ بھارتی نوجوان کی معصوم خواہش کو دیکھتے ہوئے ماہرہ خان نے فوری جواب میں ’’ہیلو ماریہ‘‘ کا ٹوئیٹ کیا۔

    اس پروموشن میں ماہرہ خان نے دیگر مداحوں کے سوالات کا جواب دیا اور اُن سے بات چیت بھی کی۔ یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

    mahira-khan