Tag: asks PM Imran

  • صحافی لاپتہ: وزیراعظم کی سندھ حکام سے رابطے اور بازیابی میں مدد  فراہم کرنے کی ہدایت

    صحافی لاپتہ: وزیراعظم کی سندھ حکام سے رابطے اور بازیابی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر سے رابطے میں کراچی سے لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ، شہزاد اکبر نے کراچی سے صحافی علی عمران کی گمشدگی سےمتعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ سندھ حکام سے رابطےمیں رہیں اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کریں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    مزید پڑھیں : گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کا جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

    اس قبل مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے صحافی علی عمران سیدکےلاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    وفاقی سیکریٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سےواقعےسےمتعلق بات چیت کی اور کہا علی عمران کی واپسی کیلئےوفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سمیت دیگرخدمات فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ نے جیو نیوز کے رپورٹرعلی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی تھی۔

  • مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم

    مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ بھی دیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: متنازع قانون، ریکارڈ سردی میں مسلمان خواتین کا شیر خوار بچوں کے ساتھ دھرنا

    گزشتہ روز نئی دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر گیا لیکن شاہین باغ کی ہزاروں خواتین مسلسل 17ویں رات متنازع شہریت قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو لے کر باہر نکلیں اور دھرنا جاری رکھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔