Tag: aslaha baramad

  • شکار پور : سات دہشت گرد گرفتار، سو کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

    شکار پور : سات دہشت گرد گرفتار، سو کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

    شکار پور : پولیس نے شکار پور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔سات دہشت گردوں سمیت سو کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور بڑی دہشت گردی سے بچ گیا ۔۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے سو کلو بارودی مواد ،اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے دو ماہ قبل گرفتار علامہ شفقت مطہری کے قتل میں مطلوب ملزم اکرم معاویہ کی نشاندہی پر کارروائی کرکے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکارپور کے ماڑی حجن شاہ میں بم دھماکہ اور سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے میں ملوث رہے ہیں۔

    پولیس نے ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے چار بااثر افراد کے نام معلوم کرلئے ہیں جو بلوچستان میں روپوش ہیں۔

  • پاک آرمی کا کامیاب آپریشن: ھنگو سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

    پاک آرمی کا کامیاب آپریشن: ھنگو سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

    ھنگو : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکا م بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ درسمند سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی ار کے حکام نے ٹل قلعہ ھنگو میں میڈیا کو برآمد کیاگیا اسلحہ و گولا بارود د کھاتے ہوئے بریفینگ دی کہ ھنگو میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پا ک آرمی کوخفیہ اداروں کے طرف سے اطلاع ملی کہ چہلم کے موقع پر ضلع ھنگو میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے جس پر پاک آرمی نے اپنے سرگرمیوں اور بھی تیز کر دی۔

    انٹیلی جنس کے نشاندہی پر پاک آرمی نے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند چینا میں ایک پہاڑی میں بنائی گئی غار سے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود چھپا یا گیا تھا جو کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران کسی بھی دہشت گرد کاروائی میں استعمال ہونا تھا کو برامد کر لیا گیا۔

    جس میں 3عدد مشین گن ،ایک عدد راکٹ لانچر،32عدد راکٹ گولے (آر پی جی سیون)،34 عدد فیوز(آر پی جی سیون)،8عدد ستی بم ،8عدد 181ایم ایم مارٹر بم،31عدد 182ایم ایم مارٹر بم ، اور 3900مشین گن کارتوس برآمد کر لئے۔

    پاک آرمی کے اس کامیاب اپریشن کی وجہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں دہشت گردی کے واقعے کو روک کر بہت بڑی نقصان سے بچایا جو کہ اس علاقہ میں نقصان کے ساتھ ساتھ شیعہ و سنی فسادات کا سبب بھی بن سکتا تھا دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

  • رینجرز کی اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی، چھ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی، چھ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی :رینجرز اہلکاروں نے اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنےکے لئے سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔

    رینجرز پرحملے کے ملزمان کی تلاش تیزی سے جاری ہے،رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں تابڑ توڑ چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ جمعے کو اسی علاقے میں جامع مسجد ابو ہریرہ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات چارر ینجرز اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا۔

    ملزمان حملےکےبعدایک اہلکارکی ایس ایم جی بھی ساتھ لےگئےتھے

  • تربت : دو ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    تربت : دو ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    تربت: بلوچستان میں تربت کے علاقے مند میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری تعداد اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

    ترجمان فرینٹئر کوسٹ کے مطابق مند میں گوبرد کے علاقے میں ایف سی کے اہلکاروں  نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

    جہاں سے 4راکٹ سمیت مختلف قسم کے 20بم ‘ایم فور اور بارہ بور کے دو رائفل ایک پسٹل جبکہ 10میگزین بمعہ سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

    کارروائی میں ایف سی نے وردیاں اور ریاست مخالف تخریبی مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ دو مشتبہ شرپسندوں کو بھی سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں

  • بلدیاتی انتخابات: سیاسی گہما گہمی کشیدگی اختیاکرگئی، دفاتر سے اسلحہ برآمد

    بلدیاتی انتخابات: سیاسی گہما گہمی کشیدگی اختیاکرگئی، دفاتر سے اسلحہ برآمد

    اٹک / گوجرانوالہ/ سرگودھا : بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلے کیلئےشہر شہر انتخابی مہم زورو شور سےجاری ہے۔اٹک ، گوجرانوالہ اور سرگودھامیں سیاسی مخالفین ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کےدوسرےمرحلے میں انتخابی مہم زوروں پر ہے، اٹک میں سیاسی گہما گہمی اس وقت کشیدگی اختیاکرگئی جب فوارہ چوک کے قریب مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور آزاد امیدواروں کارکنوں سمیت آمنے سامنے آگئے۔

    سرگودہاکی یونین کونسل تراسی میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوارکے کارکنان میں سامناہوا تو آزاد امیدوار نے پی ٹی آئی کےکارکنوں پر مارپیٹ کرنے اوربینرز پھاڑنےکاالزام لگایا۔

    گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات سے پہلےاسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا۔ امیدواروں کے دفاتر اور ڈیروں سےبھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    اسلحے میں بیس ممنوعہ بور کی روسی اور امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز اور ایک سو پچیس پسٹل شامل ہیں، پولیس نے ملزان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

  • رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے پانچ کارکنو ں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کیلئےقانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے۔

    ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے رات گئے رینجرز اور پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق لیاقت آبادسندھی ہوٹل کےقریب رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر پربھی رینجرز نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، کھارادرمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔

    پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ برآمدہوا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسےہے۔

  • اسلام آباد میں آپریشن،بھاری تعداد میں جدیداسلحہ،گولہ بارود برآمد

    اسلام آباد میں آپریشن،بھاری تعداد میں جدیداسلحہ،گولہ بارود برآمد

    اسلام آباد :ترنول میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے اسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑلی، کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افراد گرفتارکرلئےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کر کے پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت انسٹھ مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

    یہ ایک بڑی کارروائی تھی جس میں رینجرز، پولیس اورحساس ادارےکےجوانوں نےحصہ لیا۔گرفتار دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکے قبضے سے بیس رائفلیں، بیس پستول سمیت بھاری تعدادمیں جدیداسلحہ، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور اسی کلو گرام بارودی مواد برآمد کیں۔

    حساس اداروں کی کارروائی کےدوران شراب کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ گرفتاردہشت گردوں اور مشتبہ ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن کا سلسلہ ابھی جاری رہےگا۔ ادھر پشاورکےعلاقےچمکنی میں کراچی سےپشاور آنیوالے کنٹینر سے پچیس ٹن فائر کریکر بارودی مواد برآمد کرکےکینٹینرمالک کوحراست میں لےلیا گیا۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق فائرکریکربرتنوں میں چھپایاگیاتھا۔

  • حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد

    حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد

    ژوب : بلوچستان کے علاقے ژوب میں حساس ادارے نے شدت پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں

    ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف سی اور حساس ادارےکی جانب سے  ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں مشترکہ  کارروائی کی گئی ہے ۔

      کارروائی کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے زیرزمین چھپائے گئے اسلحے کی بھاری  کھیپ برآمدکی گئی۔

    برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود میں آٹھ بم،ایک خودکش جیکٹ،چھ عدد گولے، ایک بیگ بارود،آر پی جی سیون کے چار فیوز، چار عدد موٹر فیوز، ڈیٹونیٹر اور دیگر بم بنانے کے آلات شامل ہیں۔

    ترجمان کاکہناتھا کہ برآمد اسلحہ اور گولہ بارود شدت پسندوں نے تخریب کاری کےلیے ذخیرہ کیا تھا۔

  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔

  • بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بولان میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کورکی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین اہم شرپسند گرفتار کرلئے گئے فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    جن کے قبضے سے 45تیار بم،65خودکار بندوقیں ،50ری پیٹرزاور مختلف بورز کے 30ہزار راؤنڈز برآمد کرلئے۔

    ایک اور کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیخ زید ہسپتال کے قریب سے پولیس نے دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے کر ان سے دستی بم ،پسٹل اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کرلیا۔

    گرفتار شرپسندوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔