Tag: asma abbas

  • اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس کو اسکرین ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑگیا، علاج کے دوران جلد پر شدید الرجی ہوگئی۔

    عاصمہ عباس پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینئر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کا تعلق ایک شوبز گھرانے سے ہے جس کی تین نسلیں فن اور تفریح ​​کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اپنی شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا اور تین دہائیوں بعد دوبارہ شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا، اب وہ وہ ایک سوشل میڈیا ولاگر بھی ہیں، اداکارہ نے اپنی جلد کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ کچھ عرصے سے شہرے پر چھائیوں کے مسئلے کا شکار تھی، اور یہ مسئلہ اُن کے خاندان میں وراثتی طور پر پایا جاتا ہے۔

    اسما عباس کے مطابق یہ چھائیاں جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتی ہیں، لیکن ان کے چہرے پر ہوئیں، جس کے باعث انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں ’کاؤٹرازیشن‘ نامی طریقہ علاج تجویز کیا، جس میں ایک خاص آلے کی مدد سے جلد پر موجود داغوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ علاج سے ایک رات پہلے انہوں نے سونے سے قبل ایک ماسک لگایا، جو ممکنہ طور پر اُن کی جلد کو سوٹ نہیں کرسکا، ماسک لگانے کے بعد انہیں ہلکی سی جلن محسوس ہوئی لیکن وہ وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس باقاعدہ ٹریٹمنٹ کروانے گئیں تو علاج کے بعد اُن کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس کی وجہ سے چہرے کا بڑا حصہ لال ہوگیا تاہم ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ الرجی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

  • اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

    اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ نے نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    اسما عباس کہا کہ میں ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں، وہ وائرل خبر نیلم منیر کی شادی سے متعلق ہے جس پر لوگوں نے انہیں شوہر کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    اداکارہ نے کہا کہ نیلم منیر بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کرتی ہیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میری بہن سنبل کا انتقال ہوا تو میں اور نیلم منیر اکٹھے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور میرا بہت خیال رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ اب نیلم کی شادی ہو گئی ہے، لیکن اس کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، شروع میں سب کو ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں تجسس ہوا کہ دبئی کا لڑکا ملا اور پھر ان کے پیشے کے حوالے سے بحث شروع کر دی گئی کہ بھی یہ تو عام کا پاکستانی ہے اور دبئی میں نوکری کرتا ہے۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، سب کو مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی ہے، آپ ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ میں نیلم کے لیے بہت خوش ہوں کہ اس کی صحیح وقت پر شادی ہوگئی، براہ کرم دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔

  • آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں میں برادشت ختم ہوگیا اور زبانیں لمبی ہوگئی ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کامیاب شادی کے حوالے سے نوجوان نسل کو اہم مشورہ دیا۔

    اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا، انہوں نے میرے والدین کو اپنے والدین کی طرح اپنے گھر میں رکھا۔

    اسما عباس نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لڑکیاں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتیں، یہ ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے میرے والدین کو آخری وقت تک ساتھ رکھا، اس لیے میں نوجوان نسل کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اچھی اور بری عادات ہر ایک میں ہوتی ہیں آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں۔

    اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ شریکِ حیات کی چھوٹی موٹی برائیوں کو برداشت کرنا چاہیے کیوں کہ پرفیکٹ تو کوئی نہیں ہوتا، اس کے برعکس ان کی اچھائیوں کو دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹی چھوٹی برائیوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے تو ممکن ہے کہ اگلا اس سے بھی بدتر ہو، پھر کیا کریں گے؟ اس طرح تو زندگی خراب ہو جائے گی، اگر آپ کا لائف پارٹنر برداشت کے قابل ہے تو گھر خراب کرنے کی بجائے اسے برداشت کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں، بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوائیں، ہمارے زمانے میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ صبر و تحمل کے ساتھ میٹھے انداز میں اپنی تمام خواہشات منوا لیتی تھیں، اس زمانے میں پہلے سوچتے تھے، پھر بولتے تھے۔

    اسما عباس نے مزید کہا کہ غصے میں چاہے مرد ہو یا عورت اسے پہلے تولنا چاہیے، پھر بولنا چاہیے اور غصے میں بات آگے بڑھانے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں یہاں حدود طے کریں، اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا اسے فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔

  • اسماء عباس نے کپڑے کیوں چوری کیے؟

    اسماء عباس نے کپڑے کیوں چوری کیے؟

    کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی چھوٹی بہن اسماء عباس نے اپنی بہنوں کے کپڑے چوری کرنے کا راز بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح الماری سے کپڑے نکال لیتی تھیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے عید اسپیشل شو میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے شرکت کی جس میں بشریٰ انصاری اسماء عباس نے اپنی زندگی کی بہت سی باتین ناظرین سے شیئر کیں۔

    اسماء عباس نے بتایا کہ بچپن میں ان سے پوچھا کرتے تھی کہ کیا مین تمہاری الماری کی صفائی کردوں تو اسی بہانے مجھے ان کے اچھے اچھے کپڑے نکال لیتی تھی تاہم اب یہ کام میری بھانجیاں کررہی ہیں۔

  • ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 31ویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر (مایا)، احسن خان، میکال ذوالفقار (شان) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کے گرد گھومتی ہے جبکہ شجی (احسن خان) منفی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اسما عباس (شان کی والدہ)، عدنان صمد خان، محمود اسلم (نثار مایا کے والد)، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ شجی مایا سے شادی کرکے انہیں دھوکا دیتے ہیں اور شان کی بہن (طوبیٰ) سے شادی کرلیتے ہیں لیکن اب شجی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے کیونکہ مایا ساری سچائی ساس کے سامنے بیان کردی ہے لیکن شان کی والدہ بیٹی کو طلاق دلوانے کے خلاف ہیں۔

    31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ بعد شان اہلیہ مایا سے کہتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں کہ جب شادی کرہی لی ہے تو اسے نبھا ہی لیتے ہیں۔‘  ’مایا کہتی ہیں کہ ’ہم نبھا تو رہے ہیں۔‘

    ادھر مایا اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی۔‘ جب مایا انہیں سمجھاتی ہیں تو وہ انہیں کہتے ہیں کہ ’تمہیں اس معاملے میں بولنے کی ضرورت نہیں۔‘

    شجی مایا سے کہتے ہیں کہ ’تم اپنا راستہ لو میں اپنا راستہ لیتا ہوں۔‘ مایا ان سے کہتی ہیں کہ ’تم جیسا ’فراڈ‘ میرے کیا کسی بھی لڑکی کے لائق نہیں ہے۔‘

    ’فراڈ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا طوبیٰ شجی کو چھوڑ دیں گی، کیا سچ جاننے کے باوجود شان کی والدہ شجی کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے 31 ویں قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔