Tag: Asma Rani murder case

  • عاصمہ رانی قتل کیس : والدین نے قاتل کو معاف کردیا

    عاصمہ رانی قتل کیس : والدین نے قاتل کو معاف کردیا

    کوہاٹ : ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو مقتولہ کے والدین نے معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مقتولہ عاصمہ رانی کی والدہ نے کہا ہے کہ مقدمہ اکیلے لڑتے رہے کسی نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا، ہم نے اللہ کی رضا کیلئے قاتل کو معاف کر دیا ہے۔

    دوسری جانب لکی مروقت قومی جرگے نے مقتولہ کی والدہ کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ پشاور کی عدالت نے ملزم مجاہد آفریدی کو عاصمہ رانی قتل کیس میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ، سزا سنانے کے ایک ماہ بعد مقتولہ کے والدین نے ملزم کو معاف کر دیا۔ پولیس کی جانب سے بھی صلح کے بیان کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم مجاہد آفریدی نے شادی نہ کرنے پر ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، مقتولہ نے حالت نزاع میں خود پر فائرنگ کرنے والے ملزم مجاہد آفریدی کا نام لیا تھا جس کی ویڈیو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

    قتل کے بعد مجاہد آفریدی بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں انٹرپول کی مدد سے شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کا عبرتناک انجام ، عدالت نے سزائے موت سنا دی

    میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کا عبرتناک انجام ، عدالت نے سزائے موت سنا دی

    پشاور :کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی مجرم مجاہداللہ آفریدی کو سزائےموت سنا دی گئی ، عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر 2018 میں گھر کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینٹرل جیل پشاور میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی خصوصی سماعت کی ، دوران سماعت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم مجاہداللہ آفریدی کوسزائےموت سنا دی جبکہ 2 ملزمان صدیق اللہ اورشاہ زیب کوبری کردیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاوراشفاق تاج نےمختصرفیصلہ سنایا۔

    یاد رہے کہ جنوری 2018 میں کوہاٹ میں مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے گھر کے سامنے قتل کردیا تھا، جس کے فوری بعد ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

    عاصمہ رانی نےزخمی حالت میں ویڈیوبیان میں ملزم مجاہداللہ آفریدی کانام لیا ، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    بعد ازاں ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا اور قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی۔

    خیال رہے دسمبر 2019 میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ عاصمہ رانی قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ رجسٹرار آفس کو بھجوا دیا ۔

    وکیل ملزم صادق نے کہاکہ عاصمہ رانی کا قتل ذاتی شمنی ہے ،دہشت گردی نہیں ،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ذاتی رنجش پر قتل ہوا، پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات شامل رکھیں ،ذاتی دشمنی دہشت گردی کیسے ہو گیا؟

    جس پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو کوہاٹ میں مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، جس کے فوری بعد ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

    بعد ازاں ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا اور قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی۔

  • عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم مجاہد آفریدی گرفتار

    عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم مجاہد آفریدی گرفتار

    پشاور: ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے شارجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی قتل کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا جس کے بعد خیبرپخونخواہ پولیس نے انٹرپول سے ملزم کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی تھی بعد ازاں مجاہد آفریدی کا نام انٹرپول کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل گیا تھا۔

    گرفتاری سے متعلق آئی جی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لیے پولیس تین سے چار ہفتوں سے مسلسل انٹرپول سے رابطے میں تھی، ملزم کو پاکستان لانے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے تاہم امارات اور پاکستان پولیس رابطے میں ہیں۔


    عاصمہ رانی قتل کیس: ملزم مجاہد انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل


    یاد رہے کہ 29 جنوری کو کوہاٹ میں مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے فوری بعد ملزم اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔


    عاصمہ رانی قتل کیس، چیف جسٹس کا ملزم کی گرفتاری اور ریڈوارنٹ پر ایک ماہ تک نتیجہ دینے کا حکم


    واضح رہے 2 فروری کو پولیس نے عاصمہ کے قتل کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے دوست اور معاون شاہ زیب کو بھی گرفتار کیا تھا جو عاصمہ کی جاسوسی میں ملوث ہے، قتل کے وقت بھی وہ ملزم مجاہد کے ساتھ ہی تھا اور اسی نے واردات کے بعد مجاہد کو فرارد ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، کیس پر سیاست نہ کی جائے،صفیہ رانی

    عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، کیس پر سیاست نہ کی جائے،صفیہ رانی

    لندن :عاصمہ رانی کی بہن کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، عاصمہ کے قاتل کو پاکستان لانے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے ؟ کیس پر سیاست نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے لندن میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے واپس لانے میں تاخیر کیوں کیجارہی ہے؟ واقعے پر سیاست نہ کی جائے اور ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    صوفیہ رانی کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، ھم پر کے پی کے پولیس کا کوئی دباؤ نہیں۔

    اس سے قبل مقتولہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پھول جیسی بہن کوبے دردی سے گولیاں ماری گئیں۔


    مزید پڑھیں : حکومت انصاف فراہم کرے، عاصمہ کی بہن


    صفیہ رانی نے کہا تھا کہ مجھے اور میری بہن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں، ہم غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، روز ایسے واقعات ہوتےہیں، حکومت کیوں کچھ نہیں کررہی؟

    عاصمہ کی بہن نے زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں پھر بھی اس کو پڑھارہے تھے،عمران خان اورحکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

    ملزم کوابھی تک گرفتارکیوں نہیں کیا گیا؟ ہمیں انصاف چاہیے،مقتولہ عاصمہ کی بہن نے تمام پاکستانیوں سےدرخواست کی ہے کہ میری بہن کیلئے آواز اٹھائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے  رپورٹ طلب کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عاصمہ رانی قتل کیس، نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع

    عاصمہ رانی قتل کیس، نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع

    کوہاٹ  : عاصمہ رانی قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ کے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی جبکہ بیرون ملک فرار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کے مقدمے میں کے پی کےپولیس نےنامزد ملزم صادق اللہ کو سول جج ون کوہاٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں تین دن توسیع کرنے کی استدعا کی، جس پرعدالت نے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

    قتل کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے کے پی کے پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے نےانٹرپول سے مدد طلب کرلی اور ملزم سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کردی۔

    یاد رہے کہ کوہاٹ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کا بھائی صادق آفریدی کوگرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔

    ڈی پی اوکوہاٹ کا کہنا تھا کہ دوسرا ملزم بھی جلدقانون کی گرفت میں ہوگا، تفتیشی ٹیم نے فوری رابطہ کرکے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی۔


    مزید پڑھیں :  کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    واضح رہے گزشتہ ہفتے مجاہد اللہ آفریدی نے رشتے سے انکار پرمستقبل کی ڈاکٹر ،عاصمہ رانی کو گولیاں مار کرکے قتل کردیا تھا اور سعودی عرب فرارہوگیا تھا۔

    مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • حکومت انصاف فراہم کرے، عاصمہ کی بہن کا ویڈیو بیان جاری

    حکومت انصاف فراہم کرے، عاصمہ کی بہن کا ویڈیو بیان جاری

    پشاور : کوہاٹ میں قتل ہونے وال میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صوفیہ رانی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری بہن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں، روز ایسے واقعات ہوتے ہیں، حکومت کچھ نہیں کررہی، ہمیں انصاف چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہی، مقتولہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پھول جیسی بہن کوبے دردی سے گولیاں ماری گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری بہن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں، ہم غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، روز ایسے واقعات ہوتےہیں، حکومت کیوں کچھ نہیں کررہی؟

    صوفیہ رانی کا مزید کہنا تھا کہ عاصمہ رانی کو بڑی مشکل سے پڑھایا، بیرون ملک کام کرکے اس کی پڑھائی کے اخراجات پورے کررہی تھی، بہن نے کہا تھا کہ جب آپ واپس آؤگی تو میں ڈاکٹربن چکی ہوں گی۔

    عاصمہ کی بہن نے زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں پھر بھی اس کو پڑھارہے تھے،عمران خان اورحکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

    ملزم کوابھی تک گرفتارکیوں نہیں کیا گیا؟ ہمیں انصاف چاہیے،مقتولہ عاصمہ کی بہن نے تمام پاکستانیوں سےدرخواست کی ہے کہ میری بہن کیلئے آواز اٹھائیں۔


    مزید پڑھیں: کوہاٹ، میڈیکل کی طالبہ کا قتل، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس


    علاوہ ازیں اس حوالے سے کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کے قاتل کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی کوشش کریں گے، ملزم مجاہد آفریدی قتل کے فوری بعد عمرے کے ویزے پر سعودی عرب چلا گیا، قتل میں سہولت کاری کے الزام پر ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • عاصمہ رانی قتل، مرکزی ملزم کا نامزد بھائی ملزم صادق اللہ گرفتار

    عاصمہ رانی قتل، مرکزی ملزم کا نامزد بھائی ملزم صادق اللہ گرفتار

    کوہاٹ : عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کے نامزد بھائی ملزم صادق اللہ پولیس کی گرفت میں آگیا، ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے جلد مفرور مرکزی ملزم بھی قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کا بھائی صادق آفریدی کوگرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

    ڈی پی اوکوہاٹ مجید عباس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عاصمہ رانی گھرکے دروازے پر رکشے سے اتری تو 2ملزمان نے فائرنگ کی، تحقیقاتی ادارے نے بتایا مجاہد کے پاس عمرے کا ویزہ تھا وہ فرارہوگیا، دوسرے ملزم صادق اللہ کو گرفتارکرلیا ،عدالت میں پیش کریں گے۔

    مجید عباس کا کہنا تھا کہ دوسراملزم بھی جلدقانون کی گرفت میں ہوگا، تفتیشی ٹیم نے فوری رابطہ کرکے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی۔

    ڈی پی اوکوہاٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تمام اداروں نے بروقت کارروائی کی لیکن ملزم مجاہد اللہ فرار ہوچکا تھا، ملزم کو48گھنٹےمیں انٹرپول کے ذریعےگرفتارکرکے لائیں گے۔


    مزید پڑھیں :  کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    انکا مزید کہنا تھا کہ مجاہداللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیاہے ، ایف آئی اے نے بتایا ملزم کےریڈ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں ملزمان پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیدار کے بھتیجے ہیں ۔

    یاد رہے ایبٹ آباد کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر مجاہد اللہ آفریدی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔