Tag: Assassination Attempt

  • بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہوکر ملزم ریان ویزلی روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ ان پر قاتلانہ حملے کرسکے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں لیکن جو بائیڈن اور کاملا ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا تھا۔

    صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔

  • لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

    لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

    طرابلس: لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ پر دارالحکومت طرابلس میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔

    عرب نیوز کے مطابق الحدث ٹی وی نے وزیراعظم پر حملے کی خبر آج صبح نشر کی، نیٹ ورک پر شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا کہ وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر گولی چلائی، تا ہم وہ محفوظ رہےجبکہ حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل قرار دیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ سال مارچ میں عبدالحمید الدبیبہ کو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد دسمبر میں انتخابات تک انتظامی امور سنبھالنا تھا، مگرانتخابی عمل کی ناکامی کے بعد سے حلیف جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

    دوسری جانب پارلیمان نے ابھی تک اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مشیر برائے لیبیا اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے بھی ملک میں فوری انتخابات کروانے پر زور دیا ہے۔

    دوسری جانب رواں ہفتے پارلیمان نے کہا تھا کہ اس سال انتخابات نہیں منعقد ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد لیبیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • فلسطینی وزیراعظم پرقاتلانہ حملےکی کوشش فلسطینی انٹیلیجنس نےکی‘ حماس

    فلسطینی وزیراعظم پرقاتلانہ حملےکی کوشش فلسطینی انٹیلیجنس نےکی‘ حماس

    یروشلم: غزہ میں اپنا اسرورسوخ رکھنے والی تنظیم حماس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی کوشش فلسطینی انٹیلیجنس نے کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں فلسطینی وزیر اعظم ’رامی حمد اللہ‘ کو دھماکے کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے بعد ازاں حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی گئی تھی تاہم اب حماس نے یہ دعویٰ کیا ہے اس کارروائی میں فلسطینی انٹیلیجنس خود ملوث ہے۔

    حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی انٹیلیجنس نے وزیر اعظم پر حملے کے لیے ایک شدت پسند تنظیم کا سہارا لیا اور اسی کے ذریعے باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد حملہ کرایا گیا۔

    غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    حماس کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ دھماکے کی کارروائی میں ایک شدت پسند جماعت ملوث ہے، اس کے سربراہ کا نام احمد فوزی سعيد صوافطہ ہے جبکہ ان کے گہرے تعلقات فلسطینی انٹیلیجنس سے ہیں۔

    تنظیم حماس کا کہنا تھا کہ اس شدت پسند جماعت کو انٹیلیجنس ادارے کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے، یہ جماعت غزہ اور سیناء میں دہشت گرد حملوں کی ذمّے دار ہے جبکہ یہ تنظیم غزہ کا دورہ کرنے والی بین الاقوامی شخصیات، مصری سکیورٹی وفد اور حماس تنظیم کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر چکی ہے۔

    ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کا قتل، اسرائیل نے الزامات کی تردید کر دی

    خیال رہے کہ فلسطینی حکومت نےاپنے ایک بیان میں حماس کے اس موقف کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر قاتلانہ حملے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔