Tag: assaulting

  • بھارت میں جائیداد کے تنازعے پر معذور شخص پر بہیمانہ تشدد

    بھارت میں جائیداد کے تنازعے پر معذور شخص پر بہیمانہ تشدد

    بھارت میں ایک معذور شخص پر بہیمانہ تشدد سے انسانیت بھی شرما گئی، میاں بیوی نے لاٹھیوں کے وار سے بے بس انسان کی ہڈیاں توڑ دیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک انتہائی درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک جوڑے کو سڑک پر ایک معذور شخص پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں جوگیندر سنگھ نامی 55 سالہ شخص اپنے معذور رشتہ دار کو مارتے ہوئے نظر آ رہا ہے جس کی شناخت 52سالہ گجیندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    متاثرہ معذور شخص گجیندر سنگھ خود کو لاٹھی کے وار سے بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ملزم جوگیندر کے ساتھ اس کی بیوی سمن بھی اس کے ساتھ شامل ہوجاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جوگیندر ایک زمیندار ہے جس نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے رشتہ دار کو تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم جوگیندر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کی بیوی فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

    گجیندر نے اپنے رشتہ دار جوگیندر سے ایک اسکول لیز پر لیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے اسکول کو بند کرنا پڑا اور جائیداد کے مالک نے اسکول کے احاطے کو کرایہ داروں کو کرائے پر دے دیا جس سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

    مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کیا ہے جس پر کیپشن دیا گیا کہ نفرت کے اس دور میں ہم کس مرحلے پر آکر کھڑے ہو گئے ہیں؟ اس پر دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے، یہ تصویر انسانیت کو شرمسار کررہی ہے!

  • امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    واشنگٹن : امریکی مصنفہ ای جین کیررول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 90ء کی دہائی میں ایک شاپنگ مال میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیویارک میگزین میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 90ءکی دہائی کے وسط میں فکشن رائٹر ای جین کیررول پر ایک شاپنگ مال کے ’چینجنگ روم‘ میں جنسی حملہ کیا۔

    مصنفہ ای جین کیررول نے میگزین کو بتایا کہ 1995ءیا 1996ءمیں شاپنگ مال میں خریداری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی خاتون کےلئے لباس منتخب کرنے میں مدد طلب کی تھی اور مذاقاً کہا کہ آپ اسے پہن کر دیکھیں۔

    مصنفہ نے کہا کہ چینجنگ روم میں ٹرمپ بھی آگئے اور انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں، میں نے بڑی مشکل سے خود کو چنگل سے آزاد کروایا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصنفہ اپنی کتاب کے اجراءکو کامیاب بنانے کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں میں کبھی ان خاتون سے نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ 75 سالہ کیررول صدر ٹرمپ کے عہدہ سنھالنے کے بعد جنسی حملے اور فحش حرکات کرنے کا الزام عائد کرنے والی 15 ویں خاتون ہیں تاہم صدر ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

  • دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے برطانوی سیاح کو شراب پینے، دو پولیس افسران پر تشدد کرنے اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے برطانوی سیاح کو پولیس افسران پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سیاح کو ٹرائل پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والے 29 سالہ برطانوی شخص نے نشے کی حالت میں پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق 29 سالہ برطانوی شہری نے شراب پی کر ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات انجام دیں، ٹیلی فون اور آگ بجانے کے آلے کو نقصان پہنچایا، پولیس افسران کی جانب سے روکنے پر پولیس افسران کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ کا موبائل فون بھی توڑا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار برطانوی شخص نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

    عدالت نے برطانوی شخص پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رواں برس 6 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔