Tag: assets beyond income case

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کوطلب کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کوطلب کرلیا

    لاہور : نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا، 16 اپریل کو حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے تاہم سوالات کے جوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا ہے اور انھیں پیر کو تین بجے نیب دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 16اپریل کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، جس میں حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے۔

    مزید پڑھیں : آمدن سےزائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز نیب میں پیش

    اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم انھوں نے نامکمل ریکارڈ اور سوالات کےجوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں۔

    خیال رہے حمزہ شہباز نے رمضان شوگر، صاف پانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں پچیس اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • آمدن سےزائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز   نیب میں پیش

    آمدن سےزائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز نیب میں پیش

    لاہور : حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہوگئے ،حمزہ شہباز 12اپریل کوآمدن سےزائداثاثہ،مبینہ منی لانڈنگ میں پیش ہوچکےہیں، انھوں نے نامکمل ریکارڈ اور سوالات کےجوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے، حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    حمزہ شہبازسے 2006 سے 2008 کے ٹیکس ریٹرنز اور ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگی گئیں ، نیب نوٹس میں کہا گیا حمزہ شہبازنے3سال کی ٹیکس ریٹرنزانکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں، 2005 سے2017میں بڑھنےوالےاثاثوں کی تفصیلی وضاحت پیش کی جائے۔

    نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز کو موصول تحائف، وصول تنخواہوں کی تفصیلات کی ہدایت کی گئی ہے، تفصیلات کی عدم فراہمی،عدم پیشی پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب ترجمان حمزہ شہباز عطاتارڑ کا کہنا تھا آمدن سےزائداثاثےکیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاگیا، اس معاملےپرہمیشہ تسلی بخش جوابات جمع کرائےہیں، حمزہ شہبازکی بہن جویریہ کی طلبی کاکل نوٹس ملا، نیب کی جانب سے کہا گیا تھاسوالنامہ بھجوایاجائیگا، نیب کاشریف فیملی کی خواتین کیلئےسوالنامہ موصول نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کوجاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کردیئے

    گذشتہ روز رمضان شوگر مل نالہ تعیمر کیس میں حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے، حمزہ شہباز سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک تفتیش کی، نیب ٹیم نے حمزہ شہباز سے رمضان شوگر مل نالہ تعمیر کے حوالے سے سوالات کئے تھے۔

    نیب ٹیم نے کہا تھا یہ 21 کروڑ روپے سے نالے کی تعمیر صرف رمضان شوگر مل کے لیے کی گئی اور نالے کی تعیمر سرکاری فنڈر سے کی گئی، جس پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا یہ نالہ رمضان شوگر مل کے لیے نہیں بلکہ عوام کی بہتری کے لیے تعمیر کیا گیا اور اسکا ابتدائی ریفرنس عدالت میں دائر ہو چکا ہے ، آج طلبی کا کوئی جواز نہیں تھا۔

    حمزہ شہباز شریف نے نالہ کی تعیمر سے متعلق کچھ دستاویزات بھی نیب ٹیم کے حوالے کیں ، نیب حکام حمزہ شہباز کے جواب کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد آئندہ کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نیب ٹیم اگر مطمیئن نہ ہوئی تو دوبارہ پھر حمزہ شہباز کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز نیب دفتر میں پیش ، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق پوچھ گچھ

    اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم انھوں نے نامکمل ریکارڈ اور سوالات کےجوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے۔

    حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔

    خیال رہے چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا نیب خواتین کی حرمت، چادر و چار دیواری کے تقدس پریقین رکھتاہے، خواتین کوطلبی کی بجائے سوالنامے ارسال کئے جائیں۔

  • آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس : حمزہ شہباز آج نیب لاہور میں طلب

    آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس : حمزہ شہباز آج نیب لاہور میں طلب

    لاہور: آمدن سے زائداثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج نیب میں پیش ہوں گے، حمزہ شہباز کو بینک اکاؤنٹ اور فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے، حمزہ شہباز لاہور ہائی کوٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے، نوازلیگ کے کارکن نیب کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، لیگی کارکنان حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

    نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 11 بجے طلب کیاہے اور بینک اکاؤنٹ ،فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے حمزہ شہباز پہلےرمضان شوگرملز،صاف پانی کمپنی کیس میں پیش ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور ، 17 اپریل تک توسیع

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔