Tag: assets detail

  • پارلیمنٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے

    پارلیمنٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کی رکینت معطل ہونے کے خوف سے اراکین اپنے گوشوارے جمع کروانے لگے، الیکشن کمیشن میں 9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے9 اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں، جس کے بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے پارلیمنٹرین کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں سینیٹ سے 2، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی ایک، ایک رکن نے اثاثے ظاہر کئے جبکہ سینیٹر رخسانہ زبیری اور ستارہ ایاز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی میں ارباب عامر ایوب، حسین الہی، احسن اقبال، جاوید حسینن اور اسلم بھوتانی کی رکنیت بحال کر دی جبکہ پنجاب اسمبلی کے رکن اویس دریشک اور کے پی اسمبلی کے رکن فیصل آمین خان نے بھی اثاثے جمع کرا دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

    یاد رہے 16 جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والے 332 ارکان کی رکینت معطل کر دی تھی ، جن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی، وزیرامور کشمیرعلی امین، احسن اقبال، علی اعوان، غلام بی بی بھروانہ ، اختر مینگل، وزیرصحت عامرمحمود کیانی، حسین الٰہی ،ایم پی اے بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع رحمان جیسے اہم نام بھی شامل تھے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے پر 6 وفاقی وزرا کو کابینہ اجلاس میں شریک کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، وفاقی وزرا میں فوادچوہدری،عامرکیانی،
    شہریار آفریدی، طارق بشیر چیمہ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔

    خیال رہے آئینی ماہرین کے مطابق رکنیت کی معطلی سے پیدا ہونے والے ڈیڈک لاک کو فی الفور نمٹانا ہوگا، ورنہ امور ریاست کی انجام دہی میں مسائل جنم لیے سکتے ہیں۔

  • اثاثہ جات کیس، بینک نمائندے نے نیب میں شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرا دیں

    اثاثہ جات کیس، بینک نمائندے نے نیب میں شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرا دیں

    لاہور : اثاثہ جات کیس کے معاملے پر بینک کے نمائندے نے شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات نیب میں جمع کرا دی ہیں، نیب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں سے متعلق اثاثہ جات کیس کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے اثاثہ جات کیس کے معاملے پر بینک کا نمائندہ ریکارڈ سمیت نیب میں پیش ہوا اور شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرائی ، تفصیلات 5 سو صفحات پر مشتمل ہیں۔

    نیب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں سے متعلق اثاثہ جات کیس کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے اور بینک سے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

    یاد رہے 9 نومبر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوئے تھے اور سوالنامے کے جوابات جمع کرائے، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی جانب سے فراہم کی گئیں دستاویزات کا جائزہ لے گی۔

    نیب نے سلمان شہباز کو بھی آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

    خیال رہے اکتوبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے 20 سال کے سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثوں اور ٹیکس کے معاملات کی ساری تفصیلات نیب کے حوالے کی تھی۔

    واضح رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد 16 اکتوبر کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا تو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبرتک توسیع کردی تھی۔

    ریمانڈ ختم ہونے پر شہبازشریف کو 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو (نیب) نے آشیانہ اسکینڈل کیس کے ملزم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، جس پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

    جس کے بعد 10 نومبر کو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کے ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی تھی۔

  • سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے

    سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے

    اسلام آباد: سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے کردی گئی، ایف بی آر سے شہباز شریف کی جائیداد اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے 20 سال کے سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثوں کی تفصیلات نیب کے حوالے کردیں جبکہ ٹیکس کے معاملات کی ساری تفصیلات بھی نیب کے حوالے کی گئی۔

    نیب نے شہباز شریف کی مکمل جائیداد اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔

    ذرائع کے مطابق 1997 سے 2004 تک کے تمام اکاؤنٹس کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا گیا ہے۔ 2007 سے 2018 تک کے اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی نیب کے سپرد کیا گیا۔

    تفصیلات میں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ شامل ہیں۔

    دوسری جانب نیب لاہور کی تین رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب نے شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ پنجاب میں پبلک سیکٹر کمپنیاں بنانے کا کیا مقصد تھا، پنجاب میں پہلے سے محکمے موجود ہونے کے باوجود پھر کمپنیاں بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی، پنجاب لینڈ ڈویلمپنٹ کمپنی بنانے کا بنیادی مقصد اور ضرورت کیا تھیں۔

    نیب ٹیم کی جانب سے شہباز شریف سے پنجاب لینڈ ڈویلمپنٹ کمپنی یا دوسری پبلک سیکٹر کمپنیوں کے قواعد و ضوابط سے متعلق اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے میں مداخلت سے متعلق بھی سوالات کیے۔

    شہبازشریف کا موقف تھا کہ کمپنیوں کا قیام ماڈل صوبے میں گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے لایا گیا، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا مقصد غریب عوام کو سستی چھت فراہم کرنا تھا، صوبے کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے عوام کے پیسے کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری تھی، آشیانہ اقبال میں بے قاعدگیوں کا پتہ چلا تو تمام قانونی آپشنز بروئے کار لانے کا کہا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو  احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو  10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    خیال رہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل احدچیمہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

  • عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

    عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

    اسلام آباد: دیگرسیاست دانوں کی طرح عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے اور ان کے پاس 168 ایکڑ زرعی زمین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے این اے 131 سے نامزدگی فارم میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق عمران خان نے2017 میں 4کروڑ77لاکھ 6611 آمدن ظاہر کی جبکہ ایک لاکھ3763 انکم ٹیکس ظاہر کیا۔

    سال 2016 میں 12 کروڑ 98 لاکھ 3ہزار 878 آمدن ظاہر کی اور ایک لاکھ 59ہزار 609روپے ٹیکس ظاہر کیا جبکہ 2015 میں 35 کروڑ 65 لاکھ 565 آمدن پر 76ہزار244 ٹیکس ادا کیا گیا۔

    عمران خان نے دبئی، بھارت سمیت غیر ملکی دورے گوشواروں میں ظاہرکیے، عمران خان کے پاس 168ایکڑ زرعی زمین ہے ، زرعی زمین پر2017 میں 3 لاکھ 19 ہزار 500انکم ٹیکس ، 2016 میں 4 لاکھ 67 ہزار 910 زرعی انکم ٹیکس جبکہ 2015 میں 4 لاکھ77ہزار 975روپے زرعی انکم ٹیکس ادا کیا۔

    عمران خان کیخلاف 2014 میں دھرنوں میں درج مقدمات کا بھی گوشواروں میں ذکر ہے، گوشواروں میں عمران خان نے بشریٰ بی بی کا بطور اہلیہ ذکر کیا جبکہ بشریٰ بی بی کے اثاثہ جات کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں۔

    عمران خان نے گوشواروں میں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا بھی ذکر کیا، انھوں نے زمان پارک کا 148مرلے کا گھر وراثت ظاہر کیا، 300 کنال کے بنی گالا میں گھر کی مالیت 11کروڑ 47لاکھ ظاہر کی گئی ہے جبکہ 6 کنال 16 مرلے کی بنی گالا ہی میں دوسری جائیداد 5 کروڑ 50ہزار کی بتائی گئی۔

    گوشواروں میں شاہراہ دستور اسلام آباد پر فلیٹ کی قیمت گیارہ کروڑ 97لاکھ ظاہر کی گئی ہے جبکہ میانوالی ، لاہور ، شیخوپورہ، بھکر،میاں چنوں میں بھی وراثتی جائیدادوں کا ذکر کیا ہے، بھکر منکیرہ عمران خان کی زرعی زمین کی مالیت4کروڑ 2لاکھ روپے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 253ارکان کی رکنیت معطلی کا فیصلہ

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 253ارکان کی رکنیت معطلی کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے دو سو تریپن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اراکین کو آج کام سے روک دیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو خطوط بھجوائے جارہے ہیں، گوشوارے جمع کرانے تک اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک نو سو اٹھارہ اراکین گوشوارے جمع کراسکے ہیں، جن میں سینیٹ کے ایک سو ایک اور قومی اسمبلی کے دو سو بیاسی ارکان شامل ہیں۔

    پنجاب کے دو سو چھپن، سندھ کےایک سو پینتیس،خیبر پختون خوا کے اٹھاسی اور بلوچستان کےچھپن ارکان نے گوشوارے جمع کروائے۔