Tag: Assets of parliamentarians

  • ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار

    ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، ترجمان کا کہنا ہے ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے سیاسی جماعتوں اثاثوں کی چھان بین اور قبائلی علاقوں میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائے گی۔

    الطاف احمد خان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس اور پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا کام جاری ہے، ارکان پارلیمنٹرین اور جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین فنانسنگ ونگ کر رہا ہے ۔

    ترجمان نے کہا فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جلد انتخابات ہوں گے ، فاٹا میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے اور نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو چوہتر اراکین میں سے چار سو تراسی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ایک سو چار سینیٹرز میں سے 61 سینیٹرز نے کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ، پنجاب اسمبلی کے 113، سندھ اسمبلی کے 81 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 43 اور بلوچستان اسمبلی کے تیس ارکان نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

  • پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    اسلام آباد: منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سےاپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سو ساٹھ ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تین سوساٹھ ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروادیئے ہیں، گوشوارے جمع کرانے والوں میں فاروق ایچ نائیک اعتزاز احسن سکندر بوسن ، شاہی سید بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کے ایک سو چالیس، سینٹ کے پچپن ،پنجاب اسمبلی کے 63 سندھ اسمبلی کے 53 خیبر پختونخوا کے34 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 15 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر وائیں ہیں، کل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔

  • اراکین پارلیمنٹ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں،کل آخری تاریخ

    اراکین پارلیمنٹ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں،کل آخری تاریخ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اثا ثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک ہزار ایک سو چوہتر اراکین میں سےاب تک محض تین سو چھ اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، جن میں سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے باون، قومی اسمبلی کےسو ، پنجاب اسمبلی کے اکسٹھ، بلوچستان اسمبلی کے پندرہ اور خیبر پختو نخوا اسمبلی کے بتیس اراکین شامل ہیں۔

    وزرائے اعلی میں سے صرف بلوچستان کے وزیرِاعلٰی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، الیکشن کمیشن نے منتخب اراکین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کل تک اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیں کیوں کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تیس ستمبر آخری تاریخ ہے۔