Tag: assets

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کاغذات کے مطابق سراج الحق ساڑھے 4 تولے زیور کے مالک جبکہ 12 کنال اراضی میں حصے دار ہیں۔ سراج الحق ایک نجی اسکول میں بھی شراکت دار ہیں۔

    سراج الحق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔ ان کے پاس ذاتی گاڑی اور بیرون ملک میں کسی قسم کے کوئی اثاثے موجود نہیں۔

    کاغذات نامزدگی کے مطابق سراج الحق کسی بینک کے ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

    خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے نامزدگی فارم میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نامزدگی فارم میں اپنے اثاثوں کی کل قیمت 3 کروڑ، 59 لاکھ، 15 ہزار 359 روپے ظاہر کی ہے۔

    خورشید شاہ کے اثاثوں میں نقد، گھر، پلاٹ، زمین اور گاڑی شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کے پاس سکھر ریجنٹ میں گھر 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا ہے۔ سکھر میں میمن سوسائٹی میں اوپن پلاٹ 20 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔

    نامزدگی فارم میں خورشید شاہ کے اسلام آباد میں 2 پلاٹ ظاہر کیے گئے، ایک کینال کے پلاٹ کی قیمت 55 لاکھ ظاہر کی گئی۔

    خورشید شاہ نے سکھر گھوسڑی میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے، کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے اور نارا کاٹن فیکڑی میں 21 لاکھ کے 25 فیصد شیئر ظاہر کیے ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 33 لاکھ مالیت کی ایک 2015 ماڈل گاڑی ہے جبکہ ذاتی اشیا کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔

    خورشید شاہ کے پاس 92 لاکھ 56 ہزار 815 روپے نقد جبکہ بینک اور بانڈز میں 35 لاکھ روپے موجود ہیں۔ ان کے گھر میں 15 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا گیا ہے۔

    نامزدگی فارم میں خورشید شاہ نے اپنے دونوں بیٹوں فرخ شاہ اور زیرخ شاہ کو خود مختار ظاہر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔ مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین، چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔

    الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔

    ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت 5 ملوں میں شیئرہیں۔ مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکہ ہیں جبکہ انہوں نے خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ 62 ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    مریم نواز نے سافٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے، انہیں 4 کروڑ 92 لاکھ 77 لاکھ روپے کے تحائف ملے ہیں جبکہ ان کے پاس ساڑھے 17 لاکھ کے زیورات موجود ہیں۔

    الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ گزشتہ 3 برس میں مریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کنال کا اضافہ ہوا۔

    مریم نواز نے 3 برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ انہیں اکاؤنٹ پر2017 میں 56 ہزار 273 روپے کا منافع ملا۔

    ریکارڈ کے مطابق مریم نواز نے 2017 میں 41 ہزار 961 روپے کا ٹیکس ادا کیا، 2016 میں 14 لاکھ 91 ہزار 439 روپے اور 2015 میں 2 لاکھ 46 ہزار 443 روپے ٹیکس جمع کروایا۔

    مریم نوازکی 2016 میں کل آمدن 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے تھی جبکہ 2015 میں ان کی آمدنی 9 لاکھ 73 ہزار 243 روپے تھی۔

    مریم نواز نے زرعی زمین پر 17 لاکھ 3 ہزار 590 روپے کا ٹیکس دیا جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں بھی دیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو نے آمدنی سے زائد اثاثوں اور کرپشن کی شکایات پر اہم لیگی رہنما امیر مقام سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی ممبران کیخلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا اجلاس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز  میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اور نواز لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی شکایت پرجانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا،۔

    چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو امیر مقام کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا، اس کے علاوہ اجلاس میں ایم این اے مولوی امیرزمان کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام پر بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    امیر زمان پر فنڈز میں خوربرد اور آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اجلاس میں ایم پی اےعبدالمالک کاکڑ کےخلاف شکایت کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی، عبدالمالک کاکڑ کےخلاف بھی سرکاری فنڈز میں خوربرد کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے، اسحاق ڈارکی درخواست خارج، احتساب عدالت کا حکم برقرار

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ملازمین میں اعزاز یہ تقسیم کرنے کے الزام پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    اسلام آباد : جے آئی ٹی نے نواز شریف، حسین، حسن ، مریم کے ساتھ ساتھ کلثوم اور اسماء نواز سے متعلق بھی حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، جے آئی ٹی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق کلثوم نواز فیملی کاروبار کا حصہ ہیں، ان کے اثاثے صرف ایک سال میں ساڑھے سترہ گناہ بڑھ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران کلثوم نواز کے اثاثے 16 لاکھ روپے سے بڑھ کر 2 کروڑ 86 لاکھ ہوگئے۔ اس عرصے میں ان کی آمدنی صرف دو لاکھ اناسی ہزار روپے تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1997 میں کلثوم کےاکاوئنٹس سے پیسے نکل گئے، کہاں گئے کسی معلوم نہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی صاحبزادی اسماء نواز کی جو وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی بہو بھی ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اسماء نوازکے اثاثے 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران ساڑھے اکتیس گنا بڑھ کر تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے ہوگئے اور وہ بھی بغیر کسی ظاہری آمدن کے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق خسارے میں چلنے والی چوہدری شوگر مل بھی اسماء کو منافع دیتی رہی، چوہدری شوگر مل نے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزار کا منافع دیا جبکہ اسماء کو والد محترم سے بھی تین کروڑ آٹھ لاکھ روپے ملے مگر ان کا زرائع کا خود نواز شریف کو معلوم نہیں۔

    اب دیکھنایہ ہے کہ سپریم کورٹ سپریم کورٹ صرف نواز شریف کو نااہل کرتی ہے یہ پوراخاندان نااہل ہوتا ہے؟


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔