Tag: assylum seeker

  • برطانیہ 20 ہزار پناہ گزینوں کو پانچ سال کے لئے پناہ دے گا

    برطانیہ 20 ہزار پناہ گزینوں کو پانچ سال کے لئے پناہ دے گا

    لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کنگ سے متاثرہ 20 ہزار شامی شہریوں کو پانچ سال کے لئے برطانیہ میں پناہ دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے ہاوٗس آف کامن میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم کے ذریعے ہم دنیا پر ثابت کریں گے ہمارا ملک ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے سرگرم رہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اردن، لبنان، اور ترکی کے مہاجر کیمپوں میں مقیم افراد کو اپنے ہاں پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے مہاجرین کو برطانیہ تک آنے کا محفوظ راستہ ملے گا بنسبت اسکے کہ وہ یورپ کے خطرناک راستوں پر سفر کریں۔

    مہاجرین کو پہلے سال برطانیہ کے غیر ملکی امداد کے بجٹ سے گزر اوقات کے لئے خرچہ دیا جائے گا۔

  • ڈنمارک کا پناہ گزینوں کے وظیفے میں کمی کااعلان

    ڈنمارک کا پناہ گزینوں کے وظیفے میں کمی کااعلان

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کی نئی دائیں بازو کی حکومت نے ملک میں پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لئے ان کے وظیفے میں کٹوتی کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان ڈنمارک کے انٹیگریشن کے وزیرانگرستوبرگ نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    نئے قوانین کا اطلاق ستمبرسے ہوگا اوراس کے تحت وہ افراد زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے جو کہ ڈینش زبان اس حد تک بول اور سمجھ سکیں کہ ڈنمارک میں نوکری کرسکیں یا تعلیم حاصل کرسکیں۔

    وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ہم ان لوگوں کو زیادہ مراعات دینا چاہتے ہیں جو یہاں آئے ہیں اور اب یہاں کے معاشرے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

    نئے قانون کے تحت یورپین یونین کے باہرسے بھی پناہ حاصل کرنے والے افراد کو وظیفہ دیا جائے گا۔