Tag: astefay

  • عمران فاروق کی شہادت کا دکھ ہمیشہ تازہ رہے گا، الطاف حسین

    عمران فاروق کی شہادت کا دکھ ہمیشہ تازہ رہے گا، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے موقع پرالطاف حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں کسی بھی باطل قوت کے سامنے سرنہیں جھکایا۔

    انہوں نے کہا اس جدوجہد میں ڈاکٹرعمران فاروق کوبھی ہم سے جدا کردیاگیاجن کی شہادت کبھی نہ ختم ہونے والا دکھ ہے،ان کا کہنا تھا تمام تر ظلم اور جبرکے باوجود تحریک کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

  • ارکان اسمبلی و سینییٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیئے

    ارکان اسمبلی و سینییٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیئے

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرز نے اپنے استعفےالطاف حسین کوبھجوادیے، الطاف حسین کی جانب سے قیادت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ایم کیوایم کےتمام شعبہ جات نےتنظیمی کام روک دیے ہیں ۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہوئے تمام تر ذمہ داریاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے سپرد کردیں اور اپنے استعفی الطاف حسین کو ارسال کر دیئے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے سات سینیٹرز، چوبیس ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اکیاون اراکین نےالطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےاپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔تمام اراکین نے اپنے استعفے الطاف حسین کو بھجوادیئے ہیں۔