Tag: astrologer

  • اگلی حکومت کس کی بنے گی؟ ماہرعلم نجوم کی بڑی پیشگوئی

    اگلی حکومت کس کی بنے گی؟ ماہرعلم نجوم کی بڑی پیشگوئی

    سالِ 2024 کا سورج گزشتہ روز اپنی آب و تاب سے طلوع ہوگیا جس کے ساتھ سال 2023 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ایسے میں لوگ پُر امید ہوتے ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے نئے چیلنجز اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے گا۔

    لیکن کیا ایسا ہی ہے ؟ کیا ہمیں نئے سال سے اچھی توقعات اور امیدیں وابستہ کرلینی چاہئیں؟ اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آسٹرولوجر اور ٹیرو کارڈ ریڈر انسا شاہ نے بتایا کہ 2024کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے سال میں گذشتہ سال کی طرح اتار چڑھاؤ رہیں گے، جس میں سیاسی و معاشی حالات قابل ذکر ہیں، جیسا کہ گزشتہ سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک سے باہر گئی اس سال قوی امکان ہے کہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کاروباری لحاظ سے کافی بہتر دکھائی دے رہا ہے اگر اپنے ملک میں رہتے ہوئے سرمایہ کاری کی جائے تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ لہٰذا مجموعی طور پر یہ سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔

    آئندہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے حوالے سے انسا شاہ نے بتایا کہ اس سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ حکومت بننے کے زیادہ امکانات ہیں، اس کے علاوہ عالمی سطح پر مہنگائی بہت زیادہ بڑھے گی جس کے اثرات یقیناً پاکستان پر بھی ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر سونے اور جائیداد میں سرمایہ کاری کی جائے تو اس کے اچھے اور منافع بخش نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور رواں سال جدید ٹیکنالوجی میں بھی مزید ترقی سامنے آئے گی۔

  • سب سے زیادہ سمجھدار بچے کس مہینے میں پیدا ہوتے ہیں؟ جانیے

    سب سے زیادہ سمجھدار بچے کس مہینے میں پیدا ہوتے ہیں؟ جانیے

    کہتے ہیں کہ پیدائش کا مہینہ اور دن انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے، اس حوالے سے علم نجوم کسی حد تک کافی اہمیت کا حامل ہے لیکن مختلف طبقات ان باتوں کو سچ نہیں مانتے۔

    علم نجوم میں انسان کی پیدائش کے نظریے کے مطابق مہینہ اور دن ہماری شخصیت، ذہانت اور کامیابی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور جوانی تک قائم رہتا ہے لیکن کیا واقعی یہ خصوصیات معاشرے میں ہمارے مقام سے تعلق رکھتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نجوم علی محمد خان نے بتایا کہ سال کے بارہ برجوں کے مہینوں میں اس کے اپنے اثرات ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بچہ کسی نہ کسی برج کے ماتحت ہوتا ہے، بچے کا نام اس کے برج کے حساب سے رکھنا چاہیے، اس کے علاوہ بچے کی عادات و اطوار پر ماحول کے مطابق بھی اثر ہوتا ہے۔

    بچوں کی پیدائش اور ان کی عادات و اطوار

    علاوہ ازیں ماہرین علم نجوم کے وہ تجربات و مشاہدات جو بچوں کی پیدائش کے ماہ کے سلسلے میں منظر عام پر آئے ہیں انہیں نچلی سطور میں بیان کیا جا رہا ہے، اس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

    جنوری :
    جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔

    فروری :
    اس ماہ پیدا ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شیفتہ منصف مزاج اور تنہائی پسند ہوگا۔

    مارچ :
    جو بچہ اس ماہ میں جنم لے گا وہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔

    اپریل :
    ماہ اپریل میں ماہ میں پیدا ہو نے والا بچہ عالی دماغ، صاحب اولاد، جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع، جوشیلا، پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔

    مئی :
    اس ماہ میں تولد ہو نے والا بچہ بڑا ہوکر سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ، راس العقیدہ دھن کا پکا طبیعت اشتعال پذیر، اعلیٰ منتظم دُشمنوں پر غالب لیکن عفو کا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔

    جون :
    جو بچہ ماہ جون میں پیدا ہوگا وہ چالاک متزلزل خیالات سے دولت حاصل کرے گا مگر پرلے درجے کا سازشی معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوگا۔

    جولائی :
    جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ آرام طلب، شوقین مزاج موسیقی کا شوقین محفل رقض و سرور کا دلدادہ فن لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔

    اگست :
    ماہ اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد، متقی و پرہیزگار، عالم مصنف مزاج صاحب الرائے، خلیق ایماندار، مستقل مزاج، دلیر، صاف دل رحم اور دل تنہائی پسند شخصیت کا حامل ہوگا۔

    ستمبر:
    جو بچہ ماہ ستمبر میں اس دنیا میں آئے گا وہ سمجھ دار، دنیا کے نشیب و فراز سے واقف، بلا کا ذہین اور حافظے والا، تندرست مگر وہمی ہوگا۔

    اکتوبر:
    جو بچے اس مہینے میں پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادار ہوں گے، اپنے دوستوں کے ہمیشہ ہمدرد، مونس اور غم خوار ہوں گے ، بعض اوقات ایسے بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان بھی کر بیٹھتے ہیں۔

    نومبر :
    جو بچہ اس ماہ میں تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل کامیاب تاجر اپنے رشتہ داروں متعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا شان و شوکت کا دلدادہ اور دوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔

    دسمبر :
    اس کے علاوہ سال کے آخری ماہ دسمبر میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ دھن پکا، ضدی، خوش اخلاق، خوش گفتار،عوام کا چہیتا خوشامدی، حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہوگا۔

    واللہ عالم بالصواب

  • سری لنکن صدر کی موت کی پیشگوئی کرنے والے ماہر نجوم گرفتاری کے بعد رہا

    سری لنکن صدر کی موت کی پیشگوئی کرنے والے ماہر نجوم گرفتاری کے بعد رہا

    کولمبو : سری لنکا میں صدر کی موت کی پیشگوئی کرنے والے ماہر نجوم کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ماہر نجوم وجیتا روہانہ کو سری لنکن صدرمیتھریپالا سری سینا کی حادثے یا بیماری کے باعث موت واقع ہونے کی پیشگوئی کرنے پر سی آئی ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ماہر نجوم کو چیف مجسٹریٹ کولمبو کی عدالت میں ایک لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی اور سفری پابندی کے بدلے رہائی ملی۔

    astro

    خیال رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈی سلوا نے اسوشل میڈیا کے ذریعے کئی پیغامات بھیجے، جن میں توقع ظاہر کی تھی کہ صدر سری سینا کو 26 جنوری 2017 کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

    وجیتامونی روہانہ ڈی سلوا نامی نجومی بحریہ کا سابق عسکری اہل کار ہے اور ماضی میں ڈھائی برس جیل میں گزار چکا ہے، ڈی سلوا پر الزام تھا کہ اس نے 1987 میں کولمبو میں پہرے داری کی ذمے داری انجام دینے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔

    خیال رہے کہ سری لنکا میں سیاسی شخصیات بڑے پیمانے پر نجومیوں کی پیش گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں۔