Tag: Astrologer Predicts

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیش گوئی کردی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں بھارتی نجومی گیتا انجلی سکسینا کی حالیہ پیش گوئی سامنے آنے کے بعد دبنگ خان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجومی گیتا انجلی سکسینا کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2025ء پیشہ ورانہ لحاظ سے سلمان خان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سال دبنگ اداکار کو کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے گریز کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی اس سال کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    نجومی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمین سمیت سلمان خان کے قریبی افراد ان کے راز بشنوئی گینگ کو بتا سکتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

    گیتا انجلی سکسینا کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال دبنگ خان کسی ایسے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں جس میں ان کی جان کو خطرہ ہو، اس لیے اُنہیں اگلے سال مارچ تک اپنے تمام بڑے پروجیکٹس کو مکمل کر کے کام سے علیحدہ ہونے چاہئے اور اپریل کے بعد پورا سال بہت محتاط رہنا چاہیے۔

    نجومی نے کہا کہ سلمان اگر محتاط رہیں گے تو اگلے سال چاہے اُنہیں کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے بچ کر نکل آئیں گے۔

    اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آیا تھا۔

    گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر دبنگ خان کے لیے دھمکی ملی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماردیا جائے گا اور ان کی گاڑی بم سے اڑادی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اب اس دھمکی کے بعد دبنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے۔

    دبنگ اداکار نے جِم کے ٹریننگ سیشن سے تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

    ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

    اداکار کی یہ نئی تصویر اور اس میں دکھائی دینے والی ان کی محنت اور فٹنس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس کے بعد اس پر تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت سے متعلق نجومی کی بڑی پیشگوئی

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت سے متعلق نجومی کی بڑی پیشگوئی

    نجومی نے بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

    سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں، دونوں ستارے کے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مداح ہیں، دونوں کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی ہے تو تھیٹر ہمیشہ ہاؤس فل نظر آتے ہیں، اور ان کو پرفارم کرتے دیکھنا ہمیشہ ایک اعزاز ہوتا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان اور شاہ رخ دونوں ہی حال ہی میں ایک چونکا دینے والی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں، ایک نجومی نے ان کے بارے میں چونکا دینے والی پیشین گوئی کی ہے۔

    جہاں کئی ایسے نجومی جو انکے کریئر کے زوال اور فلموں کی کامیابی و ناکامیوں کے پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں وہیں ایک نجومی نے سلمان اور شاہ رخ کے انتقال کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔

    حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیےگئے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران نجومی سشیل کمار نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کی۔

    سشیل کمار نے کہا کہ شاہ رخ خان کا وقت تو ٹھیک چل رہا ہے، سلمان خان کے لیے یہ وقت لگاتار خراب ہے، 2025، 2026، 2027، سب خراب چل رہا ہے، دونوں میں ایک مماثلت ہے، سلمان خان کو جلد ایک بہت بڑی بیماری تشخیص ہونے والی ہے، جس کا نام نہیں لیا جاتا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ایک ہی سال میں انتقال ہوگا، 67 سال کی عمر میں دونوں دھرتی چھوڑ دیں گے۔

    انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں پہلے ہی لکھا ہوا ہے کہ انہیں ایک بیماری کی تشخیص ہونے والی ہے، اور مستقبل میں ان کی صحت خراب ہوتی چلی جائے گی، اُن کی بیماری بالکل بھی قابل علاج نہیں ہے اور ان کا انجام بہت برا ہوگا۔

    نجومی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین آگ بگولہ ہوگئے انہوں نے نجومی کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ایک صارف نے کہا کہ ایک اچھا نجومی کبھی نہیں بتاتا کہ انسان کب مرتا ہے یہ خوفناک بات ہے۔

    ایک اور مداح نے لکھا میرے دادا نجومی تھے، نجومی کا پہلا اصول یہ ہے کہ وہ انسان کی موت کبھی نہ بتائے، یہ عجیب بات ہے کہ سشیل کمار ہر پوڈ کاسٹ پر بتا رہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر، فواد خان سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی بڑی پیشگوئی

    ہانیہ عامر، فواد خان سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی بڑی پیشگوئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

    تین نجومیوں کو نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے متعدد اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔

    سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق تینوں نجومیوں کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہوگا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ہوگی۔

    ماہر نجوم نے فواد خان سے متعلق بتایا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس ان کا کیرئیر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے شہرت اور کامیابیاں لائے گا۔

    ماہر نجوم کا ہمایوں سعید سے متعلق کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو ماضی، حال اور مستقل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت ملتی رہے گی، پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھچا چلا آتا ہے، یہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے، آنے والا سال ان کے لیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مجموعی طور پر سب کچھ ٹھیک رہے گا۔

    پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سربیا سے ممبئی پہنچ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی

    ماہرِ نجوم نے ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سال 2026 ان کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، دعا ہے یہ مثبت ہو، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے، ماہرِ نجوم نے کہا کہ اداکارہ بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں۔