Tag: Astronomer

  • ماہ رمضان مارچ کی کس تاریخ سے شروع ہوگا؟ ماہر فلکیات کا دعویٰ

    ماہ رمضان مارچ کی کس تاریخ سے شروع ہوگا؟ ماہر فلکیات کا دعویٰ

    دنیا بھر میں ماہ رمضان کی آمد کا انتظار ہے اس حوالے سے ماہر فلکیات نے بابرکت مبارک مہینے کے تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

    مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے صدر ڈاکٹر جد القادی نے کہا ہے کہ رجب کے مہینے کے دنوں کی تعداد 29 ہے۔ شعبان کا آغاز اگلے فروری کی 11 تاریخ کو ہوگا۔ یعنی رمضان المبارک کا آغاز مارچ کی گیارہ تاریخ کو ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر جد القادی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انسٹی ٹیوٹ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق رواں ہجری سال 1445ء کے ماہ رجب کا آغاز ہفتہ 13 جنوری کو ہوگا، لہٰذا فلکیاتی حساب سے ماہ شعبان کا آغاز اگلے فروری کی 11 تاریخ کو ہوگا اور رمضان المبارک کا آغاز اگلے مارچ کی 11 تاریخ کو ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہلال کا چاند اس دن غروب آفتاب سے پہلے مکہ اور قاہرہ کے ساتھ ساتھ بیشتر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں غروب ہو جائے گا۔

    ڈاکٹر جلد القادی نے وضاحت کی کہ چاند مکہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے اور قاہرہ میں 7 منٹ اور مصر کے باقی گورنروں میں 2 سے 9 منٹ کے درمیان اور عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں ایک اور 17 منٹ کے درمیان کے وقفوں میں چاند غروب ہوگا۔

  • سعودی عرب میں عیدالفطر کب منائی جائے گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

    سعودی عرب میں عیدالفطر کب منائی جائے گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

    جدہ : سعودی عرب میں عیدالفطر کی تاریخ اور رمضان المبارک سے متعلق ماہر فلکیات نے اہم بیان جاری کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر13 مئی بروز جمعرات کو ہو سکتی ہے۔

    سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو مکہ مکرمہ کے آسمان سے چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا۔

    مکہ مکرمہ میں منگل گیارہ مئی کو چاند6 بج کر39 منٹ پر ڈوب جائے گا۔ اس کے بارہ منٹ بعد 6 بج کر 51 منٹ پر سورج غروب ہوگا لہٰذا منگل کی شام کو عید کی چاند کی رویت ناممکن ہوگی۔

    ابوزاھرۃ نے کہا کہ بدھ بارہ مئی30 رمضان کی شام کو سورج مکہ کے مطلع پر 6 بج کر 52 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند 7 ڈگری کی بلندی پر نمودار ہوگا۔

    چاند7 بج کر 30 منٹ پر غروب ہوگا جسے سورج چھپنے کے 38 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب موسمی حالات ٹھیک ہوں گے۔

    جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے اپنا بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

  • سعودی عرب : سورج گرہن کب ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

    سعودی عرب : سورج گرہن کب ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

    ریاض : ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، تین گھنٹے جاری رہنے والا یہ سورج گرہن سعودی عرب اورعرب ممالک سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اورعرب ممالک سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2020 کا پہلا سورج گرہن اتوار 21 جون کو ہوگا جسے یورپ کے جنوب مشرق، براعظم ایشیا، شمالی آسٹریلیا، براعظم افریقہ، انڈونیشیا، بحر الکاہل اور پیسفک کے ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    یہ سورج گرہن عرب ممالک میں سے سعودی عرب، مصر، سوڈان، یمن اور سلطنت عمان میں بھی نظر آئے گا، جدہ میں فلکیاتی علوم کی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرہ نے بتایا ہے کہ سورج گرہن 21جون کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔

    سعودی وقت کے مطابق سورج گرہن صبح 8 بج کر 13 منٹ پر شروع ہوگا اور تین گھنٹے جاری رہے گا۔ مصر سمیت دیگر عرب ملکوں میں جزوی طور پر سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

    براعظم ایشیا کے شمالی اور مشرقی ملکوں جبکہ براعظم افریقہ کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔ کانگو، وسطی افریقہ، ایتھوپیا، پاکستان، انڈیا، چین میں گرہن دیکھا جاسکے گا۔ اس کا دورانیہ پانچ گھنٹے چالیس منٹ تک ہوگا۔
    عرب ممالک میں سورج گرہن جزوی طور پر دو گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا۔

    الیوم السابع کے مطابق قاہرہ میں جزوی سورج گرہن صبح 6 بجکر 24 منٹ پر شروع ہوگا اور7 بجکر 20 منٹ پر نقطہ عروج پر پہنچ جائے گا، سال رواں کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔

    دریں اثنا سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ’گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف دیکھنا اور سولر فلٹر استعمال نہ کرنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔‘

    ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے، عام سن گلاسز کے بجائے خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں،کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔