Tag: Astronomers

  • سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

    سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

    کراچی: رواں سال 2024کا پہلا چاند گرہن کل بروز 25مارچ کو ہوگا جبکہ اسی سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا۔

    اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے دونوں گرہنوں کو پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    جزوی چاندگرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑنے سے اکثرافراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔

    امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی، مشرقی ایشیا میں چاند گرہن نظر آئےگا، چاند گرہن پاکستانی وقت کےمطابق صبح9بج کر53منٹ پر شروع ہوگا۔

    چاند گرہن دوپہر12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پرہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے40 منٹ ہوگا۔

    رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔

    مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • ماہ رمضان اسلامی ممالک میں کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

    ماہ رمضان اسلامی ممالک میں کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

    ماہ شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کیلئے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کرلئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائیں گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟

    ramdan

    ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

    ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک میں 30 شعبان مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

  • پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی؟ ماہرفلکیات نے وجہ بتادی

    پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی؟ ماہرفلکیات نے وجہ بتادی

    اس سال ماہ رمضان کے چاند کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں اور یہی موضوع زیربحث ہے کہ پاکستان میں عید کب ہوگی؟

    اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

    ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

    ان کا کہنا ہے کہ جن ملکوں میں 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

  • پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ جانیے

    پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ جانیے

    کراچی : پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ22 مارچ بروز بدھ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی رات 11 بج کر 13 منٹ پر ہوجائے گی اور اگلے روز 22 مارچ کی شام کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، چاند 47 منٹ تک افق پر رہے گا اور غروب ہلال 7 بجے کر 30 منٹ پر ہو گا۔

    یاد رہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگی اس دوران چاند کی افق سے بلندی 10 ڈگری ہوگی اور چاند کا تقریباً 0.9 فیصد حصہ روشن ہوگا جبکہ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 3 لاکھ 82 ہزار کلومیٹر تک ہوگا۔

    اگر23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگر پہلا روزہ 24 مارچ کو ہوا تو 29 رمضان کی شام کو عید کا چاند بہت واضح روشن ہوگا۔

  • کویت : ملازمین کو عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    کویت : ملازمین کو عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    کویت سٹی : کویت کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک اپنے دن روزے پورے کرے گا جس کی وجہ سے عید الفطر کی 09 چھٹیاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں ماہرین اور فلکیات سینٹر نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سال ماہ رمضان میں 30 روزے پورے ہوں گے۔

    جس کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن پیر 2 مئی کو ہوگا۔ ان اوقات کی بنیاد پر جمعہ 29 اپریل سے 07 مئی بروز ہفتہ تک عید کی چھٹیاں 9 دنوں کی ہوں گی۔

    اتوار یکم مئی سے 04 اپریل تک عام تعطیلات ہوں گی جبکہ جمعرات 5 مئی کو بھی چھٹی کا دن شمار کیا جائے گا کیونکہ وہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے تاہم ختمی فیصلہ عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر ہی منحصر ہے۔

    یاد رہے کہ کویت کے قانون کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ دو تعطیلات کے بعد آنے والا دن بھی چھٹی میں تصور کیا جاتا ہے۔

  • زمین سے 4 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع بلیک ہول دریافت

    زمین سے 4 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع بلیک ہول دریافت

    خلائی ماہرین نے حال ہی میں ایک بہت بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو زمین سے 4 کروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق زمین سے 4 کروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ایک کہکشاں کے مرکز میں ایک بہت بڑا بلیک ہول دریافت کیا گیا ہے جو خلائی غبار کے بادل کے اندر چھپا ہوا تھا۔

    غبار کے بادل کی تفصیلی تصاویر چلی میں نصب یورپین سدرن مشاہدہ گاہ کی ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں۔

    ماہرین نے مشاہدہ گاہ کا رخ کہکشاں میسر 77 کی جانب کیا جو زمین سے 4 کروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے، اس کہکشاں کے مرکز میں ماہرین کو ایک خلائی غبار کا موٹا چھلا ملا جس نے ایک بہت بڑے بلیک ہول کو چھپایا ہوا تھا۔

    غبار کے بادل میں اس جگہ پر موجود یہ بلیک ہول دہائیوں سے ایک راز ہے، لیکن ماہرین کی ٹیم نے ٹیلی اسکوپ سے ملنے والی تفصیلی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس بادل میں مختلف مقامات پر درجہ حرارت کی پیمائش کی اور نقشہ بنایا۔

    ایکٹو گلیکٹک نیولائی کے نام سے جانے جانا والا بلیک ہول تیز روشنی کا سبب بنتا ہے جو کہکشاں میں موجود ستاروں کی روشنی کو ماند کردیتا ہے۔ یہ کائنات کی سب سے روشن اور سب سے زیادہ پر اسرار اشیا ہیں جو کہکشاؤں کے بیچوں بیچ موجود ہیں۔

  • یکم ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

    یکم ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

    جدہ : سعودی عرب کی فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوسائٹی نے کہا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔

    اسی رات 10 بج کر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔

    ماہر فلکیات کے مطابق نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور مجرد آنکھ سے دیکھا جائے گا۔ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا۔