Tag: at home

  • چہرے کی جلد شیشے کی طرح چکمدار کیسے بنائیں؟ جانیے

    چہرے کی جلد شیشے کی طرح چکمدار کیسے بنائیں؟ جانیے

    ہر انسان کی جلد پر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں اور سب ہی کی ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد صاف شفاف اور نرم وملائم ہو اس کیلیے اسکن ماسک کی بہت اہمیت ہے۔

    جلد کی بالائی سطح پتلی اور ڈھیلی ہونے کی پریشانی سے چھٹکارے کیلئے خواتین مختلف طریقے اور کریمیں استعمال کرتی ہیں اور بغیر کسی معالج کے مشورے کے کسی بھی بھی کریم کو استعمال کرلینا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن حنا انیس نے ’گلاس اسکن ماسک‘ بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا جس کے استعمال سے خواتین اس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ماسک کو روزانہ لگانا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں کیونکہ یہ دیسی انداز سے بنایا جاتا ہے اور اس مین صرف چار اشیاء شامل کی گئی ہیں۔

    بیوٹیشن حنا انیس نے کہا کہ اس کو بنانے کیلئے پہلا لیمن جوس دوسرا آلو کاجوس اس کے بعد چاول کا آٹا اور چوتھی چیز بادام کا تیل۔ ان چاروں چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور روزانہ لگائیں۔ آپ کی جلد نرم و ملائم اور صاف شفاف ہوجائے گی۔

  • قوت مدافعت بڑھانے کیلیے گھر میں بنائیں ’انرجی ڈرنک‘

    قوت مدافعت بڑھانے کیلیے گھر میں بنائیں ’انرجی ڈرنک‘

    انسان کی قوت مدافعت اسے کئی موذی امراض سے محفوظ رکھتی ہے، قوت مدافعت بڑھانے کیلیے اب گھر میں انرجی ڈرنک بنائیں۔

    اگر آپ ہر روز صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور یہ کیفیت ناشتے اور ورزش کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قوت مدافعت کم ہورہی ہے۔

    انسان کی بہتر قوت مدافعت اسے بیماریوں اور جراثیم سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے اگر مذکورہ بالا کیفیت ہے تو ہوسکتا ہے کہ جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہوگی اور سر کے بال بھی گر رہے ہوں اس صورتحال میں آپ کو متوازن اور اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور غذا لینے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کے جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی ہورہی ہے۔

    یہاں ہم آپ کو اپنے جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کیلیے ہی گھر میں سستا اور آسان انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو ماہر غذائیت ڈاکٹر ڈکشا کا بتایا ہوا ہے۔ اس انرجی ڈرنک کے استعمال سے چند روز میں آپ خود کو تندرست و توانا محسوس کریں گے۔

    انرجی ڈرنک کیلیے آپ کو ضرورت ہے ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار (جس کے دانے نکال لیں)، 7 سے 8 کڑی پتہ، پودینے کے چند پتے، ایک ٹکڑا ادرک اور آدھا لیموں۔

    ان سب اجزا میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح اسے بلینڈ کرلیں جب مشروب تیار ہوجائے اور چھان کر گلاس میں ڈال لیں اب اس میں حسب خواہش مٹھاس کیلیے چاہیں تو شہد ڈال لیں اور مزے سے یہ ذائقے دار مشروب پیئیں۔

    کمزور قوت مدافعت والے افراد اس انرجی ڈرنک کو صبح نہار منہ پیئیں تو ان کے تمام مسائل چند روز میں ختم ہوجائیں گے اور وہ خود کو توانا محسوس کرینگے اور انہیں دن بھر کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کا میٹابولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔

    اس انرجی ڈرنک کے فوائد بے شمار ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

    اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کو میٹا بولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں ، چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے۔ جلد کے بڑھاپے کا عمل رُک جاتا ہے. اس کی وجہ سے جسم میں خون کے خلیات تیزی سے بنتے ہیں اور خون کی کمی دور ہوتی ہے۔

    دل کی صحت کیلئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔اس انرجی ڈرنک میں زیادہ کیلوریز نہیں ہوتیں، اس لئے وزن نہیں بڑھتا ، ساتھ ہی اس میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کا انرجی لیول بڑھتا ہے ۔ اسے پینے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، اس لئے اسے پینے کے بعد بھوک زیادہ نہیں لگتی اس لئے وہ لوگ جو ڈائٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ ڈرنک بہترین ثابت ہوتی ہے۔

  • ایک اور بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت،  لاش گھر سے برآمد

    ایک اور بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

    کرناٹک : بھارت میں ایک اور فلمی اداکارہ موت کے منہ میں چلی گئی۔ جے شری رامایا کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فلموں کی اداکارہ جے شری رامایا کی لاش اطلاع ملنے پر  ان کےگھر سے ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بگ باس کناڈا کی کنٹسٹنٹ بنگلور میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

    پولیس نے اداکارہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا معلوم ہوسکے ۔

    متوفیہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں کناڈا زبان میں نشر ہونے والے بگ باس سیزن تھری میں حصہ لیا جس کے بعد ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ دنیا کی بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ رکھنے والے بھارت میں جہاں ہر روز اسکرین پر نئے اور خوبصورت چہرے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہیں۔

    وہیں بھارت کی شوبز و ٹی وی انڈسٹری میں دیگر ممالک کے مقابلے اداکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔

    بھارت میں ٹی وی اور شوبز سے وابستہ افراد میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا اندازہ 16 ہفتوں میں5اداکاروں کی خودکشی سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔