Tag: at lahore

  • لاہور میں ہرن کو مرنے سے بچا لیا گیا

    لاہور میں ہرن کو مرنے سے بچا لیا گیا

    لاہور کے ایک نالے میں گرنے والے ہرن کو مرنے سے بچا لیاگیا، نالے میں کیچڑ کے باعث ہرن کو نکالنے میں مشکلات پیش آئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہئیر میں نالے میں پھنسا ہرن بچا لیا گیا، جسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ جنگلی ہرن روہی نالے میں پھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور مقامی آبادی کی مدد سے ہرن کو نکال لیا۔

    نالے میں کیچڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہرن کو نکالنے میں دشواری کا سامنارہا۔ ہرن کو نکالنے کے بعد اسے نہلا کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • جرائم کی وارداتیں، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس پر اظہار برہمی

    جرائم کی وارداتیں، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس پر اظہار برہمی

    لاہور میں ایک ماہ میں جرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ماہ فروری لاہور کے شہریوں کیلئے انتہائی خوفناک رہا ہے، صرف ایک دن میں لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی 300وارداتیں ہوئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم کنٹرول نہ کرنے پر آئی جی پنجاب لاہور پولیس سے ناراض ہیں،  آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے سربراہ کی سرزنش کی۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس چیف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں مکمل میرٹ پر کی جائیں۔

    یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 300ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، لاہور شہر میں چوری کی220 وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی چوری کی مختلف وارداتوں میں چور50سے زائد موٹرسائیکلیں اور9گاڑیاں چوری کرکے لے گئے۔

    اس کے علاوہ شاہراہ عام پر اسٹریٹ کرائم کی15وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے، لاہور پولیس ریکارڈ کے مطابق 24گھنٹے میں 4بچوں کو اغواء کیا گیا۔

  • حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اسحق ڈار

    حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اسحق ڈار

    لاہور: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی سیاست ٹھیک سمت چل رہی ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، بلاول کا ایک مطالبہ پورا کردیا بقیہ تین بھی پورے کردیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں جہانگیر بدر کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئےکہی۔ قبل ازیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

    اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر سے 50 سالہ رفاقت تھی، وہ مثالی شخصیت تھے۔

    سیاسی گفت گو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ ملکی سیاست ٹھیک سمت چل رہی ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جمہوریت کے لیے مقابلہ ہونا چاہیے لیکن اس کی ٹانگیں نہ کھینچی جائیں، ملکی اصولوں پر سمجھوتا ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنے بچوں سے ملنے لندن جارہا ہے تو شک نہیں کرنا چاہیے، ممکن ہے عمران خان صاحب واقعی اپنے بچوں سے ملنے گئے ہوں،حامد خان کے بارے میں پی ٹی آئی ہی جواب دے سکتی ہے، ملکی معاملات پر متحدہ ہوکر چلنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے، اس وقت مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول کا ایک مطالبہ پورا کردیا وقت آنے پربقیہ تین مطالبے بھی پورے کردیں گے۔