Tag: ata tarar

  • بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ملٹری ترجمان کے ہمراہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر عوام خوشیاں منارہے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے، بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بےبنیاد الزامات عائد کرتا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی، بھارت کو مؤثر جواب کے بعد پاکستان کو مزید عزت ملی ہے، بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

  • بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، عطا تارڑ

    بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، عطا تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ مستند اطلاعات ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی کارروائی کیلئے پہلگام واقعے سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنائےگا، پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی بھارتی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، جنگ سے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف بھارت پر عائد ہوگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی سچائی کا پتہ لگانے اور محرکات جاننےکیلئے کھلے دل سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار ہونا بذات خود بھارت کے اصل مقاصدکو بےنقاب کرتا ہے، پاکستان خود گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا اپنے طور پر مدعی، منصف اور جلادکا کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا سیاسی مقاصدکیلئے عوامی جذبات کو بھڑکانا افسوس ناک ہے، بھارت نے خود تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو خطے اور دنیا کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔

  • ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    گوجرانوالہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔ عطا تارڑ نے اس کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کسی ٹیم کو ہرانے کا اپنا مزا ہے۔

    انھوں نے کہا بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے، بابر اعظم کی گیم ویرات کوہلی سے بہت بہترہے، بابر اعظم اور شاہین شاہ آئے تو بھارتی ٹیم کی تباہی ہوگی، اسی ڈر کی وجہ سے بھارت کھیل میں سیاست لا رہا ہے۔

    عطا تارڑ نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے کی حمایت کی، انھوں نے کہا کہ جس طرح فٹبال ٹیم گئی، اسی طرح کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت جانا چاہیے۔

  • پرویزالٰہی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے، عطا تارڑ

    پرویزالٰہی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے، عطا تارڑ

    لاہور : وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ قیامت تک بھی ان کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آئینی طور پراعتماد کے ووٹ کا کہا تھا، اگر سیشن نہ چل رہا ہو تو سیشن بلا کر بھی اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اسپیکر نے رولنگ دی اعتماد کے ووٹ کا کہنا آئینی نہیں ہے

    انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، رولنگ میں منظور وٹو کیس کا حوالہ دیا گیا ہے، وٹو کو جب اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا اس وقت وہ وزیراعلیٰ نہیں تھے، اس کے باوجود 10 دن کا وقت دیا گیا۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی موجود تھے تو جمعہ تک اجلاس کو ملتوی کیوں کیا گیا، پرویز الٰہی کے اپنے وزیر سے کھلم کھلا اختلافات ہوئے،ان کی کابینہ میں لڑائیاں ہورہی ہیں وہ اعتماد کھو چکے ہیں، خیال کاسترو کو وزیر بنایا لیکن عمران خان کو پتا ہی نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی اکثریت چاہتی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، گورنر پنجاب نے بردباری کا مظاہرہ کیا انہوں نے ایک ایک قدم قانون کے مطابق اٹھایا، آئین میں ہے کہ مقرر وقت میں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو اسے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

    اب گورنرکی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں، باتیں چل رہی ہیں کہ صدر کو خط لکھا جارہا ہے کہ گورنر کو ہٹائیں، فواد چوہدری کاش قانون پڑھ لیتے، آپ کے منہ سے کبھی سچ نہیں نکلا، کس قانون میں ہے کہ صدر مملکت گورنر کو ہٹاسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے کیونکہ اب وہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے، امید ہے کہ گورنر جلد وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردینگے، آج رات کو لاہور ماسٹر پلان منظور کیا گیا ان کو ڈر تھا کہ ڈی نوٹیفائی نہ کردیں۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے گیٹ کو عبور کیا،کسی کو گورنر ہاؤس کے سامنے ہلڑ بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان چاہتے ہیں لوگ گورنر ہاؤس میں گھسیں حالات خراب کریں، وہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال چاہتے ہیں۔

     

  • عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

    درخواست میں چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    عطا تارڑ نے درخواست میں کہا جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جا رہا ہے، جب کہ آسٹروٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، اس لیے جلسہ روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔


    واضح رہے کہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور اب اسے لگانے والی کمپنی ہی ہٹا رہی ہے۔