Tag: ata tarrar

  • حمزہ شہباز کاحلف آج ہر حال میں ہوگا، عطا تارڑ

    حمزہ شہباز کاحلف آج ہر حال میں ہوگا، عطا تارڑ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف آج ہرحال میں ہوگا اور وہ عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئینی بحران نہیں ہے ہم پرسکون ہیں، اگر یہ میچ ہار گئے ہیں تو انہیں پچ کو اکھاڑنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز آرٹیکل 130 کے تحت الیکشن میں نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور وہ آج عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس وقت گورنر ہاؤس میں موجود ہیں جو حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

    نئےوزیراعلیٰ کانوٹیفکیشن جاری ہوا، ہم نےآئین کو فالو کیا لیکن کورٹ کے 2 آرڈر نہیں مانے گئے، ہم نےاتنےدن انتظار کیا کہ حلف برداری ہوسکے لیکن ان کی ضد کا کوئی حل نہیں ہے، ان کاجودل چاہے کریں ، آئین اور قانون واضح ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کی چارج شیٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، عمر سرفراز چیمہ نے 4 دن کی گورنری کےلیےآئین توڑا۔ ان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بن رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنرراج تووفاقی حکومت لگا سکتی ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑ رہے تھے اس وقت انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ استعفیٰ غلط ہے، اسمبلی کا نوٹی فکیشن کہاں ہے جس پر کابینہ اجلاس بلایا گیا، عثمان بزدار بھی چابی والے کھلونا ہیں، یہ علامتی اجلاس بلائیں لوگ شوق سے دیکھیں گے کیونکہ لوگوں کوتفریح کی ضرورت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے آج ہائی کورٹ کے آرڈر کو ماننے سے انکار کردیا ہے، پچھلے29 دن سےپنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے،اب ان کےغیر آئینی حربوں کی گنجائش نہیں ہے۔ آج صرف وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں گے، وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد کابینہ تشکیل کا معاملہ شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر پنجاب میں انتظامات کرنے ہیں، حمزہ شہبازکا پہلا اجلاس عید کے دوران امن وامان صورتحال پرہوگا، دوسرااجلاس ڈیزل کی کمی پر ہوگا۔

     عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ دینے کی نیت سے دیا گیا تھا اب جتنے بھی اجلاس کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہے آپ میچ ہار چکے ہیں۔

  • ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، ایف آئی اے نے عطا اللہ تارڑ کو صبح ٹیمپل روڈ دفتر طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد کے لیے چھاپہ مارا گیا ہے۔

    عطا تارڑ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود ہے، ایف آئی اے کی ن لیگ سیکریٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں پہنچنے کی کوشش کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 180 ایچ پر تعینات حمزہ شہباز کے ملازمین کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ قبضے میں لینے کے لیے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کیا، حکومت نے ویڈیو کی فرانزک کا کہا تھا لیکن اب تک نہیں کی گئی، انتقامی کارروائیوں سے سب کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے مخالف شخص واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئے تعینات کیا گیا، نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کررہا ہے، حکومتی ارکارن کو نہیں۔

    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ناصر بٹ کی ویڈیو ففرانزک آڈٹ کیوں نہیں کرایا گیا، کل صبح 11 بجے ضرور ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ن لیگ مخالف ذہنیت کے حامل ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ اداروں کو ہدایات دی جارہی ہیں، دفتر کے چھاپے میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیور قبضے میں لی گئی ہے۔