Tag: ATC sentences

  • کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید کی سزا

    کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید کی سزا

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمن لکھوی ڈسپنسری چلاتے ہیں اور اس کی آڑ میں غیر قانونی طور پر فنذنگ اکٹھا کرتے ہیں ، جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے ۔

    ملزم کے وکلا نے دلائل دیے کہ دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات غلط ہیں، بے بنیاد پروپیگنڈہ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ۔

    اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ سنایا ۔ جس میں عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کو مختلف شقوں کے تحت مجموعی طور پر پندرہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

    عدالت نے کہا جرمانے کی عدم ادائیگی پر ذکی لرحمان لکھوی کو چھ ماہ مزید قید کاٹنی پڑے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ ذکی الرحمان لکھوی کو جیل کی تحویل میں لے ، سپرنٹنڈنٹ جیل مجرم کو اپنی حفاظت میں رکھنے کا پابند ہو گا ، ملزم سے متعلق نئے احکامات تک موجودہ فیصلے کے مطابق قید رکھا جائے گا۔

    خیال رہے ذکی الرحمان لکھوی کو سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پرمبینہ طور پرغیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

  • فنڈنگ کا جرم ثابت ،کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا

    فنڈنگ کا جرم ثابت ،کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کے خلاف فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرجانی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے زمین پرقبضے اور فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کے خلاف فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر محمدبن شہزاد اورریحان کو مجموعی طور پر ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرمان کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

    عدالت نے استغاثہ کے گواہان میں کالعدم تنظیم کے رکن کو شامل کرنے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تفتیشی افسر نے رکن کو بطور استغاثہ گواہ پیش کرکےمقدمہ کمزورکرنے کی کوشش کی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو 30 دن میں انکوائری اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔

    عدالت نے سوال زمین واگزار کرکے دوبارہ کالعدم تنظیم کے ارکان کے حوالے کردی گئی؟ اور چیف سیکریٹری کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تجاوزات کو بجلی اورگیس کنکشن نہیں دیے جانے چاہییں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کےباعث بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ کاسامنارہتاہے، تجاوزات کو بجلی اور گیس کنکشن عملے کی ملی بھگت کےبغیر ممکن نہیں۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے فیصلے کی کاپی نیپرا اوراوگرا حکام کو بھیجنے کا بھی حکم دیا۔