Tag: ATC

  • ججز نظر بندی کیس : پرویز مشرف ایک بار پھر حاضری سے مستثنیٰ

    ججز نظر بندی کیس : پرویز مشرف ایک بار پھر حاضری سے مستثنیٰ

    اسلام آباد : ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر حاضری سے استثنی مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کیاگیا،جس پرپراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے میڈیکل سرٹیفیکٹ پر اعتراض کیا۔

    پراسیکیوٹر عامر ندیم کاکہناتھا کہ ایسے سرٹیفکیٹ پہلے بھی پیش کئے جاتے رہے ہیں۔ عدم حاضری پر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں ۔

    عامر ندیم نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے کوئی رعایت نہ برتی جائے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے خلاف درخواست پر بحث ہوگی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔عدالت نے سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام کے چھٹی پر ہونے کے باعث ججز نظربندی کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

  • انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ا کے جج چوہدری امتیاز احمد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے دو مقدمات میں دائمی وارنٹ جاری کردیئے ۔

    عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    استغاثہ کے مطابق تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین ،منڈی بہاؤالدین میں پندرہ جولائی دو ہزار پندرہ کو مدعیان ظہیرعباس اور ظہیر خان کی مدعیت میں ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرمعیزکونوے روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے کردیا۔ دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم یعقوب عرف مامابھی پکڑاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ملزم پر پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کا الزام ہے۔

    عدالت نے ملزم کو نوے روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ادھر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹ گارڈن پولیس نے صدر پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کرکے ملزم یعقوب عرف ماما کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد برآمد کیاگیاہے، جس میں ایل ایم جی، کلاشنکوف، رائفل، ریپیٹر پستول اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔

    ملزم یعقوب سیاسی جماعت کے کارکنان اور انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل سمیت دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی نے پاک کالونی گٹر باغیچہ کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا اور عمران عرف بلونامی ملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدہواہے۔

  • زین قتل کیس : مزید تین گواہوں کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

    زین قتل کیس : مزید تین گواہوں کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت کے دوران مقدمےکےمزید تین گواہوں نے مصطفٰی کانجو سمیت ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت ہوئی مقدمےکی مزیدتین گواہوں نےمصطفی کانجوسمیت دیگر ملزمان کو پہچاننے سے انکارکر دیا۔ سماعت کے دوران گواہوں نے بیان دیا کہ انہوں نےملزم کوفائرنگ کرتےنہیں دیکھا۔گواہان وسیم، ندیم اور ایوب جعفری جائے وقوعہ کےقریب رہائش پذیرہیں۔ گذشتہ سماعت میں ملزمان کی فائرنگ سےزخمی شخص حسن نےاپنےبیان میں کہا تھا کہ اس پر فائرنگ ضرور ہوئی تھی تاہم فائرنگ کس نے کی، وہ نہیں جانتا جبکہ دوسرے گواہ نے بھی ملزم مصطفی کانجو پہچاننے سے انکارکردیاتھا۔واضح رہے کہ ملزم مصطفی کانجو پر زین کوفائرنگ کرکے قتل کا الزام ہے۔

  • زین قتل کیس: ملزم مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    زین قتل کیس: ملزم مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے زین قتل کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ ملزم مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو مصطفی کانجو سمیت ملزمان کو کڑی سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    مصطفی کانجوکی درخواست ضمانت پر وکیل نے دلائل دیئے کہ مقدمے کے مدعی اور گواہوں سمیت کسی نے بھی واقعے کا ذمہ مصطفی کانجو کو قرار دیا نہ بطور ملزم اس کی شناخت کی۔

    کوئی ثبوت اورگواہ نہ ہونے کے باوجود اسے قید میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ مصطفی کانجو زین قتل کیس میں ملوث ہے، مقدمے کے مدعی اور گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہوئے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔

    لہٰذا عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مصطفیٰ کانجو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ زین قتل کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ایک اور مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے رہائشی عمران ولد عبدالرحمان نامی شخص نے معمولی تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    جس کے بعدمجرم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے ماتحت عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    صدر مملکت نے مجرم عمران کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ گزشتہ روز مجرم کی اس کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کروانے کے بعد آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے پھانسی پر غیر اعلانیہ عائد پابندی ختم کر دی گئی تھی۔ رواں سال اگست  تک 200  سے افراد کو پھانسی کی سزا  دی جاچکی ہے۔

  • اورنگزیب فاروقی فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے سے بری

    اورنگزیب فاروقی فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے سے بری

    گوجرانوالہ : اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نےفرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا، اورنگزیب فاروقی کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسی میں نومبر 2014 میں فرقہ وارانہ تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان کی عدالت میں کی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ اس مقدمے کے 2 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ اورنگزیب فاروقی نے بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے.

    امید ہے کہ دوسرے مقدمات میں بھی جلد بری ہوجاؤں گا، اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاتے یا لے جاتے وقت میری جان کو خطرہ ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف ہوں گے۔

  • قصور ویڈیو اسکینڈل : ملزمان کے ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع

    قصور ویڈیو اسکینڈل : ملزمان کے ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے پانچ ملزمان کولاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔

    پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پندرہ ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    ملزمان میں عبیدالرحمان، عتیق، وسیم، یحییٰ اور تنزیل الرحمان شامل ہیں۔ ملزمان پربچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے نومقدمات درج ہیں۔ خصوصی عدالت نے اس سے پہلے بھی ملزمان کا اٹھائیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیاتھا۔

  • بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    راولپنڈی : عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ڈرائیور جاوید الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

    سماعت کے موقع پر امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک بیان اب تک ریکارڈ نہ کرنے اور اس سے متعلق انتظامات سے متعلقہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش کریں۔

    جبکہ مقدمے کی سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان کی شہادت پر جرح مکمل کی گئی۔جرح کے دوران جاوید الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو جلسہ گاہ میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے ڈرائیونگ وہ کررہا تھا۔

    جاوید الرحمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پیپلزپارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان کے کہنے پر گاری سے باہر نکلی تھیں ، لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اور بے نظیر کی پرسنل سکیورٹی غائب تھی، جبکہ گاڑی میں فرحت اللہ بابر ، رحمان ملک اور توقیر ضیاء موجود تھے جوموقع سے جا چکے تھے۔

  • راولپنڈی: بے نظیرقتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    راولپنڈی: بے نظیرقتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ خصوصی عدالت میں دوہفتوں میں بے نظیر قتل کیس کی یہ تیسری سماعت ہے۔

    ذرائع کے مطابق عدالت میں آج مزید گواہ پیش کیے جائینگے ، ان گواہوں میں سابق وزیراعظم کے ڈرائیور عبدالرحمان ،سابق ایس پی اشتیاق شاہ اور ڈاکٹر اعظم اپنے بیانات ریکارڈ کرائینگے۔

    علاوہ ازیں امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کے انتظامات کے حوالے سے بھی عدالت کو بتایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس قبل مارک سیگل نے گزشتہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم طعبیت خراب ہونے کے باعث انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل آج دوستمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔