Tag: Ateeq ur Rehman

  • نکاح نامہ کیس:اداکارہ میرا ایک بار پھرعدالت پہنچ گئیں

    نکاح نامہ کیس:اداکارہ میرا ایک بار پھرعدالت پہنچ گئیں

    لاہور: اداکارہ میرا نے ’ نکاح نامہ کیس‘ میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے عتیق الرحمن کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    لاہور کی فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے نے گزشتہ سال اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، جج بابر ندیم کا کہنا تھا کہ میرا کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

    فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ میرا اور عتیق الرحمان کے درمیان ڈیفنس میں واقع گھر تنازعے کی وجہ بنا تھا، جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوج داری مقدمات قائم کیے تھے، جو گذشتہ دس برسوں سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

    حالیہ درخواست میں اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی ہیں ۔فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا نکاح نامہ جعلی ہے۔ سیشن عدالت، فیملی کورٹ کے فیصلےکالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ادکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ میرا اور عتیق الرحمٰن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ بھی اصلی ہے۔

    عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر گزشتہ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں اور اب ایک بار یہ کیس سیشن کورٹ میں آگیا ہے۔

  • اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ‘ فیصلہ محفوظ

    اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ‘ فیصلہ محفوظ

    لاہور : عائلی عدالت نے اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ‘ یونین کونسل نے نکاح نامہ بوگس قرار دے دیا

    تفصیلات کے مطابق اداکار ہ میرا کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں ہوئی‘ نکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عتیق الرحمان نے نے انہیں بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا ‘ جبکہ متعلقہ ہونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ یہ شادی نہیں ہوئی۔

    گھرپرقبضے کا الزام ، ادکارہ میرا کے خلاف درخواست دائر*

    اداکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمان کو پابند کرےکہ وہ آئندہ خود میرا کا خاوندظاہر نہ کرے‘ عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے آئندہ پیشی میں سنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص کی جانب سے میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھاجس پر گزشتہ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔