Tag: athar-mateen-killing

  • سینئر صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ

    سینئر صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کا معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اطہر متین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ایک اور واردات سامنے آگئی، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کودن دہاڑے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے10فروری کو صبح سویرے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل چھینی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے اس واردات میں بھی پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، اس واردات کے ملزمان اطہر متین کے واقعے سے مشابہت رکھتے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے، ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بیکری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پیش آیا۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل کا واقعہ کیسے پیش آیا ؟  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    صحافی اطہر متین کے قتل کا واقعہ کیسے پیش آیا ؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : صحافی اطہرمتین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں ملزمان کو باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی میں ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا ہے جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی ہے۔

    صحافی اطہرمتین کےقتل واقعے کی دوسری سی سی ٹی وی میں ملزمان کوواردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلئے گاڑی ملزمان کی موٹر سائیکل کو ماری ، جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گرے اور گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے 30بور کے2 خول ملےہیں ، صحافی اطہرمتین کو 3 گولیاں ماری گئیں ، جائےوقوعہ پرکرائم سین یونٹ کی ٹیم طلب کرلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑکرگھر جارہے تھے۔