کراچی: کے ڈی اے کےگرفتارافسرنے سیاسی جماعت کے دوکارکنان کے قتل سمیت کئی جرائم کااعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹنٹ ڈائریکٹرعاطف احمد نےرینجرز کی تحویل میں دورانِ تفتیش کئی سنسنی خیزانکشافات کیےہیں۔
ملزم عاطف احمدنےاعتراف کیاہےکہ’کے ڈی اے‘ کےاہم عہدیداراوراعلی افسران چائنہ کٹنگ میں ملوث ہیں اوروہ ان پلاٹس کی جعلی فائلیں تیارکیا کرتا تھا۔
گرفتاراسسٹنٹ ڈائریکٹرنےمزیدانکشاف کیاکہ 2005 میں سیاسی جماعت کےدوکارکنان کواغواءکےبعدقتل بھی کیاتھا۔