Tag: atif aslam concert

  • معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    موسیقی کے دلدادہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ خانم اور گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    گزشتہ روز ابوظہبی میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rehan Siddiqi (@rehanhumfm)

    اس کنسرٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات نے بھی شرکت کی جہاں انہیں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دونوں اداکاروں نے اس کنسرٹ کی مختلف تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری پر لگائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصاویر میں دونوں خوب ادکارؤں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کانسرٹ میں صوفی کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم نے ڈیوٹ سانگ کے ذریعے اپنی سحر انگیز آواز کا ایسا جادو جگایا کہ وہاں موجود ہر کوئی جھوم اٹھا۔

  • عاطف اسلم  کی بائیک پر کنسرٹ میں انٹری، مداح حیران رہ گئے

    عاطف اسلم کی بائیک پر کنسرٹ میں انٹری، مداح حیران رہ گئے

    کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم کراچی میں بدترین ٹریفک جام میں پھنسے تو انہوں نے اس کا دلچسپ حل نکال کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کراچی کے مقامی کلب میں معروف گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ منعقد ہوا، کنسرٹ کے لیے عاطف اسلم اپنی رہائش گاہ سے نکلے تو ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

    صورت حال کا اندازہ لگانے کے بعد عاطف اسلم نے ٹھانی کہ کیوں نہ موٹر سائیکل کے زریعے کنسرٹ میں پہنچا جائے، اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنایا اور سہانے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے بائیک کے ساتھ میوزک کنسرٹ میں جا پہنچے۔

    کنسرٹ عاطف اسلم کے مداحوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، اپنے پسندیدہ گلوکار کو بائیک پر آتا دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، کئی افراد نے ان دلچسپ لمحات کو اپنے موبائل فون میں بھی قید کیا جبکہ کئی منچلوں نے عاطف اسلم کو بائیک پر آتا دیکھ کر ‘عاطف عاطف’ کے نعرے بھی لگائے۔

    عاطف اسلم کے دلچسپ انداز میں کنسرٹ میں داخل ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گلوکار کو بحفاظت اسٹیج تک پہنچایا۔