Tag: atif aslam

  • ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنا ویک اینڈ انجوانے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک کلپ بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے ایک اور سارہ سیال کے اکاؤنٹ سے ان کی اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

    اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

    تصویر میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

  • عاطف اسلم کا  گانا ’جی وے سوہنیا جی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم کا گانا ’جی وے سوہنیا جی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا سات سال کے طویل عرصے کے بعد بھارتی فلم کیلئے گایا گیا گانا آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

    عاطف اسلم بالی وڈ کی دنیا سے گزشتہ سات سال سے دور ہیں اور ان کے بھارتی مداح بھی اس عرصے میں ہر دن ان کے بھارت واپسی کے منتظر رہے اور سوشل میڈیا پر اس خواہش کا اظہار بھی کیا جاتا رہا کہ بھارتی فلمیں عاطف اسلم کے گانے کے بغیر ادھوری سی ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2024 کے آغاز پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی،جس میں ان کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹیزر تھا جبکہ اس ویڈیو کلپ میں عاطف اسلم کی آواز واضح طور پر سنی جاسکتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    اب 29 جنوری کو عاطف اسلم نے اس حوالے پہلی پوسٹ جاری کرنے کیلئے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں اس گانے کے ریلیز کی تاریخ 30 جنوری درج تھی اور پوسٹر میں عاطف اسلم کی تصویر بنی دیکھی۔

    عاطف اسلم کے بعد عمران عباس نے 30 جونری کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس گانے کے ریلیز ہونے کی خبر مداحوں کو دی۔

    عاطف اسلم کے چاہنے والوں نے اس پوسٹ کو دیکھتے ہی یوٹیوب کا رخ کیا اور اس گانے کی ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے محظوظ ہوئے۔

    مذکورہ گانا پنجابی زبان میں ہے اور یہ گانا فلم کا ٹائٹل سانگ ہے جس کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

  • سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ سجل علی اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کے گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے اور مقبولیت کے ریکارڈز توڑنے والے ڈرامے صنف آہن کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

    ویڈیو میں سجل اور دنانیر معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا جینا جینا گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دونوں نے ملٹری یونیفارم پہنا ہوا ہے جس سے ظاہر ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران وقفے میں بنائی گئی۔ مداحوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے۔

    گو کہ مقبول ڈرامہ صنف آہن ختم ہوچکا ہے لیکن اس میں کام کرنے والی اداکارائیں بہترین دوست بن چکی ہیں اور اکثر ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    تھائی لینڈ: پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں سوار ہوئے مگر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم گزشتہ دنوں بینکاک میں تھے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    پاکستانی گلوکار کی مشکوک حرکت کے ساتھ شروع ہونے والی ویڈیو کو صارف آخر تک دیکھنے پر مجبور ہیں جس میں عاطف اسلم ایک مہنگی گاڑی مرسیڈیز بینز سے اچانک اترے اور ڈرائیور کو بولنا شروع کردیا۔

    مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ: عاطف اسلم حلال سحری تلاش کرنے میں کامیاب

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم نے قریب کھڑے شخص کو بولا ’کیا یار تیری مرسیڈیز چلتی ہی نہیں ہے‘۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے وہ قریب میں کھڑے رکشے کی جانب بڑھے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔ پاکستانی گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چابی تو دے‘۔

    عاطف اسلم جب گاڑی سے نیچے اترے تو انہیں روکنے کے لیے آوازیں بھی لگائیں گئیں مگر انہوں نے ان سنی کردی۔ یاد رہے کہ ’ٹک ٹک‘ بینکاک کی روایتی سواری ہے جو کو چلانے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آٹومیٹک طریقے سے اسٹارٹ ہوتی ہے۔ پاکستانی گلوکار کو جب اس بات کا علم ہوا کہ رکشہ چابی سے نہیں چلتا تو وہ مسکرائے اور نیچے اتر گئے۔

    View this post on Instagram

    Chabi to day #atifaslam #tuktuk #bangkok

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

  • گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    اسلام آباد: معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امپائر علیم ڈار نے ڈٰیمز فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیمز فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیمز ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ڈیمز فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

  • سلمان خان کا لکھا ہوا گانا عاطف اسلم گائیں گے

    سلمان خان کا لکھا ہوا گانا عاطف اسلم گائیں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم دبنگ خان کے لکھے ہوئے رومانوی گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم ایک بار پھرسپراسٹار سلمان خان کے لیے گانا گائیں گے جسے ان کی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم دبنگ خان کے لکھے ہوئے رومانوی گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے۔ اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے جبکہ فلم ڈائریکٹرریمو ڈی سوزا اس گیت پرکوریوگرافی کرتے نظرآئیں گے۔

    عاطف اسلم نے فلم ریس میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جبکہ ریس 2 میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گانا گایا تھا جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی تھی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فلم سازوں کی ایک بڑی تنظیم نے پاکستان فنکاروں پربالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

    بھارتی فلم سازوں کی تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد عاطف اسلم نے بھارتی فلم کے لیے گائے گئے اپنے ہی گانے کی پروموشن کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گزشتہ برس سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے رومانوی گیت ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا، اس گانے کی فلم کی ویڈیو کو اب تک 21 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

    فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

    واضح رہے کہ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں، فلم عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سوئٹزرلینڈ: عاطف اسلم  حلال سحری تلاش کرنے میں کامیاب

    سوئٹزرلینڈ: عاطف اسلم حلال سحری تلاش کرنے میں کامیاب

    زیورخ: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سوئٹرزلینڈ میں روزہ رکھنے کے لیے حلال سحری کا کھانا تلاش کرنے نکل پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں حکم خداوندی کی روشنی میں تمام ہی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر اور پروفیشن سے تعلق رکھتے ہو روزہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا وہ آج کل سوئزلینڈ کے شہر زیورخ میں موجود ہیں، گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سحری کے لیے حلال کھانا تلاش کررہے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے آخری پہر میں شدید بارش کے باوجود عاطف اسلم ریورخ کی سڑکوں‌ پر حلال سحری کی تلاش میں‌نکلے تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں.

    ویڈیو میں رات کی تاریکی اور بارش کے باعث زیورخ کی سڑکوں پر صرف چند ہی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم اسی دوران عاطف اسلم حلال کھانوں کا ہوٹل دیکھنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے وہاں سے سحری خریدی۔

    عاطف نے ویڈیو میں بتایا کہ اس وقت رات کے تین بج رہے ہیں اور زیورخ میں شدید بارشیں بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کو بہت سناٹا ہے، میری کوشش ہے کہ سحری کے لیے حلال کھانا مل جائے تاکہ روزہ رکھوں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

  • عاطف اسلم‘ عمران عباس کا جنید جمشید سمیت رفتگاں کو خراجِ تحسین

    عاطف اسلم‘ عمران عباس کا جنید جمشید سمیت رفتگاں کو خراجِ تحسین

    لکس اسٹائل ایوارڈ میں جنید جمشید سمیت سال 2016 میں ہم سے بچھڑجانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا‘ نامور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عاطف اسلم اور عمران عباس نے خصوصی پرفارمنس پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ 2017 میں گزشتہ سال ہم سے بچھڑجانے والی معروف شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لیے خصوصی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب کے دوران معروف اداکاروگلوکار عمران عباس نے نصرت فتح علی خان کے ہمیشہ زندہ رہنے والے گانے ’کسے دا یار نہ بچھڑے‘ گایا اوران کی پرفارمنس کے دوران پس منظر میں معروف مصنف انتظارحسین‘ فاطمہ ثریا بجیا‘ اداکارہ شمیم‘ ماڈل قندیل بلوچ‘ اداکارہ نیشا ملک‘ یاور حیات خان‘ جنید جمشید اور سماجی کارکن خرم ذکی کی تصاویر جلوہ گر ہوتی رہیں۔

    تقریب کے اختتام پر نامور گلوکار عاطف اسلم نے ماضی کے نامورگلوکاراورماضی قریب کے ممتاز مذہبی رہنماء جنید جمشید کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    عاطف اسلم نے جنید جمشید کو انہی کا گانا گاکر’ہم کیوں چلیں اس راہ پر‘انہیں یاد کیا‘ پرفارمنس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید آج ہمارے ساتھ نہیں لیکن ان کو یاد کرنا بنتا ہے۔

    لکس اسٹائل ایوارڈز میں اے آروائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے دل لگی کو سال کے بہترین ڈرامے کے اعزاز سے بھی نوازا گیا‘ اس کے علاوہ قرۃ العین بلوچ بہترین گلوکارہ قرار پائیں‘‘ اے آروائی فلمز کی پیشکش ’دوبارہ پھر سے‘ میں بہترین پرفارمنس پر صنم سعید کو بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا‘ حسنین لہری اورصدف کمال سال کے بہترین ماڈل قرار پائے اور اس کے علاوہ بھی ستاروں سے مزین اس شام میں دیگر کئی شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے۔

    تقریب کے آغاز میں عاطف اسلم کے  ہمراہ کئی فنکاروں کی جانب سے قومی ترانے’پاک سرزمین شاد باد‘ پر دیکھنے کے لائق پرفارمنس دی گئی جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

  • عاطف اسلم، سونونگم کی مشترکہ پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

    عاطف اسلم، سونونگم کی مشترکہ پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

    دبئی: پاکستان اوربھارت کے نامورگلوکارعاطف اسلم اورسونو نگم دونوں ہی برصغیر کے جانے مانے گلوکار ہیں اور دبئی کی ایک تقریب میں دونوں نے اکھٹے پرفارم کرکے محفل کو جھوم اٹھنے پرمجبورکردیا۔

    سامعین اس وقت تو جھوم ہی اٹھے جب دونوں فانکاروں نے پاکستان اور بھارت کے لازوال نغمے گا کر دونوں ممالک کے عظیم گلوکاروں کو فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    Atif live in dxb

    Posted by Dubai Post, The News Blog of UAE on Thursday, September 10, 2015

    دونوں گلوکاروں نے بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کا گانا ’’ہونٹوں سے چھولوتم‘‘ اور ریشماں اور محمد رفیع کی مشہورزمانہ غزل ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سامعین کو سحرزدہ کیا۔

    Atif and sonu nigam together in Dubai Concert

    Posted by Dubai Post, The News Blog of UAE on Thursday, September 10, 2015

    دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ ’’دونوں فنکارامن کوفروغ دینے کے لئے ایک مقام پر اکھٹے پرفارمنس دے رہے ہیں‘‘۔

    دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ فن اور تخلیق کے فروغ میں دونوں ممالک کی سرحد کو حائل نہیں ہونا چاہیئے۔