Tag: Atif Mashal

  • طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ، افغان سفیر کا حکومتِ پاکستان کا شکریہ

    طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ، افغان سفیر کا حکومتِ پاکستان کا شکریہ

    اسلام آباد : پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے طورخم ،چمن بارڈر سےدرآمدات کی اجازت دینے اور غلام خان بارڈرکراسنگ کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کراسنگ سے دوطرفہ تجارت کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طورخم ،چمن بارڈر سے درآمدات کی اجازت دینے کے ساتھ 22جون سے غلام خان بارڈرکراسنگ کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    افغان سفیر کا کہنا تھا کہ بارڈ رکراسنگ کھولنےکافیصلہ پاک افغان اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، غلام خان کراسنگ سے دوطرفہ تجارت کی اجازت ہوگی جبکہ کراسنگ کوجلدٹرانزٹ روٹ بنانےکے معاملے پر حتمی شکل دیں گے۔

    خیال رہے پاک افغان بارڈر باب دوستی 22 جون کو دوطرفہ تجارت کےلئے کھل دیا جائے گا، 4 ماہ بعد افغانستان سے پاکستان کو اموال(امپورٹ) بحال ہو جائے گا، قندہار میں پاکستانی قونصل نے افغان تاجروں کو یقین دہانی کرادی ہے۔

  • یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    کابل:افغان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین عاطف مشال کا کہناہےکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال کاکہناہے کہ یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیےرضامند ہوگئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ان سےمعاملات طےکرنےکےلیےبات چیت جاری ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 23اپریل کو یونس خان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ کیریئر کے 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیاتھا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپاکستان کے پہلے اوردنیا کے 13 بیٹسمین ہیں۔


    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے افغان بورڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتے اور نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی خواہش ہے۔۔


    عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد


    یاد رہےکہ 24اپریل کو تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنزبنانےپرمبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاک ویسٹ انڈیز سیریز کےبعد ریٹائر ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں