Tag: Atizaz ahsan

  • سیاستدان کے حکم پر سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے ، یہ نہیں ہونا چاہیے، اعتزاز احسن

    سیاستدان کے حکم پر سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے ، یہ نہیں ہونا چاہیے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیاستدان کے حکم پر سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے ، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت لاہور میں میرے گھر پر آج بھی شیل گر رہے ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سیاستدان اتنے منقسم ہوگئے ہیں ، سویلین سیاستدان کےحکم پرسویلین سیاستدان کےگھرپرچڑھائی ہورہی ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ آج ایک کے پیچھے، کل دوسرے پھر تیسرے کے پیچھے ہوں گے، پھر ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

    بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے مزید کہا یہ نہ سمجھیں یہ ایک کے ساتھ ہے، میرا اس سے کیا تعلق؟ یہ ریاست کی رٹ اس طرح نہیں رہے گی، ہماری اس ایوان کی رٹ بھی نہیں رہے گی، ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

  • سپریم کورٹ کا  فیصلہ ،  ‘پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے اعتراض آسکتا ہے’

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ‘پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے اعتراض آسکتا ہے’

    اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے فیصلے پر اعتراض آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے 90 دن میں انتخابات کرانے کے حکم پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ درست ہے، صدر کا کے پی کیلئےانتخابات کی تاریخ دینا درست نہیں تھا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے، صدر کا سیکشن57ون کے تحت الیکشن کی تاریخ دینےکافیصلہ درست تھا۔

    ماہر قانون نے کہا کہ افسوس ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریت کی بنیاد پرنہیں آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ کوآڑے ہاتھوں لیاہے لیکن پیپلزپارٹی الیکشن میں مقابلہ کرے گی،الیکشن سے بھاگ نہیں رہی۔

    مریم نواز کے بیانات کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف کو بے گناہ ثابت کرو، عمران خان کو اندر کرو۔

    ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے فیصلے پر اعتراض آسکتا ہے، ہوسکتا ہے پی ڈی ایم نظر ثانی کی درخواست دائر کرے۔

  • فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، اعتزاز احسن

    فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی جبکہ ان کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزازاحسن نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے، ریاست الگ ہے ،حکومت الگ اور ادارہ الگ ہوتا ہے، ریاست کیخلاف کوئی بیان دیا جائے تو دفعہ 134 اے عائد ہوتی ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہاں ریاست مخالف بات کی ہے، فواد چوہدری نے ادارے کیخلاف گفتگو کی حکومت مخالف بھی نہیں کی، کیاکل کوئی پیمرا کیخلاف بیان دے گا تو ان پر بھی 134 اے لگائی جائے گی۔

    ماہر قانون نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں ایف آئی آر چیف الیکشن کمشنر کی ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر اگر پہلے غیرجانبدار تھا بھی تو اب کیسے غیر جانبدار رہ سکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک پارٹی کے ترجمان کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرارہا ہے ، الیکشن کمیشن کےپاس توہین عدالت جیسی کارروائی کا اختیار ہے، سزا و جزا کا نہیں ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بظاہر جانبداری دکھائی ہے اور حکومتی مشینری بھی پوری طرح تابعداری کررہی ہے۔

    فواد چوہدری کیس کی سماعت کے حوالے سے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کو آگاہ بھی کیا گیا، حکم سے آگاہی ہونے کے باوجود لاہور چھوڑ کر اسلام آباد کی طرف چلےگئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےجب حکم دیا کہ فواد کو ابھی پیش کرو آئی جیزکو طلب کرلیا ، جس کے بعد لاہورہائیکورٹ کےجج نےبہترین فیصلہ کیا ہے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا بعد میں مذاق اڑایا گیا جس پر افسوس ہوا۔

    فواد چوہدری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں کہاں فرار ہوسکتے تھے، فواد چوہدری کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اور کہتے یو آر انڈر اریسٹ وہ ساتھ چل پڑتے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ فواد چوہدری ممبرپارلیمنٹ ہے وہ مفرور ہوکر بے وقوفی نہیں کرے گا، فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اس قسم کے معاملات سے متعلق روایات رہی ہیں لیکن دکھ ہوتا ہے کہ آج پیپلزپارٹی اس قسم کے واقعات کیخلاف خاموش ہے، آصف زرداری جب صدر تھے اس دور میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ، یقین ہے انتقامی کارروائیوں سے آصف زرداری روکنے کی کوشش کر رہے ہوں گے۔

  • ‘ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان  نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان  پہنچایا’

    ‘ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا’

    اسلام آباد : ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل اور عمران خان کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلیوں کی تحلیل وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ بدحالی آرہی ہے،الیکشن ویسے بھی 3 سے 4ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں، حکومت تو اپنے وقت پرانتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ نگراں حکومت کاسوال ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان نےاپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا ہے، اپنے ورکرز کو بار بار بلا کر ایک ہی قسم کی تقریر سے مقبولیت کو نقصان ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا جو فیصلے آج کر رہے ہیں، پہلے کرنے چاہیے تھے اور 5 ماہ پہلے وہ ٹکٹوں کی تیاری شروع کردیتے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کےایک جیسےبیانات سن کرلوگ تھک چکے ہیں، عمران خان کے بیانات کے بجائے لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔

    پنجاب کے حوالے سے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ 35 فیصد پنجاب ن لیگ کے پاس ہے، ن لیگ پنجاب میں وہ کام کرے گی جو نوازشریف یا اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو فیصلے اب کر رہے ہیں، 5 ماہ پہلے کرتے تو انہیں اس کا فائدہ ہوتا۔

  • ‘تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے’

    ‘تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے’

    اسلام آباد : ماہرقانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تسنیم حیدر کے بیان پر کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تسنیم حیدر کا بیان بہت اہم ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سازش کا الزام لگا تو اس پر وہاں کارروائی ضرور ہونی ہے، یہ دیکھنا ہو گا کس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے، لندن میں تو کارروائی ہوگی لیکن وزیرآباد میں بھی کیس چل سکتا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن سازش کے انکشاف کے بعد نواز شریف وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے۔

  • پی ڈی ایم کے پاس 186  ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے، اعتزاز احسن

    پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: ماہرقانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزازاحسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن کےعلاوہ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپیش کی جاسکتی ہے، اسمبلی کا سیشن جاری ہے تو ایجنڈے پر تحریک لانے کیلئے جمع کرانا ہوگی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تحریک پہلےاسمبلی سیکریٹری کودی جائے گی جوایجنڈےمیں شامل کریں گے ، اسپیکر کے پاس ایجنڈا آنے پر ایوان میں قرارداد دینے والوں کی تعداد دیکھیں گے۔

    ماہر قانون نے بتایا کہ رولزآف بزنس کےتحت تحریک عدم اعتماد کیلئے آرڈرجاری کیا جائے گا، تحریک آنے کے بعد 7دن میں اسپیکراس پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں، اسپیکر وقت سے پہلے بھی تحریک پر عملدرآمد نہیں کراسکتے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد بھی اسمبلی میں دکھانا پڑتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ جو زمانہ تھا ووٹ خرید کر اپنی جیب میں ڈال دیا جاتا تھااب نہیں رہا، ووٹ پارٹی کی امانت ہے خرید و فروخت اب نہیں ہوسکتی، پارٹی کے خلاف کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو اس کی سیٹ جاتی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی ہدایت کے برعکس ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پاس 186ووٹ نہیں ہیں تو عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کسی بھی موشن پر حکومت کو ہرا دیتی ہے تو اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے، اعتماد کے ووٹ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 ارکان پورے کر کے دکھانا ہوں گے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سربراہ ہی پارٹی ارکان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق ہدایت دے سکتا ہے، میری نظر میں چوہدری شجاعت ہو سکتا ہے، پرویز الٰہی کیخلاف نہیں جائیں گے۔

  • اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات ، پیپلز پارٹی کے رہنما پھٹ پڑے

    اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات ، پیپلز پارٹی کے رہنما پھٹ پڑے

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے سینئرپارٹی رہنما اعتزاز احسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آجکل اعتزاز، پڑوسی پن نبھارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سینئر پارٹی رہنما اعتزاز احسن پر پھٹ پڑے اور کہا اعتزاز احسن کبھی کلثوم نواز کے وکیل تو کبھی چوہدری افتحار کے ڈرائیور بن جاتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے ہمیشہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف کام کیا، آج کل وہ عمران خان سے اپنا پڑوسی پن نبھا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقاتیں اور بیان پارٹی پالیسی نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پارٹی سے جانے نہیں دیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان سے معروف سیاستدان اعتزاز احسن کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں اعتزاز احسن نے عمران خان سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

    ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ سترہ سال سےخواہش ہے کہ اعتزازاحسن تحریک انصاف کاحصہ بنیں، میں انتظارمیں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے ساتھ چلیں گے؟۔

  • عمران خان کہتے ہیں این آراونہیں دوں گا، این آراو تو ہوگیا، اعتزازاحسن

    عمران خان کہتے ہیں این آراونہیں دوں گا، این آراو تو ہوگیا، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیا، پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا اپنے بیان میں بھارت کے حوالے سے کہا جن بھارتیوں نےمسلمانوں کاساتھ دیا، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، بھارت کی اکثریتی آبادی مودی کاہاتھ روکناچاہتی ہے۔

    اعتزازاحسن کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ 150دن سےزائدہوگئےبھارت نےمقبوضہ وادی میں کرفیولگارکھاہے، بھارتی عوام اس ظلم کےخلاف کھڑی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، آج بھی عمران خان کہتا ہے این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ووٹ فروخت کردیے، ایم این ایز اور سینیٹرز کو پیش کردیا گیا، اس کی قیمت لگائی گئی، بلاول بھٹو نے بھی مسئلہ اٹھایاکہ بل میں ترامیم ہوں، میاں صاحب نے اتنازور دار خط لکھا کہ خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی۔

    آرمی ایکٹ بل سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا میاں نوازشریف پر پہلے دن سے اعتبار نہیں کرتا، وزیراعظم اور صدر کی صوابدید ہوتی ہے، آرمی چیف ہٹایا جاسکتا ہے۔

  • وزیراعظم کو بیان اور چیف جسٹس کو ردعمل کی ضرورت نہیں، اعتزازاحسن

    وزیراعظم کو بیان اور چیف جسٹس کو ردعمل کی ضرورت نہیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد :بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس کھوسہ قانون کے تمام تقاصے پورے کرتے ہیں، 2009 کے ججز کو بحال کرانے والے ہم وکلا ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں، جسٹس کھوسہ قانون کے تمام تقاضے پورے ہیں چیف جسٹس پاکستان کے 4 میں سے 5 بہترین چیف جسٹسز میں نام آئے گا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عوام ایسے بیانات جلد بھول جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے معاملہ زیادہ اٹھایا وگرنہ خدانخواستہ کوئی چپقلش نہیں، آصف زرداری کہتے ہیں میرا کسی کراچی میں چلایا جائے۔

    آصف زرداری نے خود کہا ہے میرا کیس ہے میں خود لڑوں گا۔

    پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کو ذاتی معالج کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی، آصف زرداری کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو سپریم کورٹ پر حملہ کر چکے ہیں، نواز شریف تو فون سے ججز کو فیصلہ سنانے کا کہتے ہیں، نواز شریف تگڑوں میں بھی بہت زیادہ تگڑے ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول کی فراخ دلی ہے کہ وہ نوازشریف کو باہر جانے کا کہتے رہے۔

  • نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، اعتزاز احسن

    نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے ، میں نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، مریم کوچھوڑ کر جا رہے ہیں یہ بڑی تکلیف کی بات ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ حکومت طے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا ، نوازشریف سن2000میں بھی باہر چلے گئے تھے، اب مریم کوچھوڑ کر جا رہے ہیں یہ بڑی تکلیف کی بات ہے۔

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے، سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی، ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ حکومت طے کرے گی۔

    آصف زرداری سے متعلق پی پی رہنما نے کہا آصف زرداری کامقدمہ سندھ میں چلنا چاہیے، سابق صدر کاکیس میاں ثاقب اسلام آبادمیں لائے، آصف زرداری نواز شریف کی طرح چھوٹے دل کےبندےنہیں ، انھوں نے ضمانت کی درخواست دائرکرنےسےبھی روک دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چاہتےہیں ان کا کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے ، کیس کو فوری سندھ میں منتقل کیاجانا چاہیئے۔ میرے نام سے جعلی ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں، میں جمہوریت پسند بندہ ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کابینہ عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتی، ہائی کورٹ کے ہر فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کوہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےمتعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ درست ہے، ضمانت کا مقصد یہی ہوتا ہے، آپ کہیں بھی رہو لیکن تاریخ کے لئے پہنچو، عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

    اعتزازاحسن نے مزید کہا تھا نوازشریف اس کیس واپس آجائیں گے، اصل مسئلہ مریم نواز کا ہے، ان کی ضمانت صحت پر نہیں ہوسکتی، مریم نواز کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ میرٹ پر ہوگا، شریف خاندان میں صرف مریم نوازبہادر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون میں تیمارداری کے لئے جانا کا کوئی قانون نہیں ہے، تیمارداری کیلئے ساتھ جانے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف کو زبردستی لانا برطانوی قانون کے تحت اغوا ہوگا، نواز شریف واپس آگئے تو باقاعدہ مقدمہ شروع ہوجائے گا، میراخیال ہے مریم کی وجہ سے نواز شریف زیادہ باہر نہیں رکیں گے۔