Tag: Atizaz ahsan

  • شریف خاندان کےخلاف چلتاپھرتاگواہ لندن میں ہے،اعتزازاحسن

    شریف خاندان کےخلاف چلتاپھرتاگواہ لندن میں ہے،اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کےخلاف چلتا پھرتا گواہ لندن میں ہے، نوازشریف خوداسحاق ڈارکوواپس نہیں آنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے دنیامیں 2مقصدرہ گئے ہیں، شہباز اور نثار کا پارٹی میں جو گروپ بن رہاتھا اس کو خاموش کرا دیا گیا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز مل کا مجسم ثبوت لندن کے اسپتال کے بستر پر ہے، شریف خاندان کےخلاف چلتاپھرتاگواہ لندن میں ہے، نوازشریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہی، نوازشریف عدلیہ پرحملوں سے جمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں، نوازشریف اپنے اقدامات سےجمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نیب نےپنجاب کےحکمرانوں کیخلاف قدم اٹھایاہے، نیب نےقدم اٹھایاہےتویقیناً ان کےپاس شواہد ہونگے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس گئے، اعتزاز احسن


    یاد رہے چند روز قبل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، میاں صاحب بند کمرے میں ہیں دیوار توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ملک سے بھاگا ہوا ہے، اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز پر دوشنبے جاتے ہیں، دوشنبے سے لندن پہنچ کر وزیر خزانہ بیمار ہوجاتے ہیں، ملک کے فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، اعتزاز احسن

    نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کے کہنے پر انکےخلاف بات کررہے ہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پھنسے ہوئے ہیں، ریفرنس میں انکےخلاف فیصلہ لازم ہے، نوازشریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، باقی کہہ رہے ہیں سزا ہونے دو تاکہ ہماری وزارتیں چلتی رہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہےہیں، نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں سازش ہورہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نام لیں آصف زرداری کس کےکہنےپرانکےخلاف بات کررہےہیں، نوازشریف 40گاڑیوں کے قافلے کیساتھ عدالتوں میں جاتے ہیں، نوازشریف مبہم باتیں کرتےہیں واضح بتائیں کون سازش کررہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن


    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نوازشریف کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، ہم پر الزام لگتا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کیا ہے، میاں صاحب کا اپنا ماضی سب کے سامنے ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نےبینظیربھٹوکی حکومت کیخلاف سازش کی، نوازشریف نے ججز پر دباؤڈال کر بے نظیر بھٹو کوسزا دلائی، یوسف رضاگیلانی کو بھی نااہل کروایا گیا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پوری داستان ہے ، نوازشریف نےہمیں اورجمہوریت کونقصان پہنچایا، نوازشریف مشکل میں ہیں جمہوریت مشکل میں نہیں، ایک نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب حکومت ان کی اپنی ہےتوجمہوریت کوخطرہ کیسےہوسکتا ہے، فردجرم کےدفاع میں نوازشریف کےپاس لفظ یاثبوت نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا،اعتزازاحسن

    نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا،اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بچنے کے لیے تین پلان بنائے ہیں ، دستاویزات میں ردو بدل کریں یا جےآئی ٹی ممبران خرید لیں یا سپریم کورٹ کے بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لے لیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ پلان بی تاخیری حربوں، جے آئی ٹی اور بنچ کو متنازعہ بنانا ہے، فیصلے خلاف آئے تو کہیں کہ یہ منظور نہیں، پلان سی یہ ہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ والا معاملہ دہرانا ہے، گلوں بٹوں کو لے جاکر ہنگامہ آرائی اور ڈرایا دھمکایا جائے۔


    مزید پڑھیں : بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن


    انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی ایک جج بینچ میں نہ بیٹھنے کا کہہ دے، شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پوچھا پوزیشن واضح کریں کس کے ساتھ ہیں، ہم سعودی عرب اور قطر کے کلائنٹ ہیں ہمارا کیا دباؤ ہوگا، نواز شریف نے ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔

    یاد رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی کارروائی بند کمرے میں ہو رہی ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کارروائی اوپن ہونی چاہیئے۔

    اعتراز احسن نے کہا تھا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے، اب یہ لوگ وزیراعظم کی پیشی کابول بول کرکان پکادیں گے، صرف پیش نہیں ہوناسچ بھی بولنا ہے ورنہ کیا فائدہ؟ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن

    بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، پانامہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی کارروائی بند کمرے میں ہو رہی ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کارروائی اوپن ہونی چاہیئے۔

    اعتراز احسن نے کہا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے، اب یہ لوگ وزیراعظم کی پیشی کابول بول کرکان پکادیں گے، صرف پیش نہیں ہوناسچ بھی بولنا ہے ورنہ کیا فائدہ؟ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔

    انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے شیخ رشید کے ساتھ ایسی حرکت کروا کر بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا، جھوٹے الزامات لگانا مسلم لیگ نون کی منصوبہ بندی ہے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گالم گلوچ بریگیڈ کا کام صرف کیمروں پر گالیاں دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی، اعتزازاحسن

    نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے تقریر نواز شریف کے کہنے پر کی اور اس سارے معاملے کے پس پشت نواز شریف ہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا استعفی واپس لینے میں نواز شریف کی منشا ثابت ہوگئی، نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف ہی بول رہے ہیں، نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ جن سے سیاسی قربانیاں لی گئیں کسی سے مراعات واپس نہیں لی گئیں ، مشاہداللہ خان اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی مراعات بحال ہیں۔

    اعتزاز احسن نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر 3 سوال اٹھا دیے، پہلا سوال : تصویر لیک کا فائدہ کس کو ہوا؟ دوسرا سوال :تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے ؟ تیسرا سوال :اس سے پہلے یہ کس کی روایت رہی ہے ؟

    پی پی رہنما نے کہا کہ ان تینوں سوالوں کا جواب ہے میاں محمد نواز شریف ، قطر کا سب سے بڑا اثر شریف خاندان کی سیاست اور کاروبار پر پڑے گا۔


    مزید پڑھیں : حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویرحکومت نے خود لیک کرائی، اعتزازاحسن


    یاد رہے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کا ہوگا، حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قطری خط کے حوالے سے کہنا تھا کہ خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پرمکھی مارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کے ٹوئٹس بند کرائیں، اعتزازاحسن

    چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کے ٹوئٹس بند کرائیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹوئیٹس بند کرائیں، مریم نوازان اجلاسوں کی ٹوئٹس کرتی ہیں جن میں وہ نہیں ہوتیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس پرطارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،  مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، حمزہ شہباز کا پتہ کاٹ کر مریم نوازکو قومی اسمبلی لانا چاہتے ہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نوازکا میڈیا سیل وزیراعظم ہاؤس کے اجلاس ریکارڈ کرتا ہے، گزشتہ سال کشمیر پر اے پی سی بند کمرے میں تھی، خبریں باہر نکلیں، پاناما فیصلے میں کہا گیا مریم نواز والد کے زیرکفالت نہیں تھیں ، مریم نواز وزیراعظم کی وراثت کو آگے لیکر جانا چاہ رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اعتزاز احسن


    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ دیا تو مریم نواز کو ان کی جگہ پر لایا جائے گا۔

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ چوہدری نثارکا یہ کہنا درست ہے ٹوئٹس زہر قاتل ہیں،  مریم نوازان اجلاسوں کی ٹوئٹس کرتی ہیں، جن میں وہ نہیں ہوتیں،  چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کے ٹوئٹس بند کرائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا بیان جاری کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

  • پاکستان میں سارک کانفرنس ملتوی ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن

    پاکستان میں سارک کانفرنس ملتوی ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کا ملتوی ہونا وزیراعظم کی ناکامی ہے ، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یہ اعلان جنگ سمجھا جائے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے سنیٹر اعتزاز احسن نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر خارجہ سارک کانفرنس کا ملتوی ہونا وزیر اعظم کی ناکامی ہے، وزیر اعظم نے آج تک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت سے تین جنگیں ہو چکی ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے پر کوئی آنچ نہیں آئی، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اس لیے باقاعدہ جنگ ہونا ناممکن ہے۔

    مشاہد اللہ خان کی تقریر پر بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جی جی بریگیڈ کی توپون کا رخ میری طرف ہیں، جی جی بریگیڈ کے پاس الزام رہ جاتے ہیں، جب کچھ نہیں ملتا تو ایل پی جی یا سکھوں کی فہرستیں کی بات کی جاتی ہے ، سکھوں کی فہرستیں میرے خیال نہیں ہوتی ہیں۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مشرف کی مخالفت جتنی میں نے کی کوئی نہیں کرسکتا، باقی تو دس سال کیلئے ملک سے باہر چلے گئے تھے، آب پر جب مشکل وقت آتا ہے تو ایک غداد کو اپنا وکیل بنا لیتے ہیں، آپ حکومت ہو الزام کیوں لگاتے ہو مقدمہ چلاؤ، میں نے وزیراعظم کی تعریف کی تو میری تنقید کی بھی تو بات کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی اور ہماری خارجہ پالیسی پر مناسب وقت پر بات کروں گا۔

  • پیپلز پارٹی کا بھی پی ٹی آئی کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا بھی پی ٹی آئی کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ

    کراچی: تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی 30ستمبرکو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیس ستمبر کو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیس ستمبر کو جب پی ٹی آئی رائیونڈ کا رُخ کر رہی ہوگی عین اسی وقت فیصل آباد میں پیپلز پارٹی احتجاجی ریلی نکالے گی، جس کی قیادت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔

    ریلی کرپشن کے خلاف اور عوامی حقوق کے لئے نکالی جائے گی، اس سے پہلے خورشید شاہ اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں کسان احتجاجی ریلی میں شرکت کرینگے، احتجاج پنجاب اسمبلی کے سامنے ہوگا۔

    دوسری جانب عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کرپشن کے خلاف 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ اور جلسہ ضرور ہوگا تاہم اگر ہمیں طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہوگی۔

  • اسلام آباد :  چوہدری نثار کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردِعمل

    اسلام آباد : چوہدری نثار کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردِعمل

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر میدان میں آگئی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف چوہدری نثار کی متنازع بیانات کا نوٹس لیں جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چو ہدری نثار کی با توں کوسیریس نہیں لیتا.

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی سیکیورٹی پر کوئی سیاست نہیں کرنی، حکومت اگر کرنا چاہے تو مرضی ہے، متنازع بیانات پرحکومت کا رویہ نامناسب ہے، نوازشریف کو ان بیانات کانوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے سات سے آٹھ نکات پرعمل نہیں ہوا۔

    خورشید شاہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ صرف کہنے کو سب ایک پیچ پر ہیں، ہر ادارے اور جماعت کا اپنا علیحدہ صفحہ ہے، انھوں نے کہا کہ نوازشریف ایک ہی بار زہر کا گھونٹ پی کر کرسی چوہدری نثار کو دے دیں، چوہدری نثار بتادیں صوبوں نے کیاکرنا ہے، کنٹینر سیاست ہر جماعت کی اپنی ہے، شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی دے گی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کی با توں کوسیریس نہیں لیتا، چوہدری نثار کو راتیں نیند نہیں آتی، اس لیے لحاظ کر رہا تھا، کوئی بے وقوف ہی ہوگا، جو چوہدری نثار کے پاس سفارش لیکر جائے گا، دو جملے بول دوں تو چوہدری نثار کو نیند نہیں آتی۔

    اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول اور ایان کے ٹکٹ کی ادائیگی ایک اکاؤنٹ سے ہونا اتفاق ہوسکتا ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ احتساب ہو، نندی پور پراجیکٹ کے ذریعے ملک کو لوٹا گیا، حکومت ٹی او آرز کے معاملے پر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ممبران شریف خاندان کےاحتساب پرآمادہ ہی نہیں، سیلفیاں لینے والوں سے ہمیشہ پوچھتا ہوں تمہارا نام عزیر تو نہیں، ایل پی جی کا کوٹہ نہیں پرائیویٹ بزنس ہے، اگر کوئی ایل پی جی کوٹہ لیا ہے تو چوہدری نثار منسوخ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، اس معاملے پر پیپلزپارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے میں پی پی اور آصف زرداری پر تنقید کی اور کہا کہ آخر ایان علی اور آصف زرداری میں کیا تعلق ہے؟ اس کے دفاع کے لیے مفت میں کیس لڑا جارہا ہے اور غریب آدمی کے دفاع میں یہ لوگ کھال کھینچ لیتے ہیں،بلاول اور ایان علی کے ایئرٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹ سے جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے نام لیے بغیر کہا کہ دو اشخاص نے دھرنے کے دوران بد ترین بدتمیزی کی میں جواب دینا چاہتا تھا مگر وزیراعظم بیچ میں آگئے تو خاموش رہا، دونوں افراد سے کہتا ہوں کہ بیان بازی سے گریز کریں، مجھ پر الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں۔بعدازاں انہوں نے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ کو مذاکرے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ایک میٹر ریڈر اپوزیشن لیڈر کیسے بن گیا؟ میڈیا میں بیان بازی سے گریز کرناچاہیے، ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کاسلسلہ ختم کیا جائے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ورنہ مزید پریس کانفرنسز کروں گا۔

  • ڈی جی رینجرز کے انکشافات، سیاسی رہنماؤں نے سوالات کھڑے کردیئے

    ڈی جی رینجرز کے انکشافات، سیاسی رہنماؤں نے سوالات کھڑے کردیئے

    کراچی : ڈی جی رینجرز کے کراچی میں جبراََ وصولی کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا، سیاسی قیادت نے انکشافات پر حکومت کے سامنے سوال کھڑے کردیئے ہیں۔

    کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، شہرِ قائد میں چند برسوں میں غیرقانونی آمدنی لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے اربوں روپے تک جا پہنچی اور اسکا ذمہ دار کون ہیں ؟ جرائم پیشہ افراد یا سیاستدان یا پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں جبکہ کالے دھندے کی کمائی میں سفید کالر والے بھی حصے دار ہیں۔

    ڈی جی رینجرزکے انکشافات پر نیا پنڈورا بوکس کھل گیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے، رینجرز کو کیسے معلوم ہوا کہ غیرقانونی طور پر وصول کی جانے والی رقم کی مالیت دوسوتیس ارب روپے ہیں، ڈی جی رینجرز کی رپورٹ فضا خراب کررہی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ رینجرز کو دو سو تیس ارب کا پتہ ہے تو ہر اطلاع رینجرز کے پاس ہونی چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں انکشافات کرنے کا کیا مقصد تھا۔

    پی پی رہنماء اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ 230ارب کی کرپشن سندھ میں ہوئی ، یہ ہندسہ کہاں سے آیا، یہ ہندسہ دینے کا کیا کوئی خاص مقصد ہے؟ ایرانی پٹرول کہاں سے اسمگل ہوتا ہے؟

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے ان حقائق پر تحقیق کی جن سے کراچی کا بچہ بچہ واقف ہے، ڈی جی رینجرز نے تحقیق کرکے کراچی کی حقیقت سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے جن چوبیس ناموں کی فہرست وزیرِاعلی کو پیش کی قوم کے سامنے لائی جائے اب دیکھنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈی جی رینجرز کے انکشافات پر کیا ایکشن لے گی۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈدے رکھا ہے، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کریں۔