Tag: Atizaz ahsan

  • حلقہ این اے 124 اور این اے 139میں دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع

    حلقہ این اے 124 اور این اے 139میں دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو چوبیس اور این اے ایک سو انتالیس میں دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کردیا ہے۔

    چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اس پر دما دم مست قلندر کرنے کی ضرورت نہیں، وزیرِاعظم نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔

    لاہور میں این اے 124 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کیخلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، عوامی مینڈیٹ چرانے کے مرتکب افراد پر براہ راست آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا لیکن یہ غیر قانونی کام آرٹیکل 6 کے قریب ترین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن اس کی بدعنوانیاں ظاہر کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے سادہ نہیں، الیکشن وقت پر چاہتے ہیں، انہوں نے انتخابی دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بھی زور دیا۔

    این اے 124 میں دھاندلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی نتائج فرضی تھے، حلقے کے 264 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 145 تھیلوں کی مہریں توڑی جا چکی تھیں، 107 کو مہریں لگائی ہی نہیں گئیں جبکہ 28 تھیلوں کا ریکارڈ ہی تلف کیا جا چکا تھا۔

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ باقی ماندہ تھیلوں میں سے کئی تھیلے ایسے تھے جن کے ریکارڈ کو تلف کیا گیا تھا، ساٹ انھوں نے کہا کہ این اے ایک سو چوبیس کے تمام انتخابی نتائج فرضی تھے، تمام تھیلوں میں سے شیر نہیں بلیاں نکلی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وائٹ پیپر وزیرِاعظم اور وزیرِ اطلاعات سمیت متعلقہ اداروں تک پہنچا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزراء پٹرول بحران پر حکومتی نااہلی تسلیم کر چکے ہیں، گڈ گورننس ظاہر ہو گئی، بحران کے ذمہ دار خود وزیرِاعظم ہیں۔

  • مڈٹرم الیکشن نہیں ہو رہے، اعتزازاحسن

    مڈٹرم الیکشن نہیں ہو رہے، اعتزازاحسن

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے زبردستی استعفٰی لینے کے دن گزر گئے، مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان جلسے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئیں، جلسے میں لاکھوں کا مجمع تھا نہ جوش و خروش، ق لیگ خیموں والی جماعت ہے، جس کے اپنے کارکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اچھا مہمان ہے جو جلد چلا جاتا ہے اور پھر واپس بھی آ جاتا ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ دن گئے جب وزیراعظم سے زبردستی استعفٰی لیا جاتا تھا، مڈٹرم الیکشن نہیں ہو ہوں گے، عمران خان کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

  • اعتزاز احسن نےچوہدری نثار کا درگزر کرنے کا اعلان قبول کرلیا

    اعتزاز احسن نےچوہدری نثار کا درگزر کرنے کا اعلان قبول کرلیا

    اسلام آباد: چوہدری اعتزاز احسن نےوفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے درگزر کے اعلان کوقبول کر لیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزازاحسن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ان پر الزامات نہ لگتے تو وہ بھی تقریرنہ کرتے، وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو میڈیا ہو یا کمیشن ہر فورم پر غلط ثابت کرسکتے ہیں، اعتزاز احسن کاکہناہےایل پی جی کوٹا اورکرپشن کے الزامات بے بنیا دہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کو کمیشن اور میڈیا کے سامنے غلط ثابت کرسکتا ہوں۔

  • سیاست میں تجارت کا گھٹیا الزام لگایا گیا، اعتزازاحسن

    سیاست میں تجارت کا گھٹیا الزام لگایا گیا، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اعتزاز احسن چوہدری نثار کے گزشتہ روز لگائے جانے والے الزام پر بھڑک اٹھے، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا تھا کہ اپنے آس پاس دیکھیں، کہیں گھر کو آگ لگانے والےقریب تو نہیں بیٹھے۔ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

    سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے معافی بھی مانگی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پرلینڈ مافیا کی وکالت اورایل پی جی کوٹہ لینےکاالزام لگایا، اس پر بات کرنا میرا حق ہے۔ آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔،

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میری سیاست کو 50 سال ہوگئے ہیں، میرے خاندان نے تحریک پاکستان میں کم عمراور معمر ترین قیدی دیئے، جنرل پرویز مشرف کو بھگانے میں بھی میرا چھوٹا سا کردار رہا ہے۔


    PM Nawaz Should Know The Arsonists Within Party… by arynews

    انھوں نے کہا کہ  مشرف کے دور مجھے طارق عزیز نے کہا کہ آپ ہاں کہہ دیں آپکو وزیراعظم بنا دیں گے لیکن میں نے  وزیراعظم بننے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔

    انھوں نے کہا کہ میاں صاحب میں نے اور خورشید شاہ نے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کا مشورہ دیا، جو آپ کی طاقت بن رہا ہے، لیکن جب پارلیمنٹ میں آپ کے پیچھے اپوریشن کھڑی ہوئی تو آپ کے وزراء کی بوڈی لینگوئیج ہی بدل گئی۔

    اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے آپ کو چھوڑ چکے ہوں، آپ کب تک ان کی صفائیاں دیتے کرتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کا بزنس میری بیوی کرتی ہے ۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجھے ٹھنڈا ہونے کا مشورہ دینے والے خود جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اعتزاز احسن کی گفتگو کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کچھ کہتے ہوئے پائے گئے، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی دھمکیاں دے رہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی وزیراعظم کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، اب میں کیا کروں، اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے دیکھنے کے بجائے چوہدری نثار باہر کھڑے مجمعے کو دیکھیں۔

    اعتزاز احسن اپنے خطاب کے دوران اچانک رکے اور چوہدری نثار کی طرف اشارہ کہا کہ یہ اب بھی مجھے گھور رہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں میں ڈرنے والا ہوں، اعتزاز احسن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور چوہدری نثار پر تلخ جملوں کے وار شروع کردیئے، کہنے لگے کہ چوہدری نثار اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اسپیکر ایاز صادق نےاعتزاز احسن سے کہا کہ آپ میرے بڑے بھائی اور استاد بھی ہیں، تلخی کو کم کریں، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مجھے اور وزیراعظم کو بھی گھور رہے ہیں۔۔۔۔  چوہدری نثاراعتزاز احسن کی جانب سے تلخ جملوں کا سامنا نہ کر سکے اور ایوان سے اٹھ کر جانے لگے تو پیچھے بیٹھے خواجہ سعد رفیق نے کندھوں سے پکڑ کر بٹھایا۔

    اعتزاز احسن کے سارے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف بار بار چوہدری نثار کا ہاتھ پکڑ کےاُن کا غصہ ٹھنڈا کرتے رہے۔