Tag: atlanta

  • ویڈیو: امریکا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا، وجہ سامنے آ گئی

    ویڈیو: امریکا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا، وجہ سامنے آ گئی

    اٹلانٹا: امریکی ریاست اٹلانٹا میں ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر شہریوں نے دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کی، اور املاک کو نقصان پہنچایا، جس پر 35 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اٹلانٹا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بول دیا، اور تربیتی مرکز پر شدید پتھراؤ کیا، مظاہرین نے ٹریننگ سینٹر پر پٹاخے بھی پھوڑے، اینٹیں اور بوتل بم بھی پھینکے۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے تربیتی مرکز پر کام کرنے والے ایک ٹریکٹر کو بھی نذر آتش کر دیا۔

    پولیس نے 35 مظاہرین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر دیے ہے، پولیس اور ایف بی آئی دونوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین اس مرکز کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کا مطالبہ ہے کہ جنگل کی زمین پر تعمیرات نہ کی جائیں۔

    اٹلانٹا میں اس منصوبہ بند تربیتی مرکز کو ناقدین نے ’کاپ سٹی‘ کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا پبلک سیفٹی ٹریننگ سینٹر پولیس کی بربریت کو ہوا دے گا، اور 60 لاکھ کے اس شہر کی ملکیت میں واقع جنگل کی قیمتی اراضی کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

  • متعصب امریکی پولیس باز نہ آئی، ایک اور سیاہ فام ہلاک، پولیس چیف مستعفی

    متعصب امریکی پولیس باز نہ آئی، ایک اور سیاہ فام ہلاک، پولیس چیف مستعفی

    اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان نسل پرست پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں مارا گیا، واقعے کی ویڈیو سامنے آتے ہی اٹلانٹا میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر اٹلانٹا میں 27 سالہ سیاہ فام نوجوان ریشرڈ بروکس (Rayshard Brooks) ایک ریسٹورنٹ کے سامنے اپنی گاڑی میں سو رہا تھا کہ پولیس اسے گرفتار کرنے لگی، پولیس کی گرفت سے نکل بھاگنے کی کوشش پر اہل کار نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ موقع ہی پر ہلاک ہو گیا۔

    امریکہ : سیاہ فام کے ساتھ بہیمانہ سلوک کا دوسرا واقعہ، پولیس اہلکار نے گولی ماردی

    اٹلانٹا کی سیاہ فام میئر کیشا لانس باٹم نے نوجوان کی ہلاکت پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کار فیصلہ کر سکتا تھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا کیا جا سکتا ہے، نوجوان کی ہلاکت کے بعد اٹلانٹا شہر کی خاتون پولیس چیف ایریکا شیلڈز نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

    اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے اٹلانٹا میں شدید مظاہرے جاری ہیں، اٹلانٹا میں 6 پولیس اہل کاروں پر پہلے ہی اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ چل رہا ہے۔

    یاد کہ 25 مئی کو امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر مینی پولس میں پولیس نے ایک غیر مسلح سیاہ فام جارج فلائیڈ کو گردن پر گھٹنا دبا کر مار ڈالا تھا، جس کے بعد امریکا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف شدید احتجاج شروع ہوا۔

  • امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے

    امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے

    اٹلانٹا : امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے،  اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کی 122 سالہ جینی کلیمنٹ کے پاس تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو123سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25ہے۔

    اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ126سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔

    اپپا ایلیوز نے جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے کم عمری میں محنت و مشقت کا آغاز کردیا تھا، کھیتی باڑی کی، ٹریکٹر چلائے اور جنگ میں حصہ بھی لیا, وہ مرتے دم تک متحرک اور روز مرہ معمولات زندگی کو نبھا رہے تھے۔

    اپپا ایلیوز اپنی طویل عمری کا راز روزانہ11گھنٹے سونے کو کہتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام عمر شراب اور تمباکو نوشی نہیں کی۔

    اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کی 122 سالہ جینی کلیمنٹ کے پاس تھا۔ جنہوں نے122سال 164دن کی زندگی پاکر جہان فانی سے کوچ کیا تھا، جینی کلیمنٹ21فروری 1875 کو پیدا ہوئیں اور سال1997 میں ان کا انتقال ہوا

  • نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    اٹلانٹا:  نیویارک کی دو شیزہ کیرا نے مس امریکا کا مقابلہ جیت لیا، امریکی شہری کیرا نے ’مس امریکہ‘ کا خطاب اپنے نام کر کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔

    امریکی ریاست اٹلانٹا میں مس امریکا دو ہزار چودہ کیلئے سالانہ مقابلہ ہوا۔ جس میں امریکا بھر سے تریپن حسینائوں نے شرکت کی۔دلکش لباس زیب تن کئے تمام حسیناوں نے سب کے دل جیت لئیے۔

    پر ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تئیس سالہ کیرا جس کو پچاس ہزار ڈالر زکا انعام دیا گیا، دوسرے نمبر پر رہنے والی آرکنساس کی دوشیزہ کو پچیس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی۔