Tag: Atletico Madrid

  • یورپا لیگ کی فاتح‌ ایٹلیٹکو میڈرڈ کا شان دار استقبال، فرنانڈو ٹورس کی آنکھوں میں‌ خوشی کے آنسو

    یورپا لیگ کی فاتح‌ ایٹلیٹکو میڈرڈ کا شان دار استقبال، فرنانڈو ٹورس کی آنکھوں میں‌ خوشی کے آنسو

    میڈرڈ: یورپا لیگ جیتنے کے بعد وطن لوٹنے والی ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم کا شان دار استقبال کیا گیا، ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم کے اسٹرائیکر فرنانڈو ٹورس کی آنکھوں میں‌ آنسو تیر گئے.

    تفصیلات کے مطابق معروف اسپینش کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑی جب یورپا لیگ کے فاتح‌ کی حیثیت سے میڈرڈ میں‌ داخل ہوئے، تو جشن مناتے ہزاروں مداحوں نے ان کی استقبال کیا.

    میڈرڈ شہر کی پہچان تصور کیے جانے والے نیپٹونو اسکوائر پر یورپا چیمپئنز کا پرجوش استقبال ہوا، ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم نے بس میں میڈرڈ کے مشہور علاقے کا چکر لگایا، کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہزاروں شہری سڑکوں پر امڈ آئے. اس دوران کھلاڑی اور ٹیم مینیجنمنٹ نے ٹرافی کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

    یاد رہے کہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے فائنل میں فرنچ کلب مارسے کو شکست دے کرتیسری مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    اس موقع پر مجمعے کے سامنے تقریر کرتے ہوئے معروف اسپینش کھلاڑی فرنانڈو ٹورس جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں نمی تیر گئی. واضح رہے کہ یہ فرنانڈو ٹورس کا ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ساتھ آخری میچ تھا.

    اس کلب سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے معروف اسپینش کھلاڑی نے کہا کہ وہ انگلش کلب چیلسی کے ساتھ بھی یورپا لیگ جیت چکے ہیں، مگر یہ موقع بہت خاص ہے، کیوں‌ کہ انھوں نے ہمیشہ اس کلب کی حمایت کی ہے.


    اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے یورپا لیگ جیت لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے یورپا لیگ جیت لی

    اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے یورپا لیگ جیت لی

    میڈرڈ: معروف اسپینش فٹ بال کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے یورپا لیگ جیت کر ایک بار پھر یورپ میں‌ اپنی حکمرانی قائم کر لی.

    تفصیلات کے مطابق اسپینش کلبس نے عالمی فٹ بال میں‌ برتی ثابت کر دی، ایٹلیٹکو میڈرڈ نے فرینچ کلب مارسے کو تین صفر سے شکست دے کر یورپا لیگ کی ٹرافی اٹھا لی.

    یورپ میں فٹ بال کے چیمپئن بننے کے لیے اسپینش کلب کا فرینچ کلب مارسے سے ٹاکرا ہوا۔ میچ کی ابتدا ہی میں‌ ایٹلیٹکو کے کھلاڑی چھا گئے، اکیسویں منٹ میں اسٹرائیکر گرزمین نے گول داغ کر حریف ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا.

    پہلے ہاف میں ایٹلیٹکو کا گیم پر مکمل کنٹرول رہا، دوسرے ہاف میں ایٹلیٹکو کے مضبوط ڈیفنس نے اپنا کام کردیا، انچاسویں منٹ میں گرزمین نے دوسرا گول کرکے جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی۔

    آخری لمحات میں ایٹلیکٹو نے تیسرا گول کرتے ہوئے نو سال میں تیسری مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میچ کے بعد نیٹ میڈرڈ میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور ٹیم کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا۔

    دل چسپ امر یہ ہے کہ یورپی سطح پر ہونے والے نو میں سے آٹھ فٹ بال  ٹورنامینٹس میں اسپینش کلبس نے اپنی برتری ثابت کی، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں بہترین فٹ بال کہاں کھیلی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں چیمپیئنز لیگ کا فائنل کرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم ریال میڈرڈ اور محمد صلاح کے انگلش کلب لیورپول کے مابین ہوگا، جس میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔