Tag: ATM robbers

  • اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    نئی دہلی : پولیس نے اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کے کو گرفتار کیا ہے، جن سے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور نئی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گیا میں اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ملزمان کے پاس سے اے ٹی ایم سے لوٹی گئی رقم سے خریدی گئی گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    گیا پولیس نے اے ٹی ایم سے تیرہ لاکھ 62 ہزار روپے کی لوٹی گئی رقم کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ رام پور انسپکٹر کے دفتر کے سامنے 9جون کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    واردات میں شامل دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے، ان کے پاس سے نقد رقم سمیت اس پیسے سے خریدی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے حالانکہ ابھی دیگر ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جس کی وجہ سے لوٹی جانے والی پوری رقم برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کے پاس سے ایک الٹو گاڑی اور ایک ٹیمپو سمیت ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں کونچ تھانہ حدود کا رہنے والا اجیت کمار اور دوسرا کریمن عرف ٹنکو ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ لوٹ کے بعد لائنر کا کام کرنے والے اجیت کمار کو حصے میں ایک لاکھ روپیہ ملا تھا جس سے اس نے پچاس ہزار میں ایک پرانا ٹیمپو خریدا ہے جبکہ اس کے گھر سے ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں بقیہ رقم اس نے خرچ کر دی۔

    انہوں نے بتایا کہ کونچ کا رہنے والے کریمن کو حصے میں دو لاکھ روپے ملے، جس کے بعد کریمن نے دولاکھ ستر ہزار  میں ایک الٹو گاڑی خریدی بقیہ نو لاکھ روپے دیگر چار لوگوں کے درمیان تقسیم ہوئے ہیں۔

    ، ایس ایس پی نے بتایا کہ جھاڑکھنڈ کے ہزاری باغ سے ضمانت پر چھوٹے ملزمان بھی اس واردات میں شامل ہیں ہزاری باغ کے ملزمان نے اس سے قبل بودھ گیا کے اے ٹی ایم سے بھی 26 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پولیس نے اے ٹی ایم  ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے

    پولیس نے اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے

    کراچی : اجمیر نگری سے  مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزمان اے ٹی ایم ڈکیتی میں ملوث نکلے، کچھ روز قبل واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان محبوب علی اور غفور راجپوت کو مقابلے کے بعد  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔


    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کر کے کارروائی کی گئی۔

    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے واردات کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کچھ روز قبل ان ملزمان نے اے ٹی ایم میں ایک شہری سے رقم اور موبائل فون چھینا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کی گئی، ملزمان کے قبضے سے دوپستول سات گولیاں  اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔

  • کراچی : اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار

    کراچی : اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار

    کراچی : اے ٹی ایمز سے شہریوں کے پیسے نکالنے والے دو چینی باشندے پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے ڈیوائس اور کچھ کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ کے سامنے نجی بینک میں قائم اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگانے والے دو چینی باشندوں کو تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے ڈیوائس اور کچھ اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیوائس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ چپ اور کئی شہریوں کا ڈیٹا بھی ڈیوائس میں موجود ہے۔

    گرفتاری کے وقت شہریوں کارش لگ گیا، پولیس نے گلابی انگلش میں چینی باشندوں پر خوب رعب بھی جھاڑا، ایس پی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملزمان نے تین روز پہلے اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگائی تھی اور آج ملزمان ممکنہ طور پر ڈیوائس نکالنے آئے تھے۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ ڈیوائس میں آڈیو اور ویڈیو ریکاڈنگ چپ اور کئی شہریوں کا ڈیٹا بھی ڈیوائس میں موجود تھا۔ ملزمان سے کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو چینی زبان کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی تحقیقات کے لئے ترجمان کو بلایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ہیکرز نے اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لیے، 600

    اکاؤنٹس خالی


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر میں قائم اے ٹی ایم میں ایک چینی باشندے کی اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے خفیہ کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔